geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دمہ

January 26, 2021 0 1 min read
Asthma
Share this:

Asthma

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

ہمارے ماحول میں الرجی سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں سب سے خطرناک بیماری دمہ ہے بہت سے لوگوں کے نظریات کے مطابق دمہ دم یعنی موت کے ساتھ ختم ہوتا ہے لیکن یہ پیشن گوئی غلط ہے کیونکہ سوائے موت کے ہر بیماری کا علاج ممکن ہے دمہ دراصل سانس کی نالیوں کی سوزش کا دوسرا نام ہے دمے کے مریض کو سانس لینے میں اتنی دشواری ہوتی ہے کہ اس کے لئے دو قدم چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے دمے کی خاص علامات کھانسی ، سانس لینے میں دشواری اور چھاتی میں تکلیف جیسی علامات ہیں عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ساڑھے تیئس کروڑ افراد اس بیماری میں مبتلا ہیںاتنی تحقیقات ہونے کے باوجود امریکہ میں ہر بارہواں فرد اس مہلک بیماری میں مبتلا ہے جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ غذا اور ماحولیاتی عناصر سے الرجی کی شکایت پیدا ہونے والوں کو بالغ عمر میں دمے کی شکایت ہونے کے خدشات عام افراد سے زیادہ ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دمہ پیدا کرنے والے ماحولیاتی عناصر سے دور رہنے اور دمے کی علامات سے نمٹنے کے بارے میں معلومات کے ذریعے اس بیماری کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ڈاکٹروں کے مطابق دمے کا کوئی مستقل علاج نہیں ہے اور اس کی علامات سے مقابلہ کرنے کے لئے بہت ہی کم ادویات موجود ہیںجن میں گولیاں، ٹیکے اور انہیلر شامل ہیں غذا اور ادویات سے منسلک امریکی سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا منظور کردہ ایک نیا طریقہ علاج جو بروکل تھرموپلاسٹی کہلاتا ہے جس میں تپش کے ذریعے مویض کی ہوا کی نالیوں کوبڑا کیا جاسکتا ہے کلیولینڈ کلینک ایک طبی سینٹر کی معالج سمیتا کھتری یہ طریقہ علاج آزمانے والے چند ڈاکٹروں میں سے ایک ہیں یہ کہتی ہیں کہ ان کے بعض مریضوں کو اس علاج سے فائدہ ہوا ہے وہ کہتی ہیں کہ اس علاج کا بنیادی تصور یہ ہے کہ سانس کی نالیوں کو بڑا کرنے سے کھانسی کے دورے اور سانس کی نالیوں میں دبائو کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس علاج کی وجہ سے پھیپھڑوں میں سوزش بھی ہو سکتی ہے اور دمہ شدت بھی اختیار کر سکتا ہے یہ طریقہ علاج ان مریضوں کے لئے نہیں ہے جن کو دمے کی معمولی سی شکایت ہو یہ صرف ان لوگوں کے لئے موثر ہے جن کے لئے کوئی اور طریقہ علاج موثر نہ ہو۔

ایک تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ دمے کے مریضوں کے لئے وٹامن ڈی بہت افادیت رکھتا ہے سورج کی روشنی دمے کے مریضوں کے لئے مفید ہے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے سے دمے کی بیماری پر مثبت اثر پڑتا ہے لندن کے کنگز کالج کے تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ سورج کی روشنی میں بننے والے وٹامن ڈی کی جسم میں کم مقدار سے دمے کی علامات بدتر ہو جاتی ہیںتازہ ترین تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وٹامن ڈی سے مدافعتی نظام کو طاقت ملتی ہے جس کی بدولت بیماریوں سے لڑنے کی طاقت زیادہ ہو جاتی ہے دمے کے مریضوں کی سانس کی نالیاں سوج کر تنگ ہو جاتی ہیں جس سے انہیں سانس لینے میں دقت ہوتی ہے دمے کے اکثر مریضوں کا علاج سٹیروئڈ ادویات سے کیا جاتا ہے تاہم وہ سب مریضوں کے لئے کارگر نہیں ہوتیںتحقیق کا ر پروفیسر کیتھرین ہارائلووچ کہتی ہیں کہ ہمیں معلوم ہے کہ جن لوگوں کے بدن میں وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان کا دمہ زیادہ قابو میں رہتا ہے۔

پروفیسر کیتھرین اور ان کے ہم کاروں نے اپنی تحقیق کے دوران یہ دیکھا کہ بدن میں پائے جانے والے کیمیائی مادے انٹرلیوکین سترہ پر وٹامن ڈی کا کیا اثر ہوتا ہے یہ مادہ مدافعتی نظام کا انفیکشن کا مقابلہ کرنے میں ہاتھ بٹاتا ہے تاہم اگر اس کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہو جائے تو یہ دمے کا موجب بن سکتا ہے سائنسی جریدے جونل آف الرجی اینڈ کلینکل امیونالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب اٹھارہ مریضوں کے خون کے نمونوں میں وٹامن ڈی ملایاگیا تو ان میں انٹرلیوکین سترہ کی مقدار کم ہو گئی یہ سائنسی ٹیم اب اس بات پر تحقیق کر رہی ہے کہ دمے کے مریضوں کو وٹامن ڈی کھلانے سے ان کی بیماری کی علامات پر کیا فرق پڑے گا اس مقصد کے لئے انہوں نے ایسے مریضوں کا انتخاب کیا جن کے اندر سٹیروئڈ ادویات بے اثر ہوتی ہیں اور ان کے اندر انٹرلیوکین سترہ کی مقدار دوسرے مریضوں کے مقابلے پر سات گنا زیادہ ہوتی ہے۔

پروفیسر کیتھرین نے بی بی سی کو بتایا کہ ہمارا خیال ہے کہ ایسے مریض جن پر سٹیروئڈ کا اثر نہیں ہوتا ان کو وٹامن ڈی دینے سے سٹیروئڈ کام کرنا شروع کر دے گی جبکہ دوسرے مریضوں کو کم مقدار میں سٹیروئڈ استعمال کرنا پڑے گادمے کے بہت سارے مریضوں کو دوائوں کے مضر اثرات کی تشویش ہوتی ہے اس لئے اگر وٹامن ڈی سے دوا کی مقدار کم ہو جائے تو اس سے لوگوں کی صحت پر بہت اچھا اثر پڑے گااکثر دیکھا گیا ہے کہ الرجی کی وجہ سے جو دمہ لاحق ہوتا ہے اس میں آئی جی ای لیول کافی حد تک بڑھ جاتا ہے اور مریض کو دمے کا حملہ بار بار یعنی بہت جلدی ہوتا ہے نیز اس کی شدت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

دمہ ایک الرجک کیفیت ہوتی ہے جب کوئی خارشدار مادہ پھیپھڑوں کی ہوا کی نالیوں میں پہنچتا ہے تو یہ متورم ہو جاتی ہیں ان میں سے بلغم خارج ہونے لگتی ہے اور پھر سانس کی نالی اتنی تنگ ہو جاتی ہے کہ سانس لینا ایک دشوار اور مہلک عمل بن جاتا ہے سانس لیتے وقت بلغم کی کھڑکھڑاہٹ پیدا ہوتی ہے مریض کو سانس لینے میں مشقت سے دو چار ہونا پڑتا ہے اور وہ ملسل ہانپنے لگتا ہے جس مریض کو یہ مرض لاحق ہوتا ہے اسے سانس خارج کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور بار بار سانس پھولنے کی شکایت رہنے لگتی ہے دمہ چونکہ الرجی کے سبب ہونے والی ایک بے قائدگی ہے اور ماحول میں بے شمار الرجی کے عناصر ہوتے ہیں جیسے گرد یا دھول، پھولوں کے زرددانے وغیرہ اس لئے اس مہلک بیماری سے ہمیں اپنے آپ کو بچانا ہے اور الرجک چیزوں سے مکمل پرہیز کرنا ہے۔
Dr.Fiaz

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

Share this:
Police
Previous Post حکومتی کوشش اور پولیس کا قبلہ
Next Post کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز: اظہر علی اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ
Karachi Test

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.