geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کر لی

June 15, 2020 1 1 min read
Sushant Singh Rajput
Share this:

Sushant Singh Rajput

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

’’پی کے‘‘، ’’کائی پوجے‘‘، ’’ایم ایس دھونی‘‘ اور’’کیدار ناتھ‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں واقع ان کے گھر میں پھندا لگی لاش برآمدہوئی ہے جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے, تاہم خودکشی کی کیا وجہ تھی اور انہوں نے کن وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں، سشانت سنگھ راجپوت کی عمر 34 برس تھی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل سشانت سنگھ راجپوت کی سابق مینجر دیشا سالیان نے بھی خودکشی کرلی تھی۔ دیشا کی موت کی خبر پر سشانت نے سوشل میڈیا پر صدمے اور غم کی کیفیت کا اظہار کیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے اور غم کی کیفیت میں ہے۔ ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا جب کہ اکشے کمار بھی یہ خبر سن کر صدمے کی کیفیت میں ہیں۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے عامر خان اور انوشکا شرما کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’’پی کے‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے. اس کے علاوہ 2016 میں سابق بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیاگیاتھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’چھچھورے‘‘ گزشتہ برس 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

Share this:
Coronavirus Test
Previous Post خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید تین ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص
Next Post میسی نے بارسلونا کی میدان میں واپسی کو یادگار بنا دیا
Messi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.