geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آؤشوٹس: ہٹلر دور کی خوفناک قتل گاہ

January 28, 2020 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

کراکو (اصل میڈیا ڈیسک) نازی فوج کے سب سے بڑے اذیتی کيمپ آؤشوٹس کی آزادی کو 75 برس مکمل ہونے کے موقع پرعالمی رہنما آج پولینڈ میں جمع ہو رہے ہیں۔

آؤشوٹس کيمپ پولینڈ کے جنوبی شہر کراکو سے پچاس کلو میٹر مغرب میں واقع ہے۔ ہٹلر کے پولینڈ پر قبضے کے بعد 1940ء سے 1945ء تک وہاں لاکھوں لوگوں کو موت کی نیند سُلادیا گیا۔ ان لوگوں میں اکثریت یورپ بھر سے چن چن کر لائے گئے یہودی خاندانوں کی تھی۔

ہٹلر کی نازی آمریت کے دوران جرمن فوج نے یہودیوں سمیت دیگر سیاسی مخالفین کے لیے مختلف مقامات پر سات اذیتی مراکز قائم کیے تھے، جن میں آؤشوٹس سب سے بڑا کيمپ تھا۔

ہولوکاسٹ کے متاثرین کی یاد میں تقریبات ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب یورپ اور امریکا میں یہودیوں کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے جرمنی کے صدر شٹائن مائر نے اسرائیل میں ہولوکاسٹ میموریل یاد واشیم کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا ن کا ملک نازی دور کی برائیوں سے آج بھی محفوظ نہیں اور جرمنی کو سامیت دشمنی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر پرکھا جائے۔

پیر کو مرکزی تقریب کی میزبانی پولینڈ کے صدر کر رہے ہیں جبکہ اس موقع پر دیگر شخصیات کے علاوہ جرمنی کے صدر بھی شرکت کریں گے۔

آؤشوٹس کیمپ میں لائے جانے والے اکثر بیمار، کمزور، عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو سیدھا گیس چیمبرز میں ڈال کر جلا دیا جاتا اور ان کی راکھ بکھیر دی جاتی۔ ہٹلر کے ان جرائم پر تحقیق کرنے والوں کا مطابق ان افراد کی تعداد نو لاکھ کے لگ بھگ ہو سکتی ہے، جنہیں کیمپ میں آمد پر رجسٹر کرنے کی بجائے سیدھا گیس چیمبرز میں ڈال دیا جاتا تھا۔

اس کيمپ میں لائے جانے والے نسبتاﹰ صحت مند افراد کو قیدی بنا کر ان سے سرکار کے تعمیراتی کاموں میں دن رات زبردستی مشقت لی جاتی۔ محققین کے مطابق ایسے افراد کو رجسٹر کیا جاتا تھا اور ان کی تعداد چار لاکھ کے قریب تھی۔

سوویت یونین کی ریڈ آرمی نے 27 جنوری 1945ء کو آؤشوٹس کيمپ کو جرمن نازی فوج سے آزاد کرایا تھا۔اس موقعے پر سوویت فوج کو وہاں سے کوئی سات ہزار لاغر اور کمزور قیدی ملے تھے، جن میں پانچ سو بچے بھی شامل تھے۔

1947ء میں پولینڈ کی حکومت نے آؤشوٹس کيمپ کو ایک میوزیم اور ہٹلر کے مظالم کی یادگار کا درجہ دیا۔ تب سے دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اس جگہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

جرمنی، اسرائیل اور دیگر یورپی ملکوں کے مطابق انسانی تاریخ کے ان مظالم کو یاد رکھنا اس لیے ضروری ہے تاکہ دنیا میں پھر کبھی ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

Share this:
European Parliament
Previous Post شہریت ترمیمی بل: یورپی پارلیمان میں قرارداد، بھارت ناراض
Next Post کورونا وائرس کے بعد افریقا میں وبا سے درجنوں افراد ہلاک
Corona Virus Africa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.