geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گیند تو امریکا کی کورٹ میں ہے: چین

June 11, 2020 0 1 min read
Sergei Ryabkov
Share this:

Sergei Ryabkov

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے امریکا اور روس کے درمیان جوہری اسلحوں کی تخفیف پر ہونے والی بات چيت میں یہ کہہ کر شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے کہ امریکا اسے اس میں بلا وجہ گھسیٹ رہا ہے۔

امریکا اور روس کے درمیان جوہری اسلحے کی تخفیف پر مذاکرات کا انعقاد 22 جون کو ویانا میں طے ہے۔ امریکا چین پر بھی زور دیتا رہا ہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہو تاہم چین کا کہنا ہے کہ اسے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اسے اس میں بلا وجہ گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چاؤننگ کا کہنا تھا، “ہم نے غور کیا ہے کہ جہاں کہیں بھی یہ مسئلہ اٹھتا ہے، امریکا چین کو اس میں گھسیٹنے لگتا ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن اس بارے میں جو یہ بات کہتا رہتا ہے کہ وہ نیک نیتی سے اس پر چین سے گفت و شنید چاہتا ہے، وہ تو “انتہائی مضحکہ خیز اور غیر حقیقی محسوس ہوتی ہے۔”

ویانا میں ہونے والی بات چيت میں امریکا کی نمائندگی مارشل بلینگزیہ کریں گے جبکہ روس کی نمائندگی نائب وزير خارجہ سرگئی ریابکوف کریں گے۔ حالیہ برسوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرد جنگ کے دوران کے ‘انٹرمیڈیٹ رینج جوہری قوتوں کے معاہدے’ سمیت کئی معاہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ہی انہوں نے ‘اوپن اسکائی معاہدے’ سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف میں بات چیت کے لیے روس اور امریکا کے ساتھ ساتھ چین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ چین اس طرح کی پیش رفت کا نوٹس لیتا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ امریکا بیجنگ کو اس میں گھسیٹ کر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے دوسروں کے کندھوں پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ہتھیاروں کے کنٹرول کے تعلق سے روس کے ساتھ مذاکرات کا آغاز نہیں کرتا اس وقت تک اس طرح کی میٹنگ میں چین کی شمولیت کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چین کو اس پر اتفاق کرنے کی ضرورت ہے اور پھر اگر اتفاق ہو جائے تو مستقبل میں امریکا کے اتحادی برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ “گیند تو امریکا کے پاس ہے۔”

امریکی سفیر مارشل بلنگزیہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کو صرف دکھاوے کے معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، اس کے اتحادیوں اور اس کے دوستوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے، چین خفیہ طور پر اپنے جوہری اسلحوں میں اضافہ کر رہا ہے اور وہ اس بارے میں خاموش ہے۔

متعدد یورپی ممالک میں دنیا کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے آئے دن مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔

واشنگٹن میں ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق ادارے ‘آرمس کنٹرول ایسوسی ایشن’ کے مطابق سن 2019 تک امریکا اور روس کے پاس چھ ہزار سے زیادہ جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ تھا۔ اس کے مطابق چین کے پاس 290، فرانس کے پاس 300 اور برطانیہ کے پاس 200 جوہری اسلحے موجود تھے۔ اس کے علاوہ بھارت اسرائیل، شمالی کوریا اور پاکستان کے پاس بھی جوہری ہتھیاروں کا اچھا خاصہ ذخیرہ موجود ہے۔

Share this:
Hunger Problem
Previous Post کورونا وائرس: اقوام متحدہ کی ’گلوبل فوڈ ایمرجنسی‘ کے خلاف تنبیہ
Next Post قبائیلی اضلاع کے عوام کو آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چاہیے
Jirga

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.