geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشتی کے انجن میں دھماکا، 45 تارکین وطن سمندر میں ڈوب گئے

August 20, 2020 0 1 min read
Explosion Boat Engine
Share this:

Explosion Boat Engine

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے مہاجرین کے امدادی ادارے اور عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق رواں برس لیبیا کے ساحلوں کے قریب کسی کشتی کی تباہی کے اب تک کے سب سے بڑے واقعے میں کم از کم 45 افریقی تارکین وطن سمندر میں ڈوب گئے۔

یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم کی طرف سے گزشتہ پیر کو پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں آج جمعرات کو دیے گئے ایک بیان میں ایسے واقعات کے بعد ریسکیو کارروائیوں اور ڈوب جانے والے تارکین وطن کی تلاش کے کاموں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا، ” 37 زندہ بچ جانے والے تارکین وطن، جن کا تعلق خاص طور سے سینیگال، مالی،چاڈ اور گھانا سے ہے، کو ماہی گیروں نے بچایا اور انہیں ساحل پر پہنچنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔‘‘

ان عالمی اداروں کی طرف سے سامنے آنے والے بیان سے یہ پتا بھی چلا ہے کہ آئی او ایم کے عملے کو یہ بھی بتایا گیا کہ 45 دیگر تارکین وطن، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، کی موت اُس وقت واقع ہوئی جب اس بڑی کشتی کا انجن زواہراہ کے ساحل کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔

بحیرہ روم کے رستے سب سے زیادہ تارکین وطن یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

جنگ سے تباہ حال مغربی افریقی ملک لیبیا بحرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کے خواب دیکھنے والے تارکین وطن کا مرکزی روٹ ہے۔ اس ملک کی اپنی معاشی، معاشرتی اور سیاسی صورتحال دگرگوں ہے تب بھی وہاں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 654,000 تارکین وطن کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہیں انتہائی تنگ رہائش گاہیں اور صحت کی نہ ہونے کے برابر سہولیات میسر ہیں۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے امدادی ادارے کے مطابق پیر کو پیش آنے والے اس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد اس سال بحیرہ روم سے لیبیا کے راستے یورپ پہنجنے کی کوششوں کے دوران راستے ہی میں ہلاک ہو جانے والے تارکین وطن کی مجموعی تعداد 302 ہو گئی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران سینکڑوں تارکین وطن کو، تشدد پھیلنے کے خطرات کے باوجود سمندر میں ہی روک کر ان کے بحری جہازوں یا کشتیوں کو واپس لیبیا بھیجا جاتا رہا ہے۔ یورپی یونین کے پروگرام کی عدم موجودگی میں لیبیا کے سرکاری جہازوں، جنہوں نے ریسکیو کی ذمہ داری لی تھی، کے ساتھ سات ہزار سے زائد افراد کو واپس لیبیا بھیج دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے امدادی ادارے یو این ایچ سی آر اور عالمی ادارہ برائے مہاجرت آئی او ایم کے مطابق لیبیا کے ساحلی علاقوں کو تارکین وطن کے لیے کسی بھی صورت محفوظ بندر گاہی علاقے نہیں سمجھا جانا چاہیے اور تارکین وطن کو وہاں نہیں اترنا چاہیے۔ ان ایجنسیوں نےایک متبادل اسکیم کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کے تحت وہ ان تارکین وطن کو بحفاظت بندرگاہوں تک پہنچا سکیں یا انہیں وہاں روکا جا سکے۔

Share this:
Mohammed bin Salman - Benjamin Netanjahu
Previous Post سعودی عرب بھی اسرائیلی اماراتی معاہدے میں شامل ہو گا، ٹرمپ پرامید
Next Post میر حاصل بزنجو چل بسے
Mir Hasil Bizenjo

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.