geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خون قدرت کا کرشمہ

December 16, 2019 2 1 min read
Blood
Share this:

Blood

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

تمام جانداروں میں افضل مقام ” انسان ” کو اللہ پاک نے عطا کیا ہے۔ انسان کے جسم میں ہر عضو کا اپنا ایک مقام اور کام ہے۔ انسان بہت سے اعضاء کا مجموعہ ہے۔ ہر عضو کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے جس سے انکار مشکل ہی نہیں نلکہ ناممکن ہے انسان کے جسم میں روح (SOUL ) کے بعد جو قیمتی چیز ہے اسکو ( لہو یا BLOOD) کہتے ہے خون (بلڈ / blood)  جسم میں گردش کرنے والا ایک سیال  مادہ ہوتا ہے ۔ خون میں مختلف اقسام کے خلیات اور غذائی و دیگر مادے تیرتے رہتے ہیں اور یوں تمام جسم میں خون کے ساتھ چکر لگاتے رہتے ہیں۔ خون کے جسم میں چکر لگانے کو دوران خون (blood circulation)کہا جاتا ہے۔

خون کے اجزاء ( composition of blodd )کو سمجھنے کے لئے دو اقسام میں تقسیم کرتے ہیں ۔ اول :۔ ایک حصہ formed elements( Cellular Part ) جو کہ خون میں 45 % جبکہ دوئم :۔ْ دوسرا حصہ ( non cellular part of blood ) ہے جس کو Plazma کہتے ہے یہ خون کا 55% ہوتا ہے
اول :۔ formed elements( Cellular Part ) میںخون میں تین طرح کے خلیات پائے جاتے ہیں۔

A سرخ خلیات Red blood cells اور ان کو erythrocytes بھی کہتے ہے ۔ B سفید خلیات White blood cellsجن کو Leukocytes بھی کہا جاتا ہے C جبکہ تیسرے خلیات کو پلیٹ لیٹس Platelets کہتے ہے۔ اول ۔ ) Red Blood Cells ) خون کے سرخ خلیوں میں ایک خاص قسم کا مادہ ّ ہیموگلوبن ( Hemoglobin) عرف عام میں HB ہوتا ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔ یہ مادہ آئرن(Haem) اور پروٹین(Globin) سے مل کر بنتا ہے۔خون میں ہیموگلوبن کی کمی ہی دراصل Anaemia یا خون کی کمی کہلاتی ہے۔خون کے سرخ ذرات کا دورانیہ حیات ایک سو بیس دن ہے۔ دوئم ۔ ( White Blood Cells ) خون کے سفید ذرات پانچ اقسام کے ہوتے ہیں جن کا بنیادی کام بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ان میں سے بعض ذرات اینٹی باڈیز بناتے ہیں، بّعض ذرات بیکٹیریا، دوسرے خوردوبینی جانداروں اور ضعیف خلیوں کو نگل لیتے ہیں، بعض ذرات وائرس اور طفیلیوں(parasites) کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں اور بعض ذرات الرجی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خون میں سفید خلیوں کی کمی مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتی ہے اور جسم مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ زندہ مثال (AIDS ) ایڈز کے مرض میں ایچ آئی وی وائرس جسم کے سفید خلیوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور ان کی شدید کمی کا باعث بنتا ہے۔ اس طرح جسم کی قوتِ مدافعت تقریبا”ختم ہو جاتی ہے اور جسم بیماریوں کا مرقع بن جاتا ہے۔ خون کے سفید خلیوں کا دورانیہ حیات خون میں چند گھنٹے یا ایک دن ہے۔ بعض ذرات ٹشوز میں داخل ہو جاتے ہیں اور وہاں سال بھر زندہ رہتے ہیں۔

سوئم ۔ ( پلیٹ لیٹس Platelets ) چوٹ لگنے کی صورت میں جو خلئے خون کو روکنے کا باعث بنتے ہیں انہیں plateletsکہا جاتا ہے۔ خون میں ان ذرات کی کمی بہت سی پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہے مثلا”مسوڑھوں سے خون آنا، جسم کے مختلف حصوں سے خود بخود خون کا بہنا وغیرہ۔ ان ذرات کا دورانیہ حیات پانچ سے دس دن ہے۔اپنا دورانیہ حیات مکمل کرنے کے بعد خون کے ذرات Reticuloendothelial System میں داخل ہو جاتے ہیں جو جگر، تلی(جسے سرخ خلیوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے) اور ہڈیوں کے گودے(Bone Marrow) پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ سسٹم ان خلیات کی توڑ پھوڑ کے بعد ان سے حاصل ہونے والے بعض مادوں کو دوبارہ استعمال میں لے آتا ہے اور بعض کو جسم سے خارج کر دیتا ہے۔
ْ دوسرا حصہ ( non cellular part of blood ) ہے جس کو Plazma کہتے ہے یہ خون کا 55% ہوتا ہے مگر یہ پلازما Plazma میں 91% پانی اور 09% دوسرے اجزاے ہوتے ہیں جن میں پھر مزید دو بڑی اقسام ہیں
نمبر 1 :۔ آرگینک سبسٹینس Organic Substances نمبر 2 :۔ ان آرگینک سبسٹینس Inorganic Substances
نمبر 1 :۔ آرگینک سبسٹینس Organic Substances میں ۔ ١۔ البومین Albumin ۔ ٢ فائبریناوجن F ibrinogen۔ ٣ گلوبیولنGlobulin ۔٤ پروتھرومبین Prothrombin ۔٥ کچھ پروٹین consist of approximately 20 proteins ۔اے۔ نان پروٹین نائٹروجنس سبسٹینس Non . protein .Nitrogenous Substance جن میں یوریا Urea ۔ یورک ایسڈ Uric acid ۔ کریٹائن Creatinine ۔ امینو ایسڈ Amino acid اور امونیا Ammonia ہوتے ہیں۔ بی:۔ دوسری قسم کو ہم نان نائیٹروجنس سبس ٹینس Non. Nitrogenous substances کہتے ہیں اور اس میں گلوکوز Glucose کولیس ٹیرول Cholesterol ، گالیک ٹوز Galactose ، فاسفو لپڈز Phospho lipids ، اور ٹرائی گلائی سیریڈس Tryglyceride ہوتے ہیں ۔ سی :۔ انزائم Enzymes ۔میں ایمی لائس Amylase ، کاربونک اینی ڈرائس Carbonic Anydrase ، لی پائس Lipase ، فاس فیٹس Phos phatase ، ایس جی پی ٹی SGPT ، ایس جی او ٹی SGOT, ، ایل ڈی ایچ LDH ۔ ڈی:۔ پائگ مینٹس Pigments میں بِلی رو بن Bilirubin ہے ۔نمبر 2 :۔ ان آرگینک سبسٹینس Inorganic Substances :۔ اس میں سوڈیم Sodium ، پوٹاشیم Potassium ، کلورائڈ Chloride ، کیلشیم Calcium ، بائی کاربونیٹ Bicarbonate ، آئیوڈین Iodium میگنیشیم اور فاسفورس وغیرہ ۔خون کی گردش ہی زندگی کی علامت ہے ۔ جب انسانی جسم میں خون کی کمی واقعی ہو جاتی ہے تب زندگی کی رنگینیوں سے انسان نہ صرف کنارہ کش ہو جاتا ہے بلکہ زندگی کو رواں دواں رکھنا مچکل ہوجاتا ہے خون کی سب سے عام بیماری خون میں ہیمو گلوبن کی کمی ( Hemoglobin) یا Anemia ہےـ ہیمو گلوبن ( Hemoglobin) کی کمی یا خون میں ریڈ سیلز یا سرخ خلیات کی کم پیداوارـ اس کی وجہ عموماً سوزش یا عضو کا فعل معطل ہو جانا ہوتی ہے، گردوں کی خرابی، خون میں آئرن کی کمی یا چند دواؤں کے اثرات کے نتیجے میں Bone Marrow یا ہڈی کے گودے میں کمی واقع ہونے کے سبب بھی Anemia ہو جاتا ہے ـ

اس حالت میں گردوں کی خرابی (Kidney problems ) سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہےـ جب گردے کافی مقدار میں ہارمون Erythropoietin کی تولید نہ کرسکیں تو خون میں سرخ خلیے بھی نہیں بن پاتے اور مریض Anemia یا ہیموگلوبن کی کمی کا شکار ہوجاتا ہےـ خواتین کو دوران زچگی Thrombosis کے خطرات کا عموماً سامنا رہتا ہےAnemia کی ایک اور وجہ انتڑیوں میں اندر ہی اندر خون بہنا بھی ہو سکتی ہے۔ ـ خون میں آئرن کی deficiency of Iron کمی یا سوزش دور کرنے کے لئے ادویات میسر ہیںـLeukopenia قلت خلیات ابیضخون میں پائے جانے والے سفید ذرات کی کمی Leukopenia کی بیماری کہلاتی ہےـ ان کا کام انسانی جسم کو قوت مدافعت مہیا کرنا ہےـ مختلف اقسام کے انفیکشنس یا عفونت کے حملے سے بچانے میں خون کے اندر موجود سفید ذرات ہی کام آتے ہیں۔

ان کی کمی جسم کی قوت مزاحمت کو بہت کمزور کر دیتی ہے اور انسان آئے دن کسی نہ کسی بیماری یا تکلیف میں مبتلا رہتا ہےـLeukemiaاس موذی مرض کا دوسرا نام ہے بلڈ کینسر یا سرطان خونـ اس بیماری میں خون کے اندر خلیات ابیض بہت زیادہ کثرت سے بننا شروع ہوجاتے ہیں اور ریڈ بلڈ سیلز یا خون کے سرخ خلیوں کی تعداد بہت کم، کئی کیسز میں صفر کے برابر رہ جاتی ہےـ سرطان کی یہ قسم سب سے زیادہ خطرناک مانی جاتی ہےـ بد قسمتی سے یہ عارضہ کم عمر بچوں اور نوجوانوں کے اندر زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے او اس کے شکار بچے اور جوان مریض زیر علاج رہنے کے باوجود زیادہ عرصے زندہ نہیں رہ پاتےـThrombosis یا خون بستگیاس بیماری میں خون کی نالیوں میں خون کے لوتھڑے یا کلوٹس جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیںـ جبکہ ایک نارمل انسان کے جسم میں خون رقیق مائع یا سیال شکل میں دوڑتا رہتا ہےـ جب کسی مریض کا کوئی آپریشن ہوا ہو یا وہ کسی حادثے میں زخمی ہواہواس کے جسم سے بہنے والے خون کے گاڑھا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تاہم قدرت کی طرف سے انسانی جسم کے اندر ایک ایسا نظام پایا جاتا ہے، جو جسمانی حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور خون کوجمنے کے عمل سے روکتا ہے۔ اس کو Hemostasis کہتے ہیں جو دراصل جسم کا ایک اہم عمل ہےـ تاہم اگر اس نظام میں ذرا سا بھی نقص آ جائے تو خون جمنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اوراگر خون بہت زیادہ جمنے لگے یا بلڈ کلوٹس غیر ضروری جگہ پر بننے لگیں تو یہ Thrombosis یا خون بستگی کی شکل اختیار کر لیتے ہیںـ یہ بلڈ کلوٹس یا خون کے لوتھڑے دوران خون کے ذریعے جسم کے مختلف اعضاء مثلاً پیروں، بازوؤں تک نسوں یا وینز کے ذریعے اور پھیپھڑوں اور دماغ تک پہنچ کر ان نہایت نازک اور حساس اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیںـخواتین کو دوران زچگی Thrombosis کے خطرات کا عموماً سامنا رہتا ہےـخاص طور سے Placenta کے اندر بلڈ کلوٹنگ یا خون کے لوتھڑے جمع ہونے کے سبب شکم مادر میں بچے کو غذا نہیں مل پاتی اور وہ پیدا ہونے سے پہلے ہی آکسیجن کی کمی کے باعث مر جاتا ہےـ امراض خون سے مکمل آگاہی کے لئے سال میں ایک بار خون کا معائنہ ضروری کروانا چاہیے ۔ اور امراض خون سے بچاؤ کے لئے لازمی طور پر چوبیس 24 گھنٹہ میں کم از کم ایک گھنٹہ پیدل چلنا معمول ہونا چایئے ۔ خاص طور پر سورج کے نکلنے سے پہلے 30 منٹ کی واک اور حفظِ ماتقدم پر نماز فجر کو ادا کرنے سے بہت سے خون کے امراض سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔ اور پھر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے ” خون BLOOD کو قدرت کابہترین کرشمہ ماننا پڑتا ہے۔
DR Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Lawyers Hospital Attack
Previous Post سانحہ پی آئی سی سے سیکھا جائے
Next Post انصاف اب بھی نہیں
Justice

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.