geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بابر اعظم جنوبی افریقہ کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے

January 10, 2021 1 1 min read
Babar Azam
Share this:

 Babar Azam

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) فٹنس بحالی پروگرام کیلیے بابر اعظم اور شاداب خان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جب کہ کپتان جنوبی افریقہ کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے کرائسٹ چرچ سے آکلینڈ پہنچ کر وطن واپسی کے لیے سفر ہفتے کو شروع کردیا تھا، کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کی دبئی سے مختلف فلائٹس کے ذریعے اپنے شہروں کو فلائٹس شیڈول ہیں، ہیڈکوچ مصباح الحق،اظہر علی، عابد علی،فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ، ظفر گوہر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان لاہور، حارث سہیل سیالکوٹ، بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے، پاکستان شاہینز کا اسکواڈ جمعے کو ہی وطن واپس پہنچ گیا تھا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان بھی ساتھ ہی آگئے تھے۔

دوسری جانب وطن واپس آنے والے ان فٹ قومی کرکٹر اب ہائی پرفارمنس سینٹر میں بحالی کیلیے کوشاں ہوں گے، بابر اعظم پیر کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیکل چیک اپ کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پریکٹس سیشن کرسکیں گے۔
بابر اعظم انگوٹھے کی تکلیف سے نجات کے بعد نیوزی لینڈ میں ہلکی بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے، اب باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کرکے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل مکمل فٹنس حاصل کریں گے۔

شاداب خان منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے، لیگ اسپنر کو ڈاکٹر نے 6ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا، اس لیے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ بننا تو ممکن نہیں لیکن بحالی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے 20فروری کو شروع ہونے والی پی ایس ایل میں کا حصہ بنیں گے، نیوزی لینڈ میں ہی ان فٹ ہونے والے اوپنر امام الحق کی فٹنس بحال کرنے کیلیے کام جاری ہے۔

بابر اعظم اور امام الحق کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت یقینی ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 14جنوری کو متوقع ہے۔

Share this:
Parzan Dastur and Shah Rukh Khan
Previous Post فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا ننھا بچہ پرزان دستور خوبرو جوان بن گیا
Next Post صحت کارڈ پلس کے باعث خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں داخلے کی شرح میں 4 گنا اضافہ
Health Card

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.