geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رویے کی شعبدہ بازی

December 15, 2020 0 1 min read
Attitude
Share this:

Attitude

تحریر : کامران غنی صبا

کبھی غور کر کے دیکھیے تو ایسا محسوس ہو گا کہ پوری کائنات ہمیں ہمارے رویے کے مطابق نظر آتی ہے۔ بلکہ اکثر تو ایسا ہی ہوتا ہے کہ ہمارا رویہ ہی کائنات کا رویہ بن جاتا ہے۔اگر ہمارے رویے میں محبت شامل ہے تو کائنات بھی ہم سے محبت کرنے لگ جاتی ہے۔ اگر ہمارا رویہ منفی ہے تو پوری کائنات ہمیں ’’منفیات‘‘ کے حصار میں جکڑی ہوئی نظر آنے لگتی ہے۔ چنانچہ آپ دیکھیں گے کہ اگر ایک شخص محبت تقسیم کرنے والا ہے تو بدلے میں اسے محبت ہی ملتی ہے۔ بہت ممکن ہے کہ بعض دفعہ اسے محبت کے بدلے میں نفرت بھی مل جائے لیکن اتنا تو یقینی ہے کہ سو لوگوں سے محبت سے پیش آنے والوں کو بدلے میں نوے افراد سے محبت ہی ملنی ہے۔اسی مقام پر پہنچ کر ’’رویہ‘‘ کا فرق واضح ہو جاتا ہے۔ اگر ایک شخص مثبت رویہ کا حامل ہوگا تو وہ نوے افراد سے ملنے والی محبت کی قدرو قیمت کو سمجھے گا۔ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ان محبتوں کا ذکر کرے گا اس کے برعکس منفی رویہ کا حامل شخص نوے افراد سے ملنے والی محبت کو بھول کر صرف دس افراد کواپنی گفتگو کو موضوع بنائے گا۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ اس سے محبت کرنے والے بقیہ نوے افراد بھی رفتہ رفتہ اسے سے کنارہ کش ہوتے جائیں گے اور آخر کار وہ تن تنہا رہ جائے گا۔

انسان کی فکر اس کے رویہ سے ظاہر ہوتی ہے اور اس کا رویہ اس کے افعال و کردار سے ظاہر ہوتا ہے۔ مقررین، مصلحین، قلم کار اور دانشور طبقے کا رویہ ان کی تحریر و تقریر اور اسلوب ولفظیات سے ظاہر ہوتا ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ بعض مقررین اپنی تقریر میں ہمیشہ گلہ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔ زمانہ خراب ہے، ہر طرف گمراہی ہے، بددینی ہے، بے راہ روی ہے۔ ان کے خطابات سنیے تو سوائے لعن طعن کے شاید ہی کوئی تعمیری بات نکل کر سامنے آ سکے۔ بعض مقررین کی گفتگو سن کر تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری کائنات میں ان کے سوا کوئی ہدایت یافتہ ہے ہی نہیں۔ ایسے مقررین کو اگر اختیار دے دیا جائے تو وہ اپنے اور اپنے پیروکاروں کے سوا ساری دنیا کو اٹھا کر جہنم میں جھونک دیں۔ وہیں بعض مقررین کی باتیں سیدھے دل پر نقش ہوتی ہیں۔ ان کے رویے میں نرمی ہوتی ہے۔ سوز ہوتا ہے۔ اسرارِ عشق ہوتا ہے۔ انسانی نفسیات کو سمجھ کر اس کی اصلاح کی فکر ہوتی ہے۔یہی معاملہ اصحاب قلم کا بھی ہے۔ رویہ ہی قلم کو اسلوب عطا کرتا ہے اور اسلوب ہی قاری کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔چنانچہ رویہ ہی زبان اور قلم کو مقبولیت عطا کرتا ہے۔بعض رویے ’مصنوعی‘ بھی ہوتے ہیں۔ خاص طور پر مقررین اور اصحاب قلم کے رویوں کی اصلیت تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔

بعض دفعہ تحریر و تقریر کا مصنوعی رویہ مصنف یا مقرر کے اصل رویہ سے بالکل برعکس بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ کسی مقرر کے چند ایک خطابات کو سن کر یا کسی صاحب قلم کی چند ایک تحریروں کو پڑھ کر ہم اس کے اصل رویہ تک پہنچ جائیں ایسا کوئی ضروری نہیں ہے ۔ رویے کے مشاہدے کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں جس شخص کے رویے کا مطالعہ و مشاہدہ کرنا ہے اس سے ہمارا راست تعلق بھی ہو۔ یعنی اگر کوئی مقرر یا صاحب قلم اپنی تحریر و تقریر میں صلہ رحمی پر بہت زیادہ زور دیتا ہے تو کوئی ضروری نہیں کہ حقیقی زندگی میں لوگوں سے اس کا رویہ صلہ رحمی والا ہی ہو۔ اگر اس کا رویہ حقیقی ہوگا تو اس کے قول و فعل میں یکسانیت ہوگی۔ دوراندیش اور ذہین سامع و قاری مقرر اور صاحبِ قلم سے ملے بغیر بھی اس کے رویے کا اندازہ لگا لیتا ہے۔

’رویہ‘‘ کے تعلق سے قابلِ غور پہلو یہ بھی ہے کہ ’’رویہ‘‘ اور ’’فکر‘‘کا ایک دوسرے سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ عام طور سے ہوتا یہ ہے کہ ہماری فکر کے مطابق ہی ہمارا رویہ تشکیل پاتا ہے۔ مثال کے طور پر چند ایک تجربات کے روشنی میں ہم نے اپنے ذہن میں ایک مفروضہ قائم کر لیا کہ بغیر جھوٹ بولے دفتر سے چھٹی نہیں مل سکتی ۔ اب اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ دفتر سے چھٹی مانگنے والا ہر شخص ہمیں جھوٹا نظر آئے گا۔کچھ لوگوں کی فکر انتہائی منفی ہوتی ہے۔انہیں دنیا کے ہر کام میں عیب ہی عیب نظر آتا ہے۔ ایسے لوگوں کا رویہ بھی منفی ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک باپ کا رویہ اپنے بیٹے کے تعلق سے منفی ہے۔ اب اگر اس کا بیٹا امتحان میں کم نمبر لائے گا تو باپ کو شک ہوگا کہ اس کے بیٹے نے نصابی کتابوں کو ٹھیک سے پڑھا ہی نہیں۔ اور اگر اس کا بیٹا اچھے نمبر سے کامیاب ہو جائے تو وہ شک کرے گا کہ ضرور اس نے امتحان میں چوری کی ہوگی۔

رویہ میں مقناطیسی کشش ہوتی ہے۔ ہمارا رویہ جیسا ہوگا ہمیں ویسے ہی افراد و احباب بھی میسر آئیں گے۔ مثلاً جس شخص کا رویہ جھوٹ بولنے پر مبنی ہوگا بالکل یقینی سی بات ہے کہ اس کے حلقۂ احباب میں جھوٹ بولنے والوں کی کثرت ہوگی۔ منفی رویے کے حامل شخص کے ارد گرد مثبت رویے کے حامل افراد بہت کم نظر آئیں گے۔ جھگڑالو رویہ رکھنے والوں کا سابقہ اکثر جھگڑا کرنے والے لوگوں سے ہی ہوتا ہے۔ محبت کرنے والوں کو محبت اور نفرت کرنے والوں کو بدلے میں نفرت ہی ملنی ہے۔ یعنی ساری شعبدہ بازی رویوں کی ہی ہے۔معروف صوفی دانشور احمد اشفاق کہتے ہیں:
’’کوئی شخص ، کوئی رشتہ، کوئی جذبہ کبھی مشکل نہیں ہوتا۔ ان کے بھی پائوں ہوتے ہیں۔ بس ہمارا سلوک اور رویہ دیکھ کر کبھی یہ بھاگ کر قریب آ جاتے ہیں اور کبھی آہستہ آہستہ دور چلے جاتے ہیں۔
Kamran Ghani Saba

تحریر : کامران غنی صبا

Share this:
Sultan Nooruddin Zangi
Previous Post روحانی بشارت
Next Post سانحہ اے پی ایس
Tragedy APS

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.