geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش میں فیری حادثہ، درجنوں ہلاک اور متعدد زخمی

December 24, 2021 2 1 min read
Bangladesh Ferry Fire
Share this:

Bangladesh Ferry Fire

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلہ دیش میں ایک کشتی میں آتشزدگی کے نتیجے میں پینتس سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حادثے کے وقت اس کشتی میں تین سو کے قریب افراد سوار تھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس مسافر بردار کشتی کو یہ حادثہ جمعے کی صبح ملک کے جنوبی حصے میں پیش آیا۔ اس ڈبل ڈیکر نائٹ شپ میں آتشزدگی کے بعد امدادی کارکن فوری طور پر سوگندھا دریا پر پہنچ گئے، جہاں سے لوگوں کو منتقل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ستر سے زائد لوگ ابھی بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کم از کم سو لوگ زخمی حالت میں ہسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں، جن میں زیادہ تر جلے ہوئے ہیں۔

کیا معلوم ہو سکا؟
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انجن کے روم سے شعلے بھڑکنے شروع ہوئے اور جلد ہی پوری کشتی کو لپیٹ میں لے لیا۔

جب یہ حادثہ رونما ہوا تو اس وقت یہ مسافر بردار شپ ڈھاکا سے ڈھائی سو کلو میڑ دور جنوب میں واقع ایک دیہاتی علاقے جھلوکاٹی کے نزدیک ہی بہنے والی دریائے سوگندھا کے قریب تھی۔

MV Avijan-10 نامی یہ کشتی ڈبل ڈیکر تھی، جس میں تین سو سے زائد افراد سوار تھے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کشتی میں گنجائش سے زائد مسافر موجود تھے۔ کچھ مسافروں نے کہا کہ کشتی میں پانچ سو تا سات سو تک افراد موجود تھے۔

اس نائٹ شپ کو جمعے کی علی الصبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ کشتی میں موجود کچھ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے اچانک شعلے بھڑکتے دیکھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی میں پھیل گئے۔

حادثے کے وقت کشتی میں موجود افراد نے اپنی جانیں بچانے کے لیے دریا میں چھلانگیں بھی لگائیں، جس کی وجہ سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے ایک گھنٹے بعد ہی ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین گھنٹوں بعد کشتی میں لگی آگ پر قابو پایا جا سکا۔

فیری حادثوں میں اضافہ
بنگلہ دیش میں سفر اور مال برداری کے لیے آبی راستے انتہائی اہم قرار دیے جاتے ہیں۔ ایک سو تین دریاؤں پر مشتمل اس ملک میں انہی آبی راستوں میں ماضی میں بھی کئی حادثے رونما ہو چکے ہیں۔

تاہم گزشتہ کچھ برسوں میں ایسے حادثات میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ ان کشتیوں میں گنجائش سے زائد سامان لادنا یا مسافروں کو بیٹھانا بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پرانی کشتیوں کی باقاعدہ مرمت نہ کروانا اور مروجہ قواعد و ضوابط پر عملی پیرا نہ ہونا بھی ان حادثات میں اضافے کی وجوہات قرار دیے جاتے ہیں۔

گزشتہ سال ہی ڈھاکا میں دو کشتیوں کے ٹکرانے کی وجہ سے بتیس افراد مارے گئے تھے۔ اسی طرح فروری سن دو ہزار پندرہ میں ایک کشتی کے ایک کارگو شپ سے ٹکرانے کے نتیجے میں اٹھہتر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ اس کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔

Share this:
India Curfew
Previous Post اومی کرون کیسز: بھارت کی ایک اور ریاست میں رات کا کرفیو نافذ
Next Post کراچی میں اومی کرون کے مزید 8 مشتبہ کیسز رپورٹ
Omicron

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.