geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیلاروس کی سرحد سے عراقی مہاجرین کی واپسی

November 19, 2021 1 1 min read
Iraqi Refugees
Share this:

Iraqi Refugees

بیلاروس (اصل میڈیا ڈیسک) بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش میں ہزاروں مہاجرین جمع ہیں۔ ان میں خاص طور پر عراقی، شامی، یمنی اور افغانی مہاجرین شامل ہیں۔ اب عراقی مہاجرین کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔

نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق بیلاروس کی سرحد پر موجود سینکڑوں عراقی مہاجرین نے اپنے ملک کی واپسی کی ٹکٹیں بُک کرانا شروع کر دی ہیں۔ سرحد پر شدید سردی اور کھلے آسمان کے نیچے مسلسل قیام انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ منسک سے اربیل کی ایک پرواز عراقی اور کرد مہاجرین کو لے کر روانہ ہو چکی ہے۔

بیلاروس کے علاوہ یہ مہاجرین بالٹک ریاستوں لیتھوینیا اور لیٹویا کی سرحدوں پر بھی جمع ہیں اور یورپی یونین میں داخلے کی ان کی خواہش سخت سکیورٹی کی وجہ سے ابھی تک ادھوری ہے۔

اب تک ان مہاجرین میں سے نو افراد شدید موسم کی وجہ سے اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔ کئی ملکوں سے یورپی یونین کے دباؤ کے نتیجے میں ہوائی کمپنیوں نے بیلاروس کے دارالحکومکت منسک کے لیے پروازیں بھی معطل کر دی ہیں۔

عراقی اور کرد مہاجرین کی واپسی
بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد پر ہزاروں مہاجرین میں بےشمار عراقی مہاجرین موجود ہیں۔ ان میں سے کم از کم چار سو تیس عراقی و کرد مہاجرین منسک سے اربیل کی ایک پرواز میں واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ واپس جانے والوں میں کرد شہریوں کے علاوہ کئی عراقی بھی ہیں، جو اربیل پہنچ کر آگے بغداد کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ بیلاروس میں قریب چار ہزار عراقی مہاجرین ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ان میں زیادہ تر کا تعلق کرد علاقوں سے ہے۔

واپس جانے والے ایک تیس سالہ عراقی کرد نے نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ بیلاروس سے لیتھوینیا اور پولینڈ میں داخل ہونے کی کم از کم آٹھ کوششیں کر چکا ہے لیکن ہر مرتبہ ناکامی ہوئی۔ یہ عراقی کرد اپنی بیوی کے ہمراہ آیا تھا۔ اس مہاجر نے روئٹرز کو بتایا کہ اس کی بیوی دوبارہ ایسی کوشش کرنے پر قطعی طور پر راضی نہیں کیونکہ اس نے کئی دہشت ناک مناظر دیکھ لیے ہیں۔

سینکڑوں مہاجرین کی واپسی کی بنیادی وجہ سرحد پر پولستانی سرحدی محافظین اور دوسرے سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی ہے۔ ان کی وجہ سے سرحد عبور کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ اس سرحدی حفاظت کے لیے پولینڈ کو یورپی یونین کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

واپس جانے والے مہاجرین نے انتہائی نامساعد حالات اور مشکل موسم کو بھی واپسی کی ایک اہم وجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق اتنی سخت سردی میں رات دن ٹھٹھرتے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید سردی میں جنگل میں گزربسر بتدریج ناممکن ہوتا جا رہا ہے اور جلد ہی بہت سارے دوسرے مہاجرین بھی واپسی کی راہ اپنا سکتے ہیں کیونکہ بہت ساروں کے ساتھ چھوٹے بچے بھی ہیں۔

Share this:
Women Journalists
Previous Post صحافتی بہادری کا ایوارڈ چینی اور فلسطینی خواتین صحافیوں کے نام
Next Post جرمنی: ایک دن میں پینسٹھ ہزار نئی کورونا انفیکشنز کا نیا ریکارڈ
Corona Test

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.