geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بدر منیر کامیابی کی داستان

October 11, 2021 7 1 min read
Badar Munir
Share this:

 Badar Munir

تحریر : روہیل اکبر

کامیابی کسی کی میراث نہیں ملتی صرف انہیں ہے جواس کے لیے بھر پور محنت کرتے ہیں ہر کامیاب آدمی کے پیچھے ایک درد ناک کہانی ہوتی ہے اور ہر درد ناک کہانی کا اختتام کامیابی ہوتا ہے بڑے بڑے لوگ دکھوں،مصیبتوں اور مسائل کا سمندر عبور کرکے منزل تک پہنچے جو دلبرداشتہ ہو کر اپنی جدوجہد ترک کرکے اپنے آپ کو حالات پر چھوڑ دیتے ہیں وہ پھر ساری عمر قسمت کو ہی کوستے رہتے ہیں آج کے بڑے بڑے بزنس مین ایک وقت کی روٹی اور سونے کے لیے چارپائی کو ترستے تھے مگرانہوں نے محنت بھر پور کی اور آج ان میں سے کوئی ملک ریاض ہے تو کوئی صدر الدین ہاشوانی ہے اسی طرح ہماری فلم انڈسٹری کے وہ کامیاب ہیرو جنہیں سٹوڈیو کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی تھی مگر اپنی لگن اور محنت کی وجہ سے جب وہ کامیاب ہوئے تو سلطان راہی اور بدر منیر کہلائے جنکے جانے کے بعد واقعی فلم انڈسٹری یتیم ہوگئی آج چونکہ پشتو سنیما کے پہلے ہیرو ممتاز فلمی اداکار بدرمنیر کی گیارویں برسی ہے اور 11 اکتوبرکا دن اسی حوالہ سے منایا جاتا ہے آج پھر انہی کا تذکرہ کرتے ہیں۔

بدر منیر ہفتے کی صبح 11 اکتوبر 2008 ء کو انتقال کر گئے تھے اس وقت ان کی عمر 68 برس تھی بدر منیر 1945ء میں ضلع سوات کے سیاحتی مقام مدین کے نواحی گاؤں شاگرام میں مولوی یاقوت خان کے گھر پیدا ہوئے۔ محنت مزدوری کی غرض سے وہ کراچی چلے گئے جہاں پر وہ بعد ازاں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوئے 1970ء میں پشتو زبان کی پہلی فلم یوسف خان شیر بانو میں بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے اور پہلی ہی فلم میں اپنے فن کا لوہا منوا کر پشتو فلم انڈسٹری کے صدا بہار ہیرو بنے۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کے دوران 750سے زائد پشتو، اردو اور پنجابی فلموں سمیت ایک انگریزی فلم میں بھی کام کیا ہے۔ خیبر پختونخواکے سنگلاخ پہاڑوں سوات کے پتھریلے علاقے شاگرام مدین کے پیش امام یا قوت میاں کے گھر میں پیدا ہونے والا بدرے یعنی دنیامیں بین الاقوامی شہرت یافتہ اور پشتو فلم انڈسٹری میں ایک ایسا نام بن کر سامنے آیا جو تعلیم حاصل کیے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری پر 41سال سے راج کرتا چلا آرہا ہے بدرمنیر کا نام ہے محنت،انہوں نے صرف اپنی محنت کے بل بوتے پر کام کیا اور پھر وہ دن بھی آگیا کہ بدرے سے بدرمنیر بن گیا انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کراچی کے سڑکوں پر پتھر بھی کوٹے، بیرہ گیری بھی کی اور کئی مہینوں تک ٹائروں کو پنکچر بھی لگائے بدرمنیر نے اپنی ایکٹنگ کا شوق پورا کرنے کے لئے ہمت نہیں ہاری بغیر ٹکٹ ٹرین میں پکڑے بھی گئے فلمی کئیریر کی شروعات میں اس وقت کے ہیروز کے ہاتھوں سازشوں کا شکار بھی ہوئے اور آخر کار وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے اور انڈسٹری کا چمکتا ہوا ستارہ بن گئے۔

بدرمنیر کا اپنی 41سالہ فنی کئیریئر میں کسی بھی ہیروئن کے ساتھ کوئی بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا بدرمنیر کو پاکستان میں سب سے زیادہ یعنی750فلموں میں کام کرنے کا اعزازبھی حاصل تھا 1966ء سے لے کر 2007ء تک کوئی بھی ایساسال خالی نہیں گزراجس میں بدرمنیر کی کوئی فلم ریلیز نہ ہوئی ہو۔ بدر منیر جن کے پاس ہر قسم کے اعزازات ہیں۔ بدر منیر نے تین فلموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے جب کہ 15کے قریب فلموں کی پروڈیوسر بھی رہے اس کے علاوہ دو فلموں کی کہانیاں بھی لکھی بدر منیرنے نمی،مسرت شاہین، شہناز خان جسے خوبصورت چہرے فلم انڈسٹری کو دئیے بدرمنیر نے ہر قسم کے کردار اد اکئے بدرمنیر کو پاکستان کے پہلے ایکشن ہیرو کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ اولین پشتو فلموں میں ہیرو کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 41سال فلم انڈسٹری پر راج کرنے والا فلموں کا لیجنڈ اسٹار بدر منیر 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مرحوم نے اپنی فنی کئیریر کا آغاز اردو فلم ”جہاں برف گرتی ہے“ سے کیا لیکن شہرت اسے ہدایت کار عزیز تبسم کی پہلی پشتو فلم ”یوسف خان شیر بانو“ سے ملی اداکار نے اپنی کیئرئیر میں سات سو کے لگ بھگ اردو، پنجابی او رپشتو فلموں میں کام کیا۔ ان کی آخری ہدایت کار لیاقت علی خان کی پشتو فلم 2007ء میں ریلیز ہوئی تھی۔مرحوم بدرمنیر 1966ء سے لے کر 2007ء تک یعنی 41سالہ کیئرئیر میں اداکار رہے ٹوٹل 750فلمیں ریلیز ہوئی جن میں 400پشتو زبان میں 85اردو زبان میں 31پنجابی زبان میں 11سندھی اور ایک ہندکو کی فلم شامل ہیں ان فلموں میں 382رنگین فلمیں ہیں جبکہ 144بلیک اینڈ وائٹ 52فلمیں سنیما اسکوپ شامل ہیں آج تک بدر منیر نے 53ہیروئینز کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل کیا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے جبکہ ولن میں نعمت سرحدی کے ساتھ 314فلموں میں جلوہ گر ہوئے یہ بھی ایک عالمی ریکارڈ ہے جو کبھی بھی توڑا نہیں جاسکتا بدرمنیر نے 1966ء سے لے کر 2007ء تک ہر ہدایت کار فلمساز اداکاراور اداکارہ کے ساتھ کام کیا ہے جبکہ یہ ریکارڈ کسی اور اداکار کی ساتھ نہیں ہے بدرمنیر نے بطور ہیرو 435فلموں میں کام کیا ہے 67فلموں میں بطور مہمان اداکار کام کیا اس کے علاوہ 160فلموں میں ٹائٹل کا کردار اداکیا ہے۔

بدر منیر کی 7فلموں نے ڈائمنڈ جوبلی 61فلموں کو بلاٹینیم جو بلی 18فلموں نے گولڈن جوبلی، 56فلموں نے سلور جوبلی کا اعزاز حاصل کیا جو آج تک ناممکن ہے بدرمنیر کی 200فلموں نے اے کلاس بزنس کیا 101فلموں نے بی کلاس اور 140فلمیں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ فلموں کے عظیم اداکار بدرمنیر خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے چاہے ملک قدرتی آفات کا شکار ہو یا کوئی اور وجہ وہ خود میدا ن میں آکر امدادی کاموں کے لئے چندہ مہم چلاتے تھے۔ 90ء کی دہائی میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملک کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کینسر ہسپتال کے لئے صوبہ خیبر پختونخوامیں چندہ مہم چلائی تو اس وقت بدرمنیر نے ان کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے لوگؤں نے بڑھ چڑھ کر چندہ دیا۔ اس کے علاوہ اسی دور میں لاہو رکے ہولناک سیلاب سے متاثرین لوگوں کی امداد کے لئے بھی بدرمنیر نے پورے صوبے میں چندہ مہم چلائی تھی۔

لیجنڈ اداکار بدر منیر کو ان کی فلمی زندگی میں بے شمار ایوارڈز سے نوازا گیا750فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے ان کانام گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے حکومت پاکستان نے ان کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا جو انہیں 23مارچ 2009ء کو ملنے والا تھاتاہم وہ صدارت ایوارڈ لینے سے قبل ہی دار فانی سے کوچ کر گئے تھے، 41سالہ فلمی کئیرئیر میں بے پناہ شہرت حاصل کی سب سے زیادہ فلمیں انہوں نے یاسمین خان اور مسرت شاہین کے ساتھ بنائیں ولن نعمت سرحدی کے ساتھ ان کی جوڑی مقبول رہی بدر منیر کی اہم فلموں میں یوسف خان شیر بانو، دیدن، آدم خان درخانئی، ناوے د یوے شپے، شپونکے، ٹوپک زما قانون شامل ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے وحید مراد (مرحوم)محمد علی(مرحوم) سدھیر(مرحوم) اور سلطان راہی (مرحوم) کی طرح بدرمنیر (مرحوم) کے مخلص پرستار بھی ہر سال انکی برسی مناتے ہے اللہ تعالی سب کے درجات بلند فرمائے آمین۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Pakistan Corona Cases
Previous Post پاکستان میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کر گئے
Next Post تحریک انصاف کا احتساب بیانیہ
PTI Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.