geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پناہ جرمنی میں، چھٹیاں وطن میں: مہاجر کو ٹویٹ بہت مہنگی پڑی

August 15, 2019 0 1 min read
German Immigrants
Share this:

German Immigrants

جرمن (جیوڈیسک) جرمنی میں بطور مہاجر مقیم کئی افراد چھٹیاں منانے اپنے اپنے ملک واپس چلے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک شامی مہاجر نے اپنے ملک میں چھٹیاں گزارنے سے متعلق ایک ٹویٹ کی، لیکن یہی عمل اسے بہت مہنگا پڑا۔

داؤد نبیل کا تعلق شام سے ہے اور وہ کچھ برسوں سے بطور مہاجر جرمنی میں مقیم ہیں۔ چھٹیوں کے دنوں میں وہ کچھ دنوں کے لیے وطن لوٹ گئے اور واپس آ کر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”شام میں چھٹیاں منا کر ابھی واپس لوٹا ہوں۔ بہت اچھا وقت گزرا۔‘‘

کچھ ہی دیر بعد جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرین و ترک وطن (بی اے ایم ایف) نے نبیل کی ٹویٹ کے جواب میں ایک طویل پیغام لکھ ڈالا۔ اس وضاحتی پیغام میں درج تھا، ”اپنے آبائی وطن واپس جانا جرمنی میں فراہم کی گئی سیاسی پناہ واپس لے لیے جانے کی ایک مضبوط وجہ ہو سکتا ہے۔ جب پناہ دیے جانے کا جواز ہی ختم ہو جائے تو تسلیم شدہ مہاجر کا درجہ بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔‘‘

داؤد نبیل تنہا نہیں ہیں، اس سے پہلے بھی جرمنی میں مقیم کئی مہاجرین نے اپنے اپنے آبائی ممالک کو غیر اعلانیہ اور محدود عرصے کے لیے واپسی اور وہاں سیر سے متعلق پیغامات اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، تو بی اے ایم ایف کی جانب سے انہیں بھی ایسے ہی پیغامات موصول ہوئے تھے۔

لیکن کیا کسی مہاجر کے اپنے آبائی وطن واپس جانے سے اسے حاصل سیاسی پناہ ختم کی جا سکتی ہے؟ ڈی ڈبلیو اور چار دیگر یورپی میڈیا ہاؤسز کے باہمی تعاون سے مہاجرین سے متعلق شروع کردہ ویب سائٹ ‘مہاجر نیوز‘ نے اس وفاقی جرمن دفتر سے رابطہ کر کے پوچھا تو بی اے ایم ایف کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن ہے لیکن کیوں کہ ہر معاملہ انفرادی طور پر دیکھا جاتا ہے، اس لیے کوئی حتمی بیان نہیں دیا جا سکتا۔

جرمنی میں برسر روزگار غیر ملکیوں میں سے سب سے زیادہ افراد کا تعلق ترکی سے ہے۔ ایسے ترک باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار بنتی ہے۔

شامی نژاد جرمن وکیل نہلہ عثمان کا کہنا ہے کہ جرمنی میں مقیم مہاجرین اگر کبھی اپنے وطن لوٹیں بھی تو انہیں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے سفر سے متعلق پیغامات یا تصاویر شائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

‘مہاجر نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نہلہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ صرف سوشل میڈیا پر شائع کردہ پیغامات کسی شخص کو حاصل مہاجر کا درجہ ختم کرنے کے لیے ناکافی ہوتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں اہم شواہد کے طور پر پیش تو کیا ہی جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”بی اے ایم ایف کے اہلکاروں کے پاس جب ثبوت موجود ہوں کہ کوئی مہاجر واپس اپنے آبائی وطن گیا تھا، تو وہ اس کی سیاسی پناہ ختم کرنے کا عمل شروع کر کے مذکورہ مہاجر سے وطن واپس جانے کی وجوہات دریافت کر سکتے ہیں۔‘‘

اس ضمن میں اہم بات یہ بھی ہے کہ عام طور پر مہاجرین کو اس لیے جرمنی میں سیاسی پناہ دی جاتی ہے کہ اُن کے آبائی وطنوں میں ان کی جانیں محفوظ نہیں ہوتیں۔ اپنے ملک واپسی کی صورت میں یہ جواز ختم ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں حاصل مہاجر کا درجہ بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ مہاجرین مخالف عوامیت پسند جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی ایسے واقعات پر شدید تنقید کرتی رہی ہے اور ایسے سیاسی عناصر کے دباؤ کے باعث جرمن ادارے بھی ایسے معاملات کو بہت سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔

ماہر قانون نہلہ عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی انتہائی مجبوری کی صورت میں اگر کسی مہاجر کو اپنے وطن واپس جانا پڑے تو پھر اس کو دی گئی سیاسی پناہ منسوخ نہیں کی جا سکتی۔

Share this:
China, Hong Kong
Previous Post چین ہانگ کانگ میں کیا کرنے کو ہے؟
Next Post اقوام متحدہ: یمن میں 3 لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک کئے جا چکے ہیں
Lise Grande

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.