geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کتاب : دھوپ میں جلتے خواب

July 8, 2021July 8, 2021 1 1 min read
Dhoop Main Jlty Khawab
Share this:

Dhoop Main Jlty Khawab

تحریر : میر افسر امان

لو جی ایک اور کتاب” دھوپ میں جلتے خواب” میری لائبیریری کی زینت بن گئی۔ یہ کتاب محترمہ نغمانہ شیخ شاعرہ اور افسانہ نگار نے قلم کاروان کی علمی ادبی نشست ،مورخہ ٨ جون کو حاضریں میں تحفتاً تقسیم کی ۔ ایک کتاب راقم کو بھی ملی۔ اس کتاب پر تبصرہ قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے شعبہ علم و ادب قلم کاروان کی علمی ادبی نشست ہر ہفتہ بروز سوموار بقوقت بعد نماز مغربمقام گھر نمبر ١ گلی نمبر٨ ٣ جی سیکس ٹو اسلام آبادکومنعقد ہوتی ہے۔اس تعمیری علمی و ادبی پروگرام میں ہر طبقہ کے اہل علم اور دانشور اپنے خیالات کا اظہار تحریر شدہ مقالے کی شکل میں پیش کرتے ہیں ۔مقالے پر سوال، جواب، تبصروں اور شاعری کے سیشن اور آخر میں صدارتی خطاب ہوتاہے۔پروگرام کے بعد نماز عشا باجماعت ادا کرکے شرکا گھروں کو عازم سفر ہوتے ہیں۔ہفتہ وار علمی و ادبی نشست کی کاروائی باقاعدگی سے اخباروں کے علمی و ادبی صفحات کے لیے بھیجی جاتی ہے۔

انتظامیہ نے شرط رکھی ہوئی ہے کہ دوقومی نظریہ ، نظریہ پاکستان اور اسلامی قدروں کی مخالف نہیں کی اجازت نہیں ہوگی ۔باقی سب کچھ پیش کیا جا سکتا ہے۔مقالہ نگار ہر قسم کی تنقید اور تحقیق کو پیش کرتے ہیں۔ انتظامیہ مقالہ نگاروں کے مقالے اپنے پاس محفوظ کر لیتی ہے۔ کسی بھی وقت سال کے آخر میں ان مقالوں کوکتابی شکل میں عوام کے سامنے پیش کیے جانے کاپروگرام ہے۔ کچھ ہفتے قبل صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر ساجد خان خاکوانی کے علم میں آیا کہ کراچی سے شاعرہ اور افسانہ نگارخاتون محرمہ نغمانہ شیخ اسلام آباد تشریف لائیں ہیں ۔صدر نشین نے اس دفعہ محترمہ مہ نغمانہ شیخ کو٨ جون٢٠٢١ء کی نشست میں اپنا افسانہ پیش کرنے کی درخواست کی۔ محترمہ نے اسے قبول کر کے اپنی کتاب”دھوپ میں جلتے خواب” میں درج، پہلا افسانہ بعنوان” کڑوا گھونٹ” پڑھا۔جس میں لکھتی ہیں کہ ایک خاتون کو تین طلاق ہو گئیں۔ وہ مختلف جگہوں پر ملازمت کرتی ہے۔ مگر ہر جگہ ہوس کے مارے مرد اُسے تنگ کرتے ہیں۔ بلا آخر وہ اُسی مرد کے پاس چلی جاتی ہے جس نے استے تین طلاق دی تھیں۔ اس افسانے میں میسج یہ چھوڑتی ” کہ جب زندہ رہنے کے لیے حرام کاری کرنی ہی پڑے تو کیاں نہ عزت ساتھ” حرام زندگی گزاری جائے” یہ سوچ اسلام کے حلالہ قانون کے خلاف ہے ۔ایک اور افسانہ”تنہائی” میں اسلام کے ثواب اور وذاب کا مذاق اڑاتیں ہیں۔ سارے افسانے اسلام کے آفاقی قوانین کی مذمت اور مغرب کے روشن خیال معاشرے کے طرف دھکیلنے کی عکاسی کرتے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ انسانے تو افسانے ہوتے تو بے جا نہ ہوگا۔

صدرنشین قلم کاروان نے اس دفعہ کے ایک خاتون کے مقالہ پیش کرنے کے پروگرام میں حلقہ ارباب ذوق راولپنڈی کی سیکرٹیری،اولپنڈی آٹس کونسل کی کو آر ڈینیٹر اور معروف سماجی کارکن خاتون محترمہ ڈاکٹر ناہید کو قلم کاروان کی علمی و ادبی نشست میں تشریف لانے اور صدارت کرنے کی درخواست کی جو انہوں نے منظورکی اوراپنی ایک ساتھی کے ساتھ تشریف لائیں۔ اس نشست میں(راقم) سیکر ٹیری قلم کاروان نے وزیر اعظم کی طرف سے اعلان ، کہ آیندہ وزیر اعظم کے سارے پروگرام میں اُردو قومی زبان میں ہوا کریں گے۔ اس حوالے سے اپنا مقالہ ” اُردو زبان کا نفاذ: وزیر اعظم کی طرف سے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا” کے عنوان سے پیش کیا۔ شاعری سیشن میں ” عورت” پر اپنی ایک نظم بھی سامعین کے سامنے پیش کی۔

نغمانہ شیخ کی یہ کتاب ١٧افسانوں کا مجموعہ ہے۔آزاد ادبی حلقوںمیں یہ کتاب بہت پسند کی گئی۔ کتاب کے شروع حصہ میں سات حضرات، نسیم درانی،اے خیام،رحمٰان نشاط،ذیب ذکار حسین،نسیم انجم،ڈاکٹر شاہد ضمیر اورظریف احسن نے اپنے تعریفی تاثرات قلم بند کیے۔کتاب معاشرے میں عورت مر د کے تعلوقات کے گرد گھومتی ہے۔ مصنفہ نے معاشرے کی دُکھتی رگ پر ہاتھ رکھ کر اپنی کاوش پیش تو کرتی ہیں مگر اس کے اسلام کے پیش کردہ حل ے بھی انحراف کرتی نظر آتیں ہیں۔ایک لکھتی ہیں کہ: اس کو ایک بار پھر مرد سے شدید نفرت کا احساس ہو۔ اس کا جی چاہا کہ مردوں کے خلاف آزاواز بلند کرے۔ مگر دوسرے ہی لمحے اسے خیال آیا کی یہ جو ڈھریوں خواتین اپنی اپنی ہم جنس کے نام پر ادارے چلا رہیں ہیں۔ تقریبات مناتی ہیں۔حقوق نسواں پر بڑے بڑے سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔ مقالات پڑھے جاتے ہیںجن کا اختتام پر تکلف ضیافت پر ہوتا ہے۔٣٦٥ دنوں میں ایک دن عالمی سطح پر عورت کی فکر میں گزارا جاتا ہے۔ایسے عالمی ناٹک سے کیاحاصل۔ بھلا صدیوں سے کھوکلی بنیادوں پرٹکا سماجی پنجر ظاہری آرائش سے مستحکم ہو جائے گا۔ عورتیں کسی اور رخ نکل جاتی۔مردوں کے خلاف آوازیں کستے کستے آپ ہی مردوں کی بانہوں میں چلی جاتی ہیں۔ یہ عورت بھی عجیب مخلوق ہے، مردوں کی مخالفت بھی کرتی

ہے اور ان کے بغیر زندگی کا تصور بھی حرام سمجھتی ہے”مصنفہ کی کتاب کے سارے ا فسانے اسی سوچ کے ارد گرد د گھومتے ہیں۔ہمارا معاشرہ شکست و ریخت سے گزر رہا ہے۔ہماری مغرب زدہ خواتین اسلامی قدروں سے اعلانیہ بغاوت کرتی نظر آتیں ہیں۔ کہیںمردوں کے برابر نانہاد حقوق کی باتیں کرتیں ہیں۔کہیں میرا جسم میری مرضی کے عنوان سے باہر نکلتیں ہیں۔ یہ سارے کام مغربی ملکوںکی فنڈڈ حقوق کے نام پر این جی اوز کی مالی مدد،ڈالر فنڈڈ پاکستانی میڈیا اورحکومت پر قابض سیکولر عناصر کی پشت پناہی پر ہوتا ہے۔ ہمارے سیکولر حکمران ڈالر کی لالچ یا عیاشی کی غرض سے مغرب کی شکست و ریخت میں پھنسی تہذیب کو اپنے ہاں راج کرنے کے خواہش مند ہے۔جو سیکسی اور لوط قوم کے مردوں کے مردوں سے تسکین پر نچھار لوگوں پر مشتمل ہے ۔ وہاں چالیس فی صد بن بہائی مائوں کے بچے اپنے والدیں کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔ اسی لیے شاعر اسلام علامہ شیخ محمد اقبال نے فرمایا:۔

تمھاری تہذیب خود ہی اپنے خنجر سے خود کشی کرے گی
جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائدار ہوگا

یہی ادب و تہذیب پاکستان میں لانے کے لیے مغرب اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ اسی کے آگے بند باندھنے کے لیے جماعت اسلامی نے پاکستان کے ہر ضلع میں تعمیری ادب کے لیے تنظیمیں قائم کی ہوئیں ہیں ۔ جو اپنے اپنے طور پر اس سیلاب کو روک کر تعمیری ادب کی کوششوں میں مصروف ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Karachi
Previous Post کراچی کے مختلف علاقوں میں کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ
Next Post اسلام آباد: لڑکے لڑکی پر تشدد کرنے والے چاروں ملزمان گرفتار
Arrested

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.