geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم بدر یوم الفرقان

May 12, 2020 1 1 min read
Ghazwa e Badr
Share this:

Ghazwa e Badr

تحریر : میر افسر امان

یوم بدریوم الفرقان 17رمضان دنیا کے اندروہ دن ہے کہ جس دن حق و باطل کے درمیان جنگ ہوئی تھی اور حق باطل کے مقابلے میں کامیاب ہو۔ا اسی پر مغرب کے ایک بڑے محقق نے لکھا ” بدر سے پہلے اسلام محض ایک مذہب اور ریاست تھا ،مگر بدر کے بعد وہ مذہب ِ ریاست بلکہ خود ریاست بن گیا” ۔بدر کی ویہ تسمیہ یہ بیان کی گئی ہے کہ یہاں بدر بن یخلد بن النضر بن کنانہ آباد ہوا تھا۔ بعض کہتے ہیں کی بدر بن حارث نے یہاں کنواں لگوایا تھا۔ بیئر بدر کی وجہ سے اس جگہ کو بھی بدر کہنے لگے ۔ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے تمام لوگوں کے لیے رحمت اللعا لمین بنا کے بھیجا ہے۔ رسول اللہ ۖ نے لوگوں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ تمہاری مثال ایسی ہے تم پروانوں کی طرح آگ پر گر رہے ہو اور میں تمہیں اس آگ سے بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔اس کوشش میں مکہ کے ١٣ سال میں آپ ۖاور صحابہ کو بہت ستایا گیا کہ رسول ۖ نے کہا دین کے معاملے میں جتنا مجھے ستایا گیا ہے کوئی اور پیغمبر نہیں ستایا گیا۔ بازار کے اندر آپ ۖ لوگوں کودعوت دیتے پیچھے ابو لہب لوگوں کو کہتا یہ میرا بھتیجا ہے یہ جھوٹ کہتا ہے۔ خانہ کعبہ میںسجدے کی حالت میں سر پر اونٹ کی اوجھ ڈالی گئی۔ گردن میں چادر ڈال کرختم کر دینے کی کوشش کی گئی۔ دو بیٹیوں رقیہ اور ام کلثوم کوچچا ابولہب کے بیٹوں نے طلاق دی۔طائف میں لہو لہان کیا گیا۔ رسول ۖ اللہ کا بیٹا عبداللہ فوت ہوا تو چچاابولہب خوش ہوا۔ دوستوں کو خوشخبری دی کہ محمد ۖ ابتر ہو گیا ہے۔ اس پر قرآن شریف میں اللہ نے فرمایا”ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیںاور وہ ہلاک ہوا(الھب ١١١١)

”،ابو لہب کی بیوی جو ابو سفیان کی بہن تھی رسول ۖاللہ کے راستے میں کانٹے ڈالتی تھی۔آپ ۖ کے کافر پڑوسی جب آپ ۖ گھر میںنماز پڑھ رہے ہوتے تو وہ آپ کے سرپر بکری کی بچہ دانی ڈال دیتے۔چولھے پر ہانڈی چڑھائی جاتی تو بچہ دانی اس طرح پھینکتے کہ سیدھے ہانڈی میں جا گرتی۔امیہ بن خلف کا وطیرہ تھا جب رسول ۖ کو دیکھتا تو لعن طعن کرتااس پرآیت ”اتری ہر لعن طعن اور برائیاں کرنے والے کے لیے تباہی ہے ”(الھمزة ۔١)۔اخنس بن شریق ثقفی بھی آپ ۖ کو ستاتا تھا اس پر یہ آیت اتری ”تم بات نہ مانو کسی قسم کھانے والے ذلیل کی جو لعن طعن کرتا ہے ،چغلیاں کھاتا ہے۔ بھلائی سے روکتا ہے، حد درجہ ظالم، بد عمل اور جفا کار ہے۔اوراس کے بعد بداصل بھی ہے”(القلم١٠۔١٣)۔ ابوجہل بھی آپ ۖ کو تکلیفیں پہنچاتا تھا ایک دفعہ آپ پر نماز کی حالت میں تھے کہ مٹی ڈالنے آیا مگر اللہ کے حکم سے درمیان میں آگ اُسے آگے نہیں جانے دے رہی تھی۔ اس پر رسول ۖ نے فرمایا قریب آتا تو فرشتے اس کا ایک ایک عضو اُچک لیتے۔ ٣ سال تک شعب ابوطا لب میں محصور رکھا گیا،قتل کرنے کی اور ملک بدر کرنے کی سازش کی گئی مخالفت میں کیا کچھ نہ کیا گیا ۔ابو جہل نے حضرت سمیہ کو برچھی مار کر شہید کیا گیا۔حضرت مصعب بن عمیر کا دانہ پانی بند کیا گیا۔ حضرت عثمان بن عفان کو چٹائی میں لپیٹ کردھواں دیا گیا۔ آل یاسر کو تکلیفیں دی گئیں۔ حضرت بلال کو گرم ریت میں لٹایا گیا گھسیٹا گیا ان کے سینے پر بھاری پتھر رکھے گئے۔

حضرت خبیب کو گرم کوئلوں پر لٹایا گیا ،کیا کیا بیان کیا جائے۔ان مظالم کی وجہ سے حبشہ کی طرف دو دفعہ ہجرت کی گئی۔13سال مکہ میں اللہ کے رسول ۖ نے مشرکین اور سرداران قریش کو ہر طرح سے سمجھنے کی کوشش کی وہ ایمان کیا لاتے ،الٹا نادانوں نے رسول ۖ کو قتل کا پروگرام ترتیب دیا سب قبیلوں میں سے ایک ایک نوجوان کو اس کام کے لیے چنا گیا اور ان سے کہا گیا کہ یک بارگی سے رسول ۖ پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا جائے اس طرح بنو ہاشم سب قبیلوں سے لڑ نہیں سکیںگے اور خون بہا پر راضی ہو جائیں گے۔ اسی موقعے پراللہ نے نبی ۖ کو مدینہ ہجرت کرنے کی اجازت دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی کو اپنے بستر پر لیٹنے کا کہہ کر مدینہ ہجرت کر گئے حضرت علی سے کہا تمام لوگوں کی امانتیں ان کو واپس کر دینا جب قریش مکہ کے سب نوجوان قتل کے لیے پہنچے تو وہاں حضرت علی کو پایااس پر پشیمان ہو کر واپس چلے گئے۔

ظالموں نے رسول ۖ کو مدینہ میں بھی چین سے نہیں چھوڑا اور طرح طرح کی سازشیش کرنے لگے۔ اس کے بعد قریش نے ارادہ لر لیا تھا کہ فوجی طاقت سے مسلمانوں کی اجتماعی قوت کو فنا کر دیا جائے اور ایسا ناگہانی حملہ کیا جائے جو مسلمانوں کو پامال ہی کر دے قریش مکہ نے عبداللہ بن اُبی ّرئیس ا لمنا فقین (یہ وہ شخص ہے جسے رسول ا للہ ۖ کے مدینہ آنے سے پہلے مدینہ والے اپنا سردار بنانے والے تھے اس کا تاج بھی تیار ہو گیا تھا) کوخط لکھاتم لوگوں نے ہمارے آدمی(رسول اللہ ۖ) کو اپنے ہاں پناہ دی ہے ہم خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ یا تو خود اس سے لڑو اور اِسے نکال دو، ورنہ ہم تم سے لڑیں گے اور تمہارے مردوں کو قتل اور تمہاری عورتوں کو لونڈیاں بنا لیں گے۔ عبداللہ بن اُبی آمادہ شر ہوا مگر رسول اللہ ۖ نے اس کے شر کی روک تھام کردی۔ پھر سعدبن معاذ رئیس مدینہ عمرے کے لیے مکہ گئے وہاں حرم کے دروازے پر ابوجہل نے ان کو ٹوک کر کہا تم نے ہمارے دین کے مرتدوں کو پناہ دواور ہم تمہیں اطمینان سے مکہ میںطواف کرنے دیں اگر تم امیہ ّ بن خلف کے مہمان نہ ہوتے تو یہاں سے نہیں جا سکتے تھے۔ سعد بن معادنے

٢
جواب دیا اگر تم نے مجھے اس سے روکا تو میں تمہیں اس چیز سے روک دوں گا جو اس سے شدید تر ہے۔ یعنی مدینہ پر سے تمہاری تجارتی رہ گزر۔گویا یہ اس بات کا اعلان تھا کہ اگر تم نے مسلمانوں کومکہ آنے سے روکا تو تمہیں ہم مدینہ کے راستے شامی تجارت سے روک دیں گے حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ شعبان 2 ھ مطابق 623 ء میں قریش کا ایک بڑا تجارتی قافلہ ابو سفیان کی سرکردگی میں شام سے مکہ آرہا تھا جب یہ قافلہ مدینہ کے قریب آنے لگا تو سفیان نے مکہ سے اپنے لوگوں کو مدد کے لیے کہا۔جب ایلچی مدد کے لیے مکہ پہنچا تو سردران مکہ نے مشورہ کیا اس مدینہ کی بستی پر حملہ کیا جائے تاکہ روز روز کی پریشانی سے جان چھوٹ جائے اور مسلمانوں کا خاتمہ کر دیا جائے اس غرض کے لیے مکہ کے سارے سردار اپنے ساتھ 1000 مردان جنگی جن میں 600 سو زرہ پوش تھے جن میں 100 سواروں کا رسالہ بھی بھی شامل تھا پوری شان وشوکت کے ساتھ مسلمانوں کا خاتمہ کرنے نکلے تھے اُدھر رسو ل اللہ ۖ نے انصار و مہاجرین کو جمع کیا اور کہا ایک طرف لشکر ہے دوسری طرف تجارتی قافلہ کس طرف جانا چاہتے ہو اللہ کا وعدہ ہے دونوں میں ایک تمہیں مل جائے گا ایک بڑے گروہ نے قافلے کی طرف جانے کا کہا مگر رسول اللہ ۖ کی خواہش تھی کے لشکر کے مقابلے میں چلنا چاہیے۔

اس پررسول اللہۖ نے ایک بار پھر سوال دہرایا اس پر مہاجرین میں سے حضرت مقدادبن عمرو نے اٹھ کر کہا رسول اللہ ۖ جدھر آپ کو اللہ کا حکم ہے چلیں ہم آپ ۖ کے ساتھ ہیں ۔ہم بنی اسرائیل کی طرح یہ کہنے والے نہیں ہیں کہ تم اور تمہارا خدا لڑیں ہم یہاں بیٹھے ہیں۔ اس پر سب کی رائے ایک ہو گئی اورصحابہ لشکر قریش کی طرف روانہ ہوئے ۔ان کی تعداد83 مہاجرین 61 قبیلہ اوس اور152 قبیلہ خزرج 79متعلقین ہر دو قبائل(اصحابِ بدر مولانا محمد سلیمان منصور پوری) جن میں صرف دو تین کے پاس گھوڑے باقی آدمیوں کے لیے 70 اونٹ تھے سامان حرب بلکل ناکافی تھا ۔17رمضان کو بدر کے مقام پر فریقین کا مقابلہ ہوا ۔رسول اللہ ۖ نے اللہ سے دعا کی” خدایا یہ ہیں قریش اپنے سامان غرور کے ساتھ آئے ہیں تاکہ تیرے رسول کو جھوٹا ثابت کریں خداوندابس آ جائے تیری وہ مدد جس کا تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اے خدا اگر آج یہ مٹھی بھر جماعت ہلاک ہو گئی تو روئے زمین پر پھر تیری عبادت نہ ہو گی”حق وباطل کی پہلی جنگ میںمسلمانوں کے مد مقابل کسی کاباپ،کسی کا بیٹا،کسی کا چچا،کسی کا ماموں،کسی کا بھائی اس کی اپنی تلوار کی زد میں آرہا تھا اپنے ہاتھوں اپنے جگر کے ٹکڑے کاٹنے پڑرہے تھے نبی ۖ نے امت کی شیرازہ بندی اس طرح کی تھی کہ جنگ بدر کے موقع پر صحابہ نے اپنے رشتہ داروں سے جنگ کی اور انہیں قتل کیا۔

حضرت معصب بن عمیر نے اپنے بھائی عبید بن عمیرکو قتل کیا۔حضر ت ابو عبیدہ بن جراح نے اپنے باپ عبداللہ بن جراح کو قتل کیا۔حضرت عمر نے اپنے ماموںعاص بن ہشام کو قتل کیا۔حضرت علی نے شیبہ کو قتل کیا۔حضرت حمزہ نے ہندہ کے باپ عتبہٍ کو قتل کیا۔حضرت عبید بن حارث نے ولید بن عُتبہ کو قتل کیا۔ ابو جہل کوحضرت معوذ اور معاذ دونوں نے قتل کیا۔ حق اور دین کی حفاظت کے لیے اپنے قریبی رشتہ داروں کو قتل کیا۔ یہ حق اور باطل کی جنگ تھی۔اس جنگ میں قریش مکہ کے70 آدمی مارے گئے اور70قید ہوئے قریش کے بڑے بڑے سردار اس جنگ میں مارے گئے اسی پرجیسے ہم نے پہلے کہا ہے کہ مغرب کے ایک بڑے محقق نے لکھا ” بدر سے پہلے اسلام محض ایک مذہب اور ریاست تھا ،مگر بدر کے بعد وہ مذہبِ ریاست بلکہ خود ریاست بن گیا”

قارئین !اللہ کے رسول ۖ اور ان کے بدری صحابہ کی قربانیوں کی وجہ سے آج دنیا کے اندر ایک ارب پچاس کروڑ سے زائد مسلمان آباد ہیں58 سے زائد آذاد مسلم مما لک ،تیل اور معدنیات کے ذخاہر، آبی گزر گائیں ،ہوائی گزر گائیںاور دولت سے مالا مال مگر دشمن ہر جگہ ہمیں ذلیل و خوار کر رہا ہے جب کہ اللہ کا وعدہ ہے تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو ۔دنیا جہاں کی برائیاں مسلمانوں میں در آئی ہیں۔بقول شاعر اسلام علامہ اقبال۔” تم مسلمان ہو تمہیں دیکھ کے شرمائیں یہود”امت ِمسلمہ کو پھر سے اپنے کھوئے ہوئے مقام کی کوشش کرنی چاہیے مگر اس کے بغیر نہیں ہو سکتا جب تک ہم مومن نہیں بن جاتے۔ہم بہتر مسلمان بننے کی کوشش نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سیدھے راستے پر چلائے۔ آج کے دور میں، خاص کر نائین الیون کے بعد دنیا میں مسلمانوں کو کافروں نے مولی گاجر کی طرح کاٹ دیا ہے۔ پھر ان پر کررونا وائرس کی شکل میں اللہ کا عذاب نازل ہو گیا ہے۔سوکھی کے ساتھ گیلی بھی یعنی مسلمان بھی جل رہے ہیں۔ ہے۔ ساری دنیا میں لاک دائون ہے۔ اللہ مسلمانوں کو اس عذاب سے نجات دلائے۔کافر بھی اللہ کا کنبہ ہے ۔ ان کو بھی اس عذاب سے بچائے۔ آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Journalism
Previous Post صحافت ۔۔ خیرخواہی و خبرداری
Next Post بدر جیسے جزبے کی مسلمانوں کو ضرورت ہے، مفتی محمد نعیم
Mufti Muhammad Naeem

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.