geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اٹک میں ای لائیبریری طلباء کی پہنچ سے دور کیوں

December 10, 2019 0 1 min read
Attock E-Library
Share this:

Attock E-Library

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میںبیس ای لائبریریز قائم کی گئیں ، ای لائبریری پنجاب کے تحت تمام اضلاع میں یہ انفارمیشن ریسورس سینٹر ز کام کررہے ہیںای لائبریریز دو مقاصد کے حصول کے تحت کام کررہی ہیں،نمبر ایک ”آؤ قوم کو تعلیم دیں ” اور دوسرا ”کتاب کلچر کا فروغ”۔ پنجاب حکومت کی ای لائبریری کے قیام کی بدولت متلاشیانِ علم کو کمپیوٹر کے شعبہ سمیت دنیا کی دیگر لائبریریوں تک رسائی، ریسرچ کرنے والے اداروںکے ڈیٹا بیس سے مفت معلومات کی فراہمی سمیت طالبعلموں کے لئے درسی کتب اور پریکٹیکل بکس تک رسائی اور ہر موضوع پر مبنی کتب ریسرچ آرٹیکل ،اخبار ورسائل تک ای لائبریری میں رسائی ممکن ہے۔کہتے ہیں کہ جس ملک میں کھیل کے میدان اور لائبریریاں ویران ہو جائیں وہاں ملکی ترقی ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے بچوں کو اپنی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل اورمعیاری غیر نصابی کتب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے تاکہ تاریخ ،دین اسلام ،پاکستان ،فنون لطیفہ کی معلومات حاصل ہوں اور خاص طورپر اپنے مشاہیر کی زندگی کے تجربات اور انمول باتوں سے فائدہ اْٹھا سکیں ۔

چند دن قبل اٹک میں قائم ای لائیبریری جانے کا اتفاق ہوا۔ جیل روڈ پر واقع ای لائیبریر ی کی پرُشکوہ عمارت خوبصورتی اور نفاست میں اپنی مثال آپ تھی۔لائیبریری کا عملہ مستعد اور حاضر تھا جو نئے آنے والوں کو مکمل راہنمائی فراہم کر رہا تھا۔اس لائیبریری کی انچارج رخسانہ اختر ہیںجو اتفاق سے ہمارے دورے کے دن چھٹی پر تھیں۔ای لائیبریری کے کوارڈینیٹر محمد مزمل، فیصل مختار اور رئیس الدین نے لائیبریری کے مختلف حصے دکھائی ۔مختلف موضوعات پر لکھی گئی تین ہزار سے زائد کتابیں(ہارڈ کاپیاں )بھی نہایت خوبصورتی سے مختلف ریکس میں رکھی ہوئیں تھیں۔ پینتالیس سیٹوں پر مشتمل ایک خوبصورت آڈیٹوریم بھی ہے جہاں اہل علم اپنی کتابوں کی رونمائی کی تقریبا ت اور دیگر علمی مباحثے بلامعاوضہ کیے جا سکتے ہیں۔

لائیبریری کے دورے کے دوران یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ متلاشیان علم کے ذوق کے مطابق ہر طرح کی آسائش مہیا تھی، خوبصورت کمروں میں انٹر نیٹ سے مزین لیپ ٹاپ اورریوالونگ کرسیاں اپنی مثال آپ تھیں۔ چند طلباء بھی مختلف کمپیوٹروں پر ریسرچ ورک کرتے دیکھائی دیئے۔چند طلباء سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ” اٹک جیسے پسماندہ علاقے میں ای لائیبریری کا قیام ای لرننگ کی طرف ایک اچھا قدم ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔اب طلباء کو کسی کتاب تک رسائی کے لیے کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔دُنیا کی جدید کتب صرف ایک کلک پر آپ کے سامنے پڑے لیپ ٹاپ پر کھل سکتی ہے”۔

یہ لائیبریری جہاں افادیت سے بھرپور ہے وہیں یہ اٹک کے رہائیشیوں کے لیے سعی لاحاصل بھی ہے۔ ای لائیبریری جیل روڑ پر اعوان شریف اور سٹیڈیم کے ساتھ واقع ہے جو کہ مین شہر ، سرکاری کالجوں اور سکولوں سے کوسوں دُور واقع ہے جسکی وجہ سے طلباء کا رُجحان اس لائیبریری کی طرف کم ہے جسکی وجہ اس روڈ پر سینڑل جیل، پولیس لائین، ججز کالونی، ڈی پی او اور ایس پی ہائوس، ڈی سی ہائوس اور دیگر ایسے عمارات ہیں جنکی وجہ سے طلباء کا رُخ اس لائیبریر ی کی جانب بہت کم ہے البتہ سرکاری فنگشن ، سیمینار اور مذاکرے ادھر ضرور ہوتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ وہ لائیبریری کی عمارت کی تعمیر سے قبل اس کی افادیت اور رسائی کو طلباء و طالبات کے حوالے سے ضرور مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔

یوں لگتا ہے کہ صرف حکومتی احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جلد بازی میں غلط جگہ کا انتخاب کیا گیا۔لائیبریری کی اہمیت، افادیت اورپرشکوہ عمارت سب کچھ ٹھیک ہے اگر نہیں ٹھیک تو جگہ کا انتخاب ٹھیک نہیں ہے۔ میری پنجاب حکومت کو تجویز ہے کہ اس عمارت کو جلد از جلد کالجوں اور یورنیورسٹیوں کے درمیان کسی مناسب جگہ پر شفٹ کیا جائے تاکہ طلباء و طالبات اس سے مکمل طور پر استفادہ کر سکیں ۔ “جنگل میںمور ناچا کس نے دیکھا” کے مصداق اس لائیبریری کے فوائدجوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اگرای لائبریری کو مناسب جگہ پر شفٹ کردیا جائے تو اعلی تعلیمی رجحانات کو متعارف کرانے کے لئے یہ ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Students March
Previous Post طلباء تنظیمیں
Next Post انسانی حقوق کا عالمی دن
World Human Rights Day

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار پیغام “86 47”: پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

June 16, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 16, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کا پراسرار نقش: سیاسی پیغام یا دھمکی؟ تحقیقات شروع

June 16, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے “86 47” نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.