geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آزاد کشمیر کے انتخابات اور جماعت اسلامی

May 31, 2021 1 1 min read
Azad Kashmir Elections
Share this:

Azad Kashmir Elections

تحریر : میر افسر امان

گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر کے انتخابات کی باری ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام اسی پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں جس پارٹی کی حکومت مرکز میں ہوتی ہے۔گلگت بلتستان کے انتخابات کے انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا ۔ باوجود کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری نے وہاں بہت زبردست الیکشن مہم چلائی ،مگر نتیجہ وہ ہی ہو ا جو ہم نے اور بیان کیا ہے۔کیا یہ بھی وجہ ہے کہ ان دونوں کومرکز سے امدادی رقوم کی ضرورت ہوتی ہے یاکوئی اور وجہ ہے۔کیا یہ بھی وجہ ہو سکتی ہے کہ ہمارے ملک میں نظریات کی سیاست نہیں ہوتی۔ مفادات، برادری ازم اورپیسے کی سیاست ہوتی ہے۔

اگر اس کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہی بات زیادہ صحیح ہے۔ملک میں مفادات،برادری اور پیسے کی سیاست کارواج ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ٣٥ سال سے پاکستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر حکومتیں کرتی آئی ہیں۔پیپلز پارٹی نے ١٩٧١ء کے انتخابات صرف مغربی پاکستان میں اسلامی سوشل ازم کے ساتھ روٹی کپڑا مکان کی سیاست پر جیتے تھے۔پیپلز پارٹی میں کیمونسٹ پارٹی کے سارے نامی گرامی لوگ شریک تھے۔ذوالفقار علی بھٹو نے چنائو جیتنے کے لیے کیمونسٹ طریقہ کار پر عمل کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ عوام کے جذبات کو اُبھارا۔ کہا کہ یہ زمنیں تمھاریں ہیں۔ یہ فیکرٹیاں تمھاری ہیں۔

عوام اس دھوکے میں آ گئے۔ پیپلز پارٹی کو الیکشن میں جیت ہوئی۔پھر ملکی اداروں کو بے ترتیبی سے قومیا لیا گیا۔ اصل میں ادھا تیتر آدھا بیٹیر والا معاملہ تھا۔ انڈسٹری میں ترقی رکی تو آمدنی رک گئی۔ تنخوائیں دینے کے لیے نوٹ چھاپے گئے ۔جس سے ملک میںافراط زر ہوئی ا ور مہنگاہی ہوئی۔ بھٹو نے کیمونسٹ ساتھیوں کو ایک ایک کر کے پارٹی سے نکال دیا۔ وڈیروں،سرمایاداروں اور مفادات پرستوں کو ساتھ ملا لیا۔مزدورں نے وعدے پورے نہ ہونے پر احتجاج گیا۔ ان پر گولیاں چلائی گئیں ۔ مزدوروںنے یاد گار شہید چوک بنائے۔ پیپلز پارٹی نے١٩٧٧ء کے الیکشن میں دھاندلی کرائی۔ پاکستان قومی اتحاد نے نظام اسلام کی تحریک چلائی۔ نظام مصطفے کا راستہ روکنے کے لیے امریکا کے کہنے پرضیاء الحق نے مار شل لگایا۔اسلام کے لیے کچھ اقدامات بھی کیے۔ مگر ایک فرد کے احکامات سے نظام مصطفے قائم نہیں ہوتا۔ اس کے لیے سیاسی تیاری کرنی ہوتی ہے۔ ایک قتل کیس میں بھٹو کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی۔ اس کے بعد کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھٹو کومظلوم بنا کر جیت ملی۔ بعد بے نذیر بھٹو شہید ہوئیں۔ پھر الیکشن میںزرداری کی سازش اور بے نذیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے الیکشن جیتی۔نہ پہلے نظریات تھے نہ بعد میں۔ صرف حادثات، مفادات ،برادری اور پیسے کی وجہ سے پیپلزپارٹی انتخابات جیتتی رہی۔ عوام غریب سے غریب تر اور پیپلز پارٹی کی قیادت کرپشن کر کے امیر سے امیر تر ہوتی گئی۔

نواز لیگ نے بھی مفادات، برادری، اور پیسے کے زور پر انتخابات جیتے۔ نون لیگ کا نعرہ تھا کہ پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بنائے گی۔ ٣٥ سال حکومت کر کے ٣٢ ارب ڈالر کے قرضے لے کر، ملک کو دیوالیے کے قریب پہنچا کر فارغ ہوئی۔ قرض مکائے ملک بچائو۔ لوگوں سے پیسا بٹورا، جس کا کوئی اتا پتا نہیں۔نون لیگ کے دور میںملک میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تنگ کیا۔ نون لیگ موٹر ویز، میٹرو بس سروس اور گرین ٹرین کے میگا پروجیگٹ میں پیسے لگاتی رہی۔ ملک کے عوام کے تقریاتی پیسے ان میگا پروجیکٹ میں لگتے رہے۔ عوام مہنگائی ، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں خراب ہوتے رہے۔عوام غریب سے غریب تر اور نون لیگ کی لیڈر شپکرپشن کرکے امیر سے امیر تر ہوتی گئی۔

تحریک انصاف پاکستان نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی خرابیاں بیان کر کے فائدہ اُٹھایا۔ ساتھ ساتھ پاکستان کی نوے فی صد بے بس عوام کے دل کی آرزو کو اپنے منشور کا حصہ بنایا۔ علامہ شیخ محمد اقبال کا خواب، قائد اعظم محمد علی جناح کا اسلامی وژن، مدینہ کے فلاحی اسلامی ریاست کا نعرہ دیا۔ الیکشن جیتنے کے لیے سابق سیکرٹیری جہانگیر ترین جسے عدالت سے ٦٢۔٦٣ پر پورا نہ اترنے پر نا اہل قرار دیا۔جو اب چینی اسکنڈل میں ملزم ہے۔جو ناانصافی کا کہہ کر اپنی ہی حکومت کے خلاف چالیس ممبران کا پریشیئر گروپ بنا چکا ہے۔جس نے تحریک انصاف کوالیکٹبلز کو ساتھ ملا کر الیکشن جیتوا یا۔ اب بھان متی کا کنبہ جس میں ملک دشمن ایم کیو ایم، پاکستان مخالف قوم پرست جماعتیں اور وردی میں فوجی کو سو بار جیتوانے والی قاف لیگ کے ساتھ کے اتحادی حکومت ہے۔ ان کو علامہ اقبال،قائد اعظم اور مدینہ کی فلاحی ریاست کا کبھی خیال خواب میں بھی نہیں آیا ہوگا۔ صرف عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہر روز اسی گردان کو دوھراتا رہتا ہے۔ اِرد گرد وہی پیپلز پارٹی، نون لیگ کے لوگ ۔ اُو پر سے عمران خان نے ملک کی معیشت اسلامی نظام کی مخالف سودی نظام کی حامی،آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔ آئی ایم یف نے ٹیکس پر ٹیکس لاگا مہنگاہی کا طوفان بر پاہ کر دیا۔عوام کی چیخیں نکل رہیں ہیں۔ کہتے ہیں نا کہ” پیٹ نہ پیاں روٹیاں۔ ساریاں گلیں

٢
کھوٹیاں۔ یہ بھی عوام کو معلوم ہے کہ غربت کفر کی طرف لی جاتی ہے۔

اس تجزیہ سے معلوم ہوا کہ عوام کے دکھوں کا مداوہ ،نہ پیپلز پارٹی، نہ نون لیگ اور نہ ہی تحریک انصاف کے پاس ہے۔ سب ناکام ہو چکے ہیں۔ اب میدان میں صرف ایک جماعت اسلامی ہے جو ایک ٹھوس اسلامی نظریاتی جماعت ہے۔ علامہ اقبال کے خواب ،قائد اعظم کے اسلامی وژن کی حقیقی جانشین ہے۔ کرپشن فری ہے۔ مفادات، برادری اور پیسے کی سیاست سے کوسوں دور ہے ۔ اب تو سپریم کورٹ نے بھی اپنے ریمارکس میں کہہ دیا کہ ٦٢۔٦٣ پر اگر سیاست دانوں کو پرکھا جائے تو جماعت اسلامی کے امیر ہی پورے اُتر سکتے ہیں۔ان حالات میں آزاد جموں کشمیر میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تینوں پارٹیوں کے لچھن اوپر بیان کیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کا کشمیر کی آزادی کے لیے کام کا ایک شاندار ریکارڈ موجود ہے۔ اس نے آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے اپنے ٣١ حلقوں میں سے ٢٦امیدار سامنے لائے ہیں۔

ہم آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آزادی کے بیس کیمپ میں جماعت اسلامی کا میاب کرائیں۔ اس سے آزاد کشمیر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنے والے دہشت گرد مودی کو پیغام پہنچے گا ۔ کہ یہ لوہے کی چنے ہیں۔ اِنیں چبائو گے تو تمھارے دانت ٹوٹیں گے۔ پہلے جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور بعد پاکستان کے الیکشن میں کامیاب ہو کر مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرائے گی۔ان شاء اللہ۔ یہ کشمیر کے بورڈ ہٹانے والی پیپلز پارٹی ، آلو پیاز کی تجارت کرنے والی نون لیگ اور زبانی جمع خرچ کرنے والی تحریک انصاف نہیںہے۔یہ جماعت اسلامی کی ایک نظریاتی حکومت ہو گی۔ جس کے پاس بھارت کو للکارنے والوں کارکن پوری دنیا میں موجود ہیں ۔یہ مفادات، برداری اور پیسیوں کی باتیں کرنے والے نہیں ۔بلکہ اپنی کشمیر اور پاکستان پر جانیں قربان کرنے والے لوگ ہیں۔ لہذا کشمیریوں کو اب مفادات، برادری اور پیسے کے بتوں کوتوڑ کر آزاد کشمیر کے الیکشن میںجماعت اسلامی کو کامیاب کرنا چاہیے۔ این سی او سی کو آزاد کشمیر کے انتخابات ٢ ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی غلطی نہ کرے۔ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے چاہییں۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Humanity Help
Previous Post پیام باد صبحگاہی
Next Post کورونا کیسز میں کمی؛ اسلام آباد میں تفریحی پارکس ایس اوپیز کے تحت کھول دیئے گئے
Parks

Related Posts

Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologists

سمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا

July 20, 2026
Bones Found in Tarn Confirmed as Delphine Jubillar

ڈی این اے تجزیے نے تصدیق کر دی: ملنے والی باقیات ڈیلفین جوبیلار کی ہی ہیں، شوہر نے قتل کا اعتراف کر رکھا ہے

July 20, 2026
Argentina's World Cup Final Meltdown Mars Spain's Victory

ورلڈ کپ فائنل کی شکست پر ارجنٹائن کا غصہ پھوٹ پڑا، لیانڈرو پیرڈیس نے ہسپانوی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا

July 20, 2026
Town Seals Off Site Where Delphine Aussaguel's Remains Were Found

ڈیلفین جوبلار کی باقیات والی جگہ پر سیاحوں کا ہجوم، میونسپلٹی نے رسائی بند کر دی

July 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.