geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بورس جانس کا فیصلہ برطانوی جمہوریت پر حملہ

August 30, 2019 1 1 min read
Protest Boris Johnson
Share this:

Protest Boris Johnson

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں جوں جوں برگزیٹ کی حکومتی ڈیڈلائن قریب آ رہی ہے ملک میں سیاسی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے پانچ ہفتوں کے لیے پارلیمان کی کاروائی معطل کیے جانے کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فیصلے کے خلاف عوامی پٹیشن پر چوبیس گھنٹوں کے اندر دس لاکھ لوگوں نے دستخط کیے اور بدھ کی شب لندن سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکومتی فیصلے کو برطانیہ کی جمہوری روایات کے منافی قرار دیا ہے۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے ماورائے آئین کوئی اقدام نہیں کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا پچھلا سیشن چار سو سال میں برطانوی پارلیمان کا لمبا ترین سیشن تھا، اس لیے حکومت اسے معطل کرکے نیا سیشن شروع کرنے میں حق بجانب ہے۔

لیکن برطانوی حزب اختلاف کا الزام ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب برطانیہ میں ہر طرف بریگزٹ کے مسئلے پر تشویش پائی جاتی ہے، حکومتی فیصلہ پارلیمان کو اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنے کی کوشش ہے۔ اُدھر برطانیہ میں بریگزٹ مخالف مہم کی سرکردہ رہنما جینا ملِر نے پارلیمان کی معطلی سے متعلق وزیراعظم بورس جانسن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کو اکتیس اکتوبر تک کا الٹیمیٹم دے رکھا ہے کہ اگر برطانیہ کے انخلا پر فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے اختلافات طے نہیں پاتے تو اُن کا ملک ہر صورت میں بغیر ڈیل کے یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

برطانیہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد وزیراعظم کے اس موقف کی شدید مخالفت کر رہی ہے، جس میں حکمراں کنزرویٹیو پارٹی کے بعض سینیئر لوگ بھی شامل ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یورپی یونین سے بغیر معاملات طے کیے نکلنا برطانیہ کو معاشی اور سیاسی طور پر بھاری پڑے گا۔ خدشات ہیں کہ اس طرح کے بریگزٹ سے یورپ کے ساتھ دہائیوں سے چلے آ رہے کاروباری معاملات یکدم ٹوٹ جائیں گے جس سے افراتفری پھیل سکتی ہے۔

لیکن وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت کا اصرار ہے کہ برطانوی ووٹر تین برس پہلے بریگزٹ پر اپنا فیصلہ دے چکے ہیں اور اب اسُ پر عمل درآمد ہو کر رہے گا۔ برطانوی حکومت کے وزیر جیکب ریس موگ نے کہا ہے کہ بریگزٹ مخالف حلقے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے پاس حکومت کو روکنے کے اب دو ہی راستے ہیں، ”وہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں یا پھر قانون بدل دیں۔‘‘ لیکن اُن کے بقول اپوزیشن کے پاس ان دونوں میں سے کوئی بھی راستہ لینے کی نہ ہمت ہے اور نہ حمایت۔

حکومت کے موقف کے خلاف برطانیہ میں آنے والے دنوں میں مزید مظاہروں کی تیاریاں جاری ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اگر بریگزٹ پر بے چینی زیادہ بڑھ گئی اور حکومت نے مزید کوئی غیرمعمولی اقدامات کیے تو حالات نئے انتخابات یا پھر کسی آئینی بحران کی طرف جا سکتے ہیں۔

Share this:
Super Storm
Previous Post ہوش ربا انکشافات: اقوام متحدہ کی نئی عالمی ماحولیاتی رپورٹ
Next Post پارٹی سے ناراض عامر لیاقت پھٹ پڑے، فردوس عاشق پر سخت تنقید
Firdous Ashiq Awan - Aamir Liaquat

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.