geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش: ڈھاکہ میں آتشزدگی 70 افراد ہلاک

February 21, 2019 0 1 min read
Bangladesh Building Fire
Share this:

Bangladesh Building Fire

بنگلہ دیش (جیوڈیسک) ڈھاکہ کے مصروف ترین علاقے ميں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم ستر ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں کیمیکل موجود تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد ميں اضافہ کا خدشہ ہے۔

بنگلہ ديشی دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے حصے ميں لگنے والی آگ کے نتيجے ميں اب تک کم از کم ستر افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں۔ اس واقعے ميں پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔

ريسکيو حکام نے بتايا کہ نو گھنٹوں تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد جمعرات کی صبح آگ پر قابو پا ليا گيا۔ آگ بجھانے والے محکمے کے ڈائريکٹر جنرل علی احمد کے بقول چوک بازار کے علاقے ميں واقع ایک عمارت ميں جب آگ لگی تو وہاں ٹریفک جام تھا، جس کے باعث متاثرہ افراد کو وہاں سے نکلنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بدھ کی شب ایک عمارت میں لگنے والی آگ نے جلد ہی قریبی عمارتوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ ميں لے ليا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ متاثرہ عمارت کے قریب ایک کمیونٹی سینٹر بھی آگ کی زد میں آ گیا تھا۔ اس مرکز میں شادی کی ایک تقریب جاری تھی۔

علاوہ ازیں ابتدائی تفتيش سے پتہ چلا ہے کہ جس عمارت سے آگ بھڑکی، اس کی کئی منزلوں پر کیمیائی مادے موجود تھے۔ مقامی صحافی معین الخان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ گاڑی میں رکھے ایک گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے آگ لگی تھی، جو بعد ازاں یہ ایک قریبی عمارت تک پھیل گئی۔ مقامی صحافی کے مطابق اس عمارت کو کیمیکل اور پلاسٹک کی مصنوعات کے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

قریب دو سو ریسکیو اہلکاروں نے رات بھر کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد ميں اضافہ ممکن ہے۔

ڈھاکہ میں سن 2010 میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک سو بیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے رہائشی علاقوں میں قائم کیمیکل ویئرہاؤسز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا۔ تاہم ایک مرتبہ پھر ڈھاکہ کے چوک بازار کے علاقے ميں پیش آنے والے اس واقع نے حکومتی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Share this:
Mohammed Bin Salman
Previous Post پاکستان 2030 تک بڑی معیشت بن جائیگا، محمد بن سلمان کی پیشنگوئی
Next Post وزیراعظم نے فوج کو بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اختیار دیدیا
Imran Khan Meeting

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.