geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آذربائیجان، روس اور آرمینیا میں جنگ بندی کا معاہدہ

November 10, 2020November 10, 2020 0 1 min read
Azerbaijan, Russia, Armenia, Ceasefire
Share this:

Azerbaijan, Russia, Armenia, Ceasefire

آذربائیجان (اصل میڈیا ڈیسک) روس آذر بائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کا نفاذ منگل 10 نومبر سے ہو رہا ہے۔

آرمینیا، روس اور آذربائیجان کے سربراہان حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینین کا اس حوالے سے ایک بیان فیس بک پر شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا، ”میں نے کاراباخ میں جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ ایک بیان پر دستخط کر دیے ہیں۔”

آرمینیائی صدر نے اس قدم کو بہت ہی تکلیف دہ بتاتے ہوئے کہا یہ عمل، ”میرے لیے ذاتی طور پر اور ہماری عوام کے لیے ناقابل بیان حد تک تکلیف دہ ہے۔” اس کے بعد آرمینیا کے وزیراعظم نے روسی صدر ولاد میر پوٹن کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ کی اور پھر کہا، ”جس سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں وہ تنازعات کے حل کے لیے ایک اہم نکتہ ثابت ہوگا۔”

روس کے صدر پوٹن کا کہنا تھا، ”ہم سمجھتے ہیں کہ جو معاہدہ طے پایا ہے اس کی بنیاد پر نگورنوکاراباخ کے آس پاس کے بحران کو مکمل اور طویل مدتی طور پر حل کرنے کے لیے ایسے سازگار حالات پیدا ہوسکیں گے، جس سے آرمینیائی اور آذربائیجان کی عوام کا بھی مفاد وابستہ ہے۔”

روسی صدر کا کہنا تھا کہ فریقین نے پہلے ہی سے جنگی قیدیوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے تبادلے جیسے کام شروع کر دیے ہیں۔ اس معاہدے میں منگل 10 نومبر کی درمیانی شب سے علاقے میں مکمل طور پر جنگ بندی کی بات کہی گئی ہے۔

نگورنو کاراباخ علاقے کے رہنما اریاک ہروتیونیان نے بھی فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے بھی، ”جتنی جلدی ممکن ہو، جنگ بندی کے معاہدے سے اتفاق کر لیا ہے۔”

لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ آرمینیا کی عوام اس معاہدے سے ناراض ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق معاہدے سے ناراض آرمینیائی لوگوں نے یریوان میں حکومتی عمارتوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی ہزار لوگ مظاہرے کے لیے سرکاری عمارتوں کے باہر جمع ہوئے تھے اور سینکڑوں نے عمارتوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ہنگامہ کیا۔

نگورنو کاراباخ میں تقریبا چھ ہفتے تک زبردست لڑائی کے بعد جنگ بندی کے اس معاہدے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب آذربائیجان کی فوج اچھی خاصی پیشقدمی کر چکی تھی۔ گزشتہ روز ہی آذربائیجان نے خطے کے متعدد علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل ہی اس نے نگورنو کاراباخ کے دوسرے سب سے بڑے شہر پر فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

آرمینیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ”میدان جنگ کی صورت حال اور اس سے متعلق بہترین ماہرین کے عمیق تجزیے اور صلاح و مشورے کی بنیاد پر معاہدے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ ایک فتح تو نہیں لیکن جب تک آپ اپنے کو شکست خوردہ تسلیم نہ کریں تب تک یہ ہار بھی نہیں ہے۔ ہم کبھی بھی اپنے آپ کو شکست خوردہ نہیں سمجھیں گے اور یہی ہمارے قومی اتحاد اور ایک نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگا۔”

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ اس نے نگورنو کاراباخ کے آس پاس کے ان بیشتر علاقوں کو حاصل کر لیا ہے جو سن 1991 سے 94 کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اس کے ہاتھ سے نکل گئے تھے۔ اس جنگ میں تقریباً 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔ گزشتہ چھ ہفتوں سے خطے میں جاری جنگ میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے تین بار جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان ہوا تاہم جنگ روکنے میں کامیابی نہیں ملی۔

Share this:
Corona Virus
Previous Post عالمی وبا، مستقبل کیا ہو گا؟
Next Post امریکا کا ایران کے خلاف ایک اور پابندی کا منصوبہ
US Iran

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.