geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہاناؤ حملے کے بعد مسلمانوں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

February 23, 2020 0 1 min read
Security
Share this:

Security

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومت نے ہاناؤ حملے کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں کی سکیورٹی بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاناؤ میں دائیں بازو کے ایک انتہا پسند کی فائرنگ سے نو افراد مارے گئے تھے۔

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اکیس فروری کو اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ہاناؤ میں کیے گئے حملے میں نسلی تعصب کے پس منظر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس سے پہلوتہی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میں جرمنی کو دائیں بازو کے شدید داخلی خطرے کا سامنا ہے۔ زیہوفر کے مطابق جرمن جمہوریت بھی اس صورت حال میں خطرے سے دوچار ہو کر رہ گئی ہے اور اس تناظر میں سارے ملک کو بڑے پیمانے پر مناسب سکیورٹی اقدامات کی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس میں جرمن وزیر داخلہ نے بتایا کہ حساس مقامات اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس تناظر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ اسی طرح ریلوے اسٹیشنوں پر بھی پولیس کی گشت کے ساتھ ساتھ تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ہاناؤ جیسے حملے یا اس کے جواب میں انتقامی ردعمل کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

زیہوفر نے واضح کیا کہ اگلے دنوں میں کئی اہم تقریبات اور تہوار منائے جانے والے ہیں اور اس باعث سلامتی کی بھاری ذمہ داری ملکی سکیورٹی اہلکاروں اور اداروں پر عائد ہو گئی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ کا اشارہ کارنیوال کی تقریبات اور مختلف شہروں میں نکالے جانے والے جلوس ہیں۔ انہوں نے صوبائی وزرائے داخلہ کے ساتھ منظم سکیورٹی پلاننگ کرنے کا بھی بتایا۔ صوبائی پولیس کو وفاقی پولیس کا ہمہ وقت تعاون فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب جرمن حکومت کی انضمام کی کمشنر آنیٹ ویڈمان ماؤز نے ایسنر براڈکاسٹنگ ہاؤس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلاموفوبیا کے انسداد کی بھی ضرورت بڑھ گئی ہے۔ ماؤز نے واضح کیا کہ دائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری ہے لیکن اب اس میں مزید شدت لانا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ مسلمان اور یہودی یا غیر ملکی پس منظر کے حامل لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے اور وہ حملے کے خوف محسوس کرنے لگے ہیں۔

آنیٹ ویڈمان ماؤز نے مزید کہا کہ ایسے افراد یا گروپوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ کرنا اہم ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہ تجویز دے چکی ہیں کہ ماہرین کا کمیشن (ایکسپرٹ کمیشن) قائم کیا جائے اور سارے ملک میں اس کمیشن کے رابطے کے مقامات ہونے چاہییں تا کہ کسی فرد واحد کو کسی بھی وقت خطرہ محسوس ہو تو وہ کمیشن کے مقامی دفتر سے مدد طلب کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر احتیاطی تدابیر اور انتظامات کے پائیدار نتائج حاصل ہوتے ہیں اور کسی اور حملے کا انتظار نہیں کیا جا سکتا۔

کولون شہر میں قائم ترک اسلامک یونین برائے مذہبی امور کے ترجمان ذکریا التگ نے انضمام کی کمشنر کی جانب سے ماہرین کے کمیشن کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے اسے ایک مناسب اقدام قرار دیا ہے۔ التگ نے کہا کہ جرمن معاشرے میں اسلامو فوبیا کی کیفیت کو تسلیم کرنا ضروری ہو گیا ہے اور اسے جرمن اسلام کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ ذکریا التگ کا کہنا ہے کہ مجوزہ ایکسپرٹ کمیشن میں مساجد کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے اور مسلم عبادت گاہوں کے تحفظ کے انتظامات کو مزید بہتر بنانا بھی اہم ہے۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے، افغان صدر
Next Post دس برسوں میں افغانستان میں ایک لاکھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، اقوام متحدہ
People in Afghanistan

Related Posts

El Niño Set to Disrupt French Autumn with Heavy Rain

# ال نینو کا خطرناک اثر: فرانس میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی

September 4, 2026
Trump Says Harry, Meghan UK Return 'Good News'

# ہیری اور میگھن کے برطانیہ واپسی پر ٹرمپ کا حملہ: ملکہ سے ‘بے ادبی’ کا الزام

September 4, 2026
Ukraine Seeks Starlink Alternatives Amid Musk Strike Restrictions

# یوکرین کا اسٹار لنک کے متبادل کی تلاش: مسک کے فیصلے نے کیف کو نئے راستے پر ڈال دیا

September 4, 2026
Monaco Prince's Ex-Lawyer Held in Corruption Probe

# موناکو کے شہزادے کے سابق وکیل ٹریفک اثر و رسوخ کے الزام میں حراست میں

September 4, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.