geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

December 13, 2021 2 1 min read
Moon Jae-in and Scott Morison
Share this:

Moon Jae-in and Scott Morison

آسٹریلیا (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے ایک ارب آسٹریلوی ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 برس مکمل ہونے کے موقع پر یہ معاہدہ ہوا ہے۔

جنوبی کوریا اور آسٹریلیا نے 13 دسمبر پیر کے روز جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران تقریباً 70 کروڑ امریکی ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت جنوبی کوریا کی دفاعی کمپنی ہنوا آسٹریلوی فوج کو آرٹیلری ہتھیار، رسد مہیا کرنے والی گاڑیاں اور رڈار جیسے آلات فراہم کرے گی۔

مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق 717 ملین امریکی ڈالر کا یہ معاہدہ آسٹریلیا کا کسی ایشیائی ملک کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔

اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا، ”آج ہم نے جس معاہدے پر دستخط کیے ہیں، میرے خیال سے، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کوریا کی دفاعی صنعتیں کن صلاحیتوں کی مالک ہیں۔” نئے دفاعی معاہدے سے آسٹریلیا میں 300 کے قریب نئی ملازمتوں کے بھی پیدا ہونے کا امکان ہے، جہاں ہنوا کمپنی کا ایک ڈویژن کام کرتا ہے۔

اس دفاعی معاہدے پر اس وقت دستخط ہوئے جب جنوبی کوریا کے صدر مون دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے درمیان باضابطہ روابط کو ”ایک جامع اسٹریٹیجک شراکت داری” میں بھی اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آسٹریلیا میں ہوتے ہوئے بھی جنوبی کوریا کے صدر مون نے امریکا اور آسٹریلیا کے خلاف چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا اور 2022 میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی امریکا کے سفارتی بائیکاٹ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے خطے میں امن کو فروغ دینے میں بیجنگ کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”ہمیں شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے چین کی تعمیری کوششوں کی ضرورت ہے۔”

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دفاعی معاہدہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب آسٹریلیا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں امریکا اور برطانیہ کی شراکت کے ساتھ کینبرا نے جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے کے ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کی بیجنگ نے بڑے پیمانے پر مذمت کی تھی۔

کورونا وبا کی وجہ سے عائد سرحدی پابندیوں میں نرمی کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر پہلے عالمی رہنما ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے ٹیکنالوجی اور فوجی تعاون کے کئی دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔

Share this:
Killing of Hamas Activists
Previous Post لبنان: فلسطینی کیمپ میں حماس کے تین کارکنوں کا قتل
Next Post لاپتہ صحافی کا کیس: ’ریاست خود جرم میں شامل ہو تو اس سے زیادہ تکلیف دہ بات نہیں ہو سکتی‘
Justice Athar Minallah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.