geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیلا روس پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں، جرمن وزیرِ خارجہ

November 11, 2021 1 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ نے بیلا روس کے لیڈر لوکاشینکو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بے چین مہاجرین کا استحصال کر رہے ہیں۔ ہائیکو ماس نے مہاجرین کو پولینڈ کی سرحد کی جانب روانہ کرنے کو منفی ہتھکنڈے سے تعبیر کیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ بیلا روس کی جانب سے مہاجرین کے معاملے کو غیر ضروری طور پر ابھارنے پر پابندیوں کا نفاذ کیا جائے۔ اس وقت بیلا روس سے جڑی پولینڈ کی سرحد پر ہزاروں مہاجرین منجمد کر دینے والی سردی میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

پولینڈ کی حکومت نے بیلا روس اور رشین فیڈریشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مہاجرین کا سہارا لے کر یورپی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ بیلا روس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو مہاجرین کو سرحدی علاقے کی جانب روانہ کر کے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ماس نے یہ بھی کہا مہاجرین کی موجودہ اسمگلنگ کے عمل میں جو بھی ملوث پایا گیا، اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس کا امکان ہے کہ نئی پابندیوں کے زمرے میں مہاجرین کے اسمگلروں کے علاوہ ہوائی کمپنیاں بھی آ سکتی ہیں، جو مہاجرین کو یورپ پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے پولینڈ اور بیلا روس کی سرحد پر ہزاروں مہاجرین کے جمع ہونے کی تصاویر کو افسوس ناک اور پریشان کن قرار دیا۔

پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوس بلاشچک نے نشریاتی ادارے پی آر ون کو بتایا کہ اب تک سرحد توڑنے کی کئی کوششیں کی جا چکی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو مہاجرین بھی پولستانی سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہوئے، انہیں روک لیا گیا۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ابھی تک کسی بھی مہاجر کو پولینڈ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ اس بحران پر بیلا روس اور پولینڈ کے دو طرفہ تعلقات کو کشیدگی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اخبار بلڈ کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ جرمنی کو مہاجرین کے بحران سے پیدا صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولینڈ کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں قدامت پسند یورپی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما منفریڈ ویبر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بیلا روس میں لوکاشینکو کے ساتھیوں پر مبنی حکومت کے لیے یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہاجرین کی یہ آمد معمول کی مہاجرت کا عمل نہیں قرار دیا جا سکتا کیونکہ سن 2015 میں شام کو جنگی صورت حال کا سامنا تھا اور اس وقت لوگ اپنی جانیں بچا کر راہِ فرار اختیار کرنے پر مجبور تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ہائبرڈ جنگ جیسے حالات میں یورپ کو متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے ابھی دو روز قبل پیر کو پہلے سے عائد پابندیوں میں توسیع کی منظوری دی تھی۔ اب تک یونین کی جانب سے لوکاشینکو حکومت سے منسلک یا تعلق رکھنے والے ایک سو چھیاسٹھ افراد اور پندرہ اداروں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

یونین اور بیلا روس میں تناؤ اس وقت پیدا ہوا تھا، جب منسک حکومت نے رواں برس مئی میں رائن ایئر کے ایک جہاز کو ملکی فضائی حدود میں پرواز کے دوران جبری طور پر اتار کر ایک حکومت مخالف کارکن کو گرفتار کر لیا تھا۔

یورپی یونین گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات کی مذمت بھی کر چکی ہے کیونکہ یہ عدم شفافیت کے حامل تھے۔ اس الیکشن میں ملکی الیکشن کمیشن نے لوکاشینکو کو اپوزیشن کی خاتون امیدوار سویٹلانا تسکانوسکیا کے مقابلے میں کامیاب قرار دیا تھا۔

Share this:
Fighters
Previous Post تیگرائے جنگجوؤں نے بچوں کی موجودگی میں ماؤں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
Next Post افغانستان پر ‘دہلی اعلامیہ’ میں کیا ہے؟
Meeting

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.