geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کتاب اطمینان قلب

May 29, 2021 6 1 min read
Book
Share this:

Book

تحریر : میر افسر امان

اس میں شک نہیں کہ اطمینانِ قلب تو صرف اللہ کی یاد سے ہوتا ہے۔ پھر بھی علماء اکرام قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنے اپنے طور پر اطمینانِ قلب کی تشریع کرتے رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں جناب حکیم مشتاق احمد اصلاحی صاحب کی کتاب”اطمینان قلب” میں نے تحریک محنت پاکستان کے مکتبہ مسجد الفرقان ایچ ایٹ کمپیلکس میں واقع مکتبہ سے خریدی۔ جس کا حاصل مطالعہ قارئین کی نظر کر رہا ہوں۔

پہلے حکیم مشتاق احمد اصلاحی کا کچھ تعارف، مشتاق احمد کا شمار ایسی شخصیات میں ہوتا ہے جو نام و نمود کی بجائے قوم و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں۔ حکومت ِوقت سے مراعات اور خطاب کے بجائے فرائض منصبی کو سب سے بڑا میڈل اور خدمت انسانیت کو گراں قدر ایوارڈ سمجھتے ہیں۔ مشتاق احمد تحریک آزادی پاکستان، تحریک دستور پاکستان، تحریک جمہوریت، تحریک مصطفےٰ، تحریک ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تمام عوامی تحریکوں میں شامل رہے۔ کئی بار گرفتار ہوئے اور قید وبند کی تکلیفیں برداشت کیں۔ساری زندگی غلبہ دین کی جد وجہد میں گزاری۔ ان کی کئی کتابوں میں سے زیر نظر کتاب” اطمینان قلب”(انعام یافتہ پاکستان رائٹرز گلڈ) میں سے ایک ہے۔

یہ کتاب انسان کو زندگی کی حقیقت سے آگاہ کر کے روز مرہ کے مسائل سے بحث کرتی ہے۔آپ اس کتاب میں بتائے طریقوں پر عمل کر کے اپنی زندگی کو کامیاب اور بامراد اور انمنٹ بنا سکتے ہیں۔ آپ اپنے اندر مسرت پیدا کر کے رکاوٹوں کو دور کر سکتے ہیں۔یہ کتاب آپ کے سامنے زندگی کے نئے انداز اور اطمنیان کے نئے راستے کھول سکتی ہے۔

پروفیسر خورشید احمد چیئرمین اسٹی ٹیوت آف پالیسی اسٹڈیز سابق وفاقی وزیر، ڈپٹی چیئرمین پلائنگ ، کتاب کے پیش لفظ میں فرماتے ہیں کہ:۔ انسانی تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان دو مختلف تصور سے برسر پیکار رہا ہے۔ ایک مادی ترقی اور دوسری روحانی اور اخلاقی ترقی۔انسان نے مادی ترقی کو اعلیٰ مقصد قرار دے دیا گیا۔اس میں اتنا گرفتار ہوا کہ روحانی اور اخلاقی تنزل کا شکار ہو گیا۔ آج مغربی تہذیب کا یہ نقطہ نظر ہے۔ایک نام در و فلسفی نے اس کو اسطرح بیان کیا کہ:۔ ”ہم نے فضائوں میں پرندوں کی طرح اُڑنا اور سمندروں میں مچھلیوں کی طرح تیرنا تو سیکھ لیا ہے لیکن زمین پر انسانوں کی طرح رہمنا نہ سیکھ سکے”اسی کو فلسفی شاعر علامہ شیخ محمد اقبال ے اس طرح بیان کیا کہ:۔

دھونڈنے والا ساروں کی گزرگاہوں کا
اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا
جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا
زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا

حکیم مشتاق احمد نے ان تمام باتوں کو اس کتاب میں جمع کر دیا ہے جس میں مادی ، روحانی ا ور اخلاقی ترقی سے اطمینانِ قلب مل سکتا ہے۔ مرحوم سید اسد گیلانی ڈاریکٹر اسلامی اکیڈمی منصورہ مرکز لاہور، فرماتے ہیں کہ:۔ مشتاق احمد نے اس مشینی دور میں اطمینان ِقلب ایک ایسا مضمون منتخب کیا ہے جو اس دور کی ضرورت ہے۔یہ کتاب دور حاضر کے پریشان انسان کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ اطمینان قلب کتاب کا منبع تعلق با اللہ اور توکل اللہ ہے اوریہی اطمینان قلب کا حقیقی سر چشمہ ہے۔فضیلة الشیخ امام نفیس احمد اصلاحی ڈائریکٹر اصلاح معاشرہ ٹرسٹ پاکستان رقم تراز ہیں کہ اس موجودہ دور میں ایسی کتابیں لکھے جانے کی ضرورت ہے۔فاضل مصنف نے انسان کی خودی کو بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ انسان کو مایوسی سے نکال کر پاکیزہ اور اطمینان قلب کے ساتھ زندگی گزانے کی طرف رہنمائی کی ہے۔مصنف کتاب کے صفحہ ١٩ تا٢٢ میںجماعت اسلامی پاکستان کے دستور سے کلمہ” لاالہٰ الا اللہ محمد رسول اللہ” کی تشریع نقل کی ہے۔ جو ساری پریشانیوں کا حل ہے۔

آگے لکھتے ہیں کہ انسان کے اندرطمینان قلب کی تلاش کی تلاش کا شعور اور احساس موجود ہے۔اطمینان قلب کی دولت ایک ایسی نعمت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی چیز نہیں کر سکتی۔ لکھتے ہیں کہ آج امریکا اور یورپ دنیا کے متمول، ترقی یافتہ ،اور مشغول ترین ممالک ہیں ہے۔ہر شخص کار،کوٹھی، وافر دولت اور کھانے پینے کی تمام چیزیں انہیں میسر ہیں۔لیکن اطمینان قلب نہیں۔ ان کے ڈاکٹر، فلسفی، ماہرینِ نفسیات اور دانشور چیخ اُٹھے ہیں اور اس کیفیت کے سدباب کی ان کو کوئی صورت نظر نہیں آتی۔بے چینی کا یہ عالم ہے کہ چند سال قبل ایک ششماہی میں صرف ریاست کیلیفورنیا کے پانچ لاکھ باشندوں نے بے اطمینانی اور مایوسی کا شکار ہو کر خود کشی کی ۔ ان ممالک میں جنون اور پاگل پن جیسے امراض کی کثرت ہو رہی ہے۔ میشیگن یونیورسٹی کے پال ایچ ہارڈن اور فلوریڈا یونیورسٹی کے گیرل کے لسلی لکھتے

٢
ہیںکہ:۔ ١٠ سال قبل امریکا کے تمام ہسپتالوں میں جتنے بستر تھے ان پر تقریباً نصف تعداد دماغی مریضوں کی ہوتی ہے۔اب یہ تعداد بڑھ کر٣٧فیصد ہوگئی ہے۔مصنف صفحہ نمبر ٢٧تا٢٩ میں لکھتاہے کہ:۔ مغرب میں غم کو ختم کرنے کے لیے ہزاروں ٹن مسکن ادویات(tranqualizer) بھی استعمال کرتے ہیں۔ امریکا میں ڈرگ ایک سال میں ٢٥٠میلن ڈالرز یعنی اڑھائی ارب روپیہ کی مسکن ادویات استعمال ہوتی ہیں۔ان ممالک کے ڈاکڑوں اور فزشنوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس روزانہ کئی مریض ایسے ہوتے ہیں جن کو بطاہر کوئی بیماری نہیں ہوتی، مختلف چیک اب کروانے کے بعد بھی ان کی کسی بیماری کا پتہ نہیں چلتا، مگر وہ کہتے ہیں کہ ہم بیمار ہیں۔ در اصل یہ کوئی جسمانی بیماری نہیں ہے بلکہ ان کی روح بے قرار و مددگار ہے اور اطمینان کی متمنی ہے۔امریکا کے مشہور ماہر اقصادیات و سشیالوجی فرنینڈ برگ اور مشہور ماہر نفسیات و دماغی امراض مارینا دونوں لکھتے ہیں کہ:۔جدید انسانی زندگی میں غم و الم اور پریشانیوں کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔مادی ترقی حد کو پہنچ چکی ہے۔اس کے باوجود یہ انسانی تاریخ میں سب سے بڑھ کر بے اطمینانی، غمگینی اور ناخوشی کا دور ہے۔ہم میں سے ٥٠ تا ٦٠ فی صد لوگ اعتصابی اور نفسیاتی بیماریوں سے پریشان ہیں۔

ٹائم میگزین کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ:۔ تجارتی اداروں کے پچاس ہزار مینجرز کی صحت کا معائنہ کیا گیا۔ جن کی عمریں اوسطاً ٤٥ سال کی تھیں۔٢٥ فی صد کی صحت نارمل تھی باقی بیمار تھے۔ سوشلٹ ملک فن لینڈ میں تمام دنیاسے زیادہ قتل ہوتے ہیں۔امریکا میں ہر سال بیس ہزار سے زائد قتل ہوتے ہیں ١٩٧٣ء میں پچاس ہزار زنا بالجبر کے واقعات ہوئے۔پھریہ تعداد دوگنی ہو گئی۔ ہر سال پچیس لاکھ مکانوں میں چوریاں ہوتی ہیں۔ ہرسال ذہنی پریشانیوں اور تفکرات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے پچیس ہزار افراد خود کشی کرتے ہیں۔ہر سال تقریباً گیارہ لاکھ لوگ موت کا شکار ہوتے ہیں۔ غموں میں مبتلا لوگ امراض قلب کا شاکار ہوتے ہیں۔ یورپی اور دوسرے ممالک کا بھی یہی حال ہے۔

اطمینان قلب کے لیے لوگ نشہ استعمال کرنے لگتے ہیں۔ ١٩٧١ء کی بات ہے راقم نے اخبار میںاخبار دیکھی کہ کسی یورپی ملک میں ایک ہزار شہریوں نے مل کر اجتماہی طور پر زہر پی کر خود کشی کی۔ان ہی دونوں اطمینان، قلب کی تلاش میں انگریز جوڑے پاکستان کے بڑے شہروں میں نشہ کی حالت میں گھومتے دیکھے گئے تھے۔ایس جوڑوں کو ہپی کا نام دیا گیا تھا۔ویسے بھی مغرب اور امریکا کا معاشرہ تنزل کا شکار ہے۔ اطمینان قلب کتاب کی پہلی اشاعت ١٩٧٧ء میں ہوئی ۔ اس وقت کے حالات قلم بند کیے گئے۔ قارئین اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس وقت ٢٠٢١ء میںاعداد شمار کیا ہونگے۔مصف لکھتا ہے کہ:۔ نفسیاتی علاج خدا کے ساتھ تعلق،اس کی عبادت اورخدا خوفی سے ممکن ہے۔شاعر اسلام اور فلسفی شاعر حضرت علامہ شیخ محمد اقبال نے کہا کہ مغرب اللہ کی طرف سے ہدایت گم کر بیٹھا۔ اب اس کو اللہ کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رہمنائی کی ضرورت ہے۔ اسی سے اس کو روحانی غذا مل سکتی ہے۔مصنف علامہ اقبال کی کتاب بالِ جبرئیل یہ اشعار کوٹ کرتے ہیں:۔

لباب شیشہ تہذیب حاضر ہے مے لا سے
مگر ساقی کیاہاتھوں میں نہیں پیمانہ ا لاّ
دبا رکھا ہے اس کو زخمہ ور کی تیز دستی نے
بہت نیچے سَروں میں ہے ابھی یورپ کا واویلہ

مصنف لکھتا کہ:۔ انسانی نفس امارہ برائی اور نفس لوامہ جس کا دوسرا نام ضمیر ہے۔ نیکی اور برائی کی تمیز سکھاتا ہے۔ نفس مطمئنہ صحیح راستے پر چلنے اور غلط راستے چھوڑنے دینے پر آمادہ اور مطمئن کرتا ہے۔ اطمینانِ قلب اسی سے حاصل ہوتا ہے جو کامیابی کی شاہ کلید ہے۔ کتاب” اطمینانِ قلب”میں مصنف نے قرآن و حدیث کی روشنی میں سارے لوازمات اکٹھے کر دیے ہیں۔ اس کے مطالعہ سے انسان اطمینان ِقلب حاصل کر سکتا ہے۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Captain Safdar and Khawaja Asif
Previous Post خواجہ آصف اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Next Post ’’رادھے‘‘ کے وہ سین جو فلم کا حصہ نہ بن سکے
Radhe

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.