geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دماغ کو قابو میں رکھنا ہے تو پوری نیند لیجیے

November 4, 2020 0 1 min read
Sleep Deprivation Thinking
Share this:

Sleep Deprivation Thinking

یارک شائر: ماہرینِ نفسیات نے دریافت کیا ہے کہ اگر انسان کی نیند پوری نہ ہو یا وہ کسی بھی وجہ سے بے خوابی کا شکار ہو تو اس کے دماغ میں الٹے سیدھے اور ناپسندیدہ خیالات ابھرتے رہتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ البتہ، اگر پوری نیند لی جائے تو انسان اپنے دماغ پر، اور دماغ میں آنے والے بے تُکے خیالات پر قابو پا سکتا ہے۔

ریسرچ جرنل ’’کلینیکل سائیکالوجیکل سائنسز‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی یہ تحقیق برطانیہ کی یارک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات میں مارکس ہیرنگٹن کی نگرانی میں کی گئی ہے۔

یہ جاننے کےلیے کہ انسانی دماغ اور خیالات پر نیند پوری نہ ہونے کے اثرات کیا اور کس نوعیت کے ہوتے ہیں، انہوں نے 60 صحت مند رضاکار بھرتی کیے جنہیں مساوی تعداد کے دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا: ایک گروپ میں وہ افراد تھے جنہوں نے پوری نیند لی تھی جبکہ دوسرے گروپ میں شامل رضاکاروں کو نیند پوری ہونے سے پہلے ہی جگا دیا گیا۔
اس کے فوراً بعد دونوں گروہوں میں شامل افراد کی کچھ نفسیاتی آزمائشیں کی گئیں جن کا مقصد یہ جاننا تھا کہ انہیں اپنے خیالات پر کس حد تک قابو ہے۔

آزمائشوں سے معلوم ہوا کہ جن رضاکاروں نے پوری نیند لی تھی، وہ اپنی سوچ اور خیالات پر قابو پانے میں بہتر طور پر کامیاب رہے تھے۔

ان کے برعکس، وہ رضاکار جنہیں نیند پوری کیے بغیر ہی جگا دیا گیا تھا، ان کا اپنے دماغ پر کنٹرول خاصا کمزور ہوگیا تھا جبکہ ان کے ذہنوں میں الٹے سیدھے، بے ہنگم اور ناگوار خیالات کا غلبہ ہوچکا تھا۔

یہ تحقیق بطورِ خاص صدمے کے بعد پیدا ہونے والے نفسیاتی اور اعصابی تناؤ کی وضاحت کرتی ہے جس میں کوئی انسان بار بار ایک ہی چیز کے بارے میں سوچتا ہے اور اس کے اپنے ہی خیالات اس کے قابو میں نہیں رہتے۔ یہ اور اس طرح کے تمام نفسیاتی مریضوں کےلیے پوری نیند لینا ایک کارگر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر ہیرنگٹن کہتے ہیں پوری نیند لے کر نہ صرف کئی طرح کے نفسیاتی امراض سے بچا جاسکتا ہے بلکہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

Share this:
Poverty
Previous Post دولت کی غیر منصفانہ تقسیم
Next Post کورونا کی دوسری لہر کے دوران پنجاب میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
Coronavirus - Pakistan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.