geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن کی ترجیحات، امریکی پالیسی میں تبدیلی کی تیاریاں

November 10, 2020 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طاقت کے زور پر یکطرفہ فیصلے کرنے کی بجائے عالمی تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دے گی۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ حکومت سنبھالنے کے پہلے ایک سو روز کے اندر صدر ٹرمپ کے یکطرفہ احکامات واپس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے عالمی سمجھوتوں اور اداروں سے علیحدگی کا رجحان امریکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا، جس کا وہ جلد از جلد ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس ضمن میں جو بائیڈن اور ان کی نو منتخب نائب صدر نے ایک نئی ویب سائٹ لانچ کی ہے، جس کے ذریعے انہوں نے اپنی اولین داخلی و عالمی ترجیحات واضح کرنا شروع کر دی ہیں۔ ان میں کورونا وائرس سے نمٹنا، معیشت کی بحالی، ماحولیاتی تحفظ اور امریکا میں نسل پرستی سے نمٹنا شامل ہو گا۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے اوباما دور کے اس معاہدے سے امریکا کو نکالنا ایک غلطی تھی، جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ اس معاہدے کا دوبارہ حصہ بنے گی۔

تاہم انہوں نے واضح کر رکھا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں اٹھانے پر صرف تب ہی غور کیا جائے گا، جب ایران یہ ثابت کرے گا کہ وہ معاہدے کی شرائط پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر کے موقف پر سعودی عرب میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ اس سے قبل جو بائیڈن سعودی صحافی جمال خاشقجی کی قتل پر سعودی حکام پر تنقید کر چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت میں آ کر یمن کی لڑائی میں سعودی کردار کا جائزہ لیں گے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ امریکا میں انتخابی نتائج واضح ہونے کے بعد سعودی عرب کے سوا اکثر خلیجی عرب ممالک نے ہفتے کو ہی نو منتخب صدر کو مبارکباد دے دی تھی۔ بعد میں سعودی عرب نے مبارکباد کا اپنا پیغام اتوار کو بھجوایا۔

عالمی سطح پر آلودگی پھیلانے والے ملکوں میں امریکا چین کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ اس کے باوجود صدر ٹرمپ نے اس سال امریکا کو تحفظ ماحول سے متعلق پیرس معاہدے سے علیحدہ کر لیا تھا۔ تاہم نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کو واپس اس معاہدے میں شامل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر بننے کے بعد امریکا فوری طور پر ڈبلیو ایچ او میں دوبارہ متحرک ہو گا اور عالمی سطح پر کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے عالمی وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر چین کے زیر اثر ہونے کا الزام لگایا تھا اور اس کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا اس اہم عالمی ادارے کے بجٹ کے کوئی پندرہ فیصد اخراجات اٹھاتا آیا ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت کی کوشش ہو گی کہ اس ادارے کو مسترد کرنے کی بجائے اسے مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے۔

نومنتخب صدر کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت دیگر اہم عالمی اداروں سے متعلق بھی ٹرمپ حکومت کے رویے کا ازسر نو جائزہ لے گی۔ ان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی، یونیسکو، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن اور نیٹو شامل ہیں۔

Share this:
Vaccine
Previous Post ہماری ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے، جرمن اور امریکی کمپنی
Next Post جلسے جلوسوں پر نظر ثانی کریں، ڈاکٹروں کی اپیل
Protest

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.