geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چھاتی کے کینسر کی روک تھام ؟

May 25, 2019 1 1 min read
Breast Cancer
Share this:

Breast Cancer

تحریر : امتیاز علی شاکر:لاہور

ماہرین صحت کے مطابق پولیو وائرس کے باعث پید اہونے والا پولیو ایک وبائی مرض ہے جوتیزی سے پھیل سکتا، یہ وائرس اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکرٹانگوں اور جسم کے دیگر اعضاء کے پٹھوں میں کمزوری کا باعث بنتاہے،یہ وائرس چند صورتوں میں محض چند گھنٹوں میں ہی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے،پولیو وائرس متاثرہ فرد کے پاخانے سے آلودہ ہو جانے والے پانی یا خوراک میں موجود ہوتا ہے اور منہ کے ذریعے صحت مند افراد کے جسم میں داخل ہو جاتا ہے۔

وائرس کی تعداد جسم میں داخل ہو کرتیزی سے بڑھ جاتی ہے اور متاثرہ فرد کے جسم سے ایسی جگہوں سے خارج ہونے لگتا ہے جہاں سے بہ آسانی دوسروں کے جسم میں داخل ہو جاتا ہے،پولیو کی ابتدائی علامات میں، بخار، تھکاوٹ، سر درد، متلی، گردن میں اکٹراؤ،اعضاء میں درد،جسمانی اعضائ،زیادہ ترٹانگوں میں اچانک کمزوری / فالج کا حملہ ہوناجو زیادہ تر غیر متناسب اور مستقل ہوتا ہے شامل ہیں۔ماہرین کاخیال ہے کہ ہر شخص پولیووائرس کا شکار ہو سکتا جبکہ زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے ایسے بچوں کو خطرہ رہتاہے جنہیں پولیو سے بچاؤکے قطرے نہ پلائے گئے ہوں،پولیو سے متاثر ہونے والے ہر 200 مریضوں میں سے ایک ناقابل علاج فالج (عموماً ٹانگوں میں) کا شکار ہوجاتا ہے۔

فالج کا شکار ہونیوالوں میں سے 5 سے 10 فیصد مریض سانس کے پٹھوں کی حرکت متاثر ہونے کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،اکثرپولیووائرس ٹانگوں اور بازوؤں کو مفلوج کرنے کی وجہ بنتا ہے جس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوپایا۔پاکستان میںگزشتہ کئی ادوارسے جس انداز میں پولیوں وائرس سے بچائوکے قطرے پلائے جارہے ہیں یقینی طورپرحکومتی کوششیں قابل تحسین ہیں،رواں سال ترجمان انسداد پولیو پروگرام نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 10 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد2019ء میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی جوتادم تحریر13کے قریب پہنچ چکی ہے۔

جبکہ دوسری جانب بات کی جائے چھاتی کے سرطان کی توحالات انتہائی پریشان کن نظرآتے ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی خواتین میں چھاتی کا کینسر عام ہوتا جارہا ہے جبکہ صرف پاکستان میں ہر سال 40ہزار خواتین چھاتی کے کینسر کا شکارہوکرموت کے منہ میں چلی جاتی ہیں،پولیووائرس کیخلاف جاری جہادکومزید موثربنانے کے ساتھ ساتھ تیزی سے پھیلتے ہوئی چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی اورروک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھاناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ہرسال چھاتی کے کینسرکاشکاربننے والی چالیس ہزارخواتین میں اکثریت ایسی خواتین کی ہے جوچھاتی کے کینسرجیسے خطرناک مرض کے متعلق بالکل آگاہی نہیں رکھتیں یہاں تک کہ تشخیص ہوتے ہوتے وہ موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

حکومت اورمحکمہ صحت اورخاص طورپروزیراعظم پاکستان عمران خان جوکینسرکیخلاف جہادمیں پیش پیش ہیں سے توقع ہے کہ وہ جلدپولیووائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی طرح چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم اور حفاظتی تدابیرتک رسائی کیلئے ہنگامی اقداما ت اُٹھائیںگے۔قابل غورتجویزہے کہ پولیوورکرزکے ذریعے ہی چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم انتہائی تیزی اورآسانی کے ساتھ کامیابی کے ساتھ چلائی جاسکتی ہے،پولیوورکرزکیلئے تھوڑی سی تربیت اور لیکٹر یچرکااہتمام کرکے حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیداکرسکتی ہے یاپھر جیسے حکومت بہترسمجھے اس خطرناک مرض کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات ضرور اُٹھائے۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر:لاہور
imtiazali470@gmail.com.
03134237099

Share this:
Hamza Shahbaz
Previous Post چیئرمین نیب انٹرویو: (ن) لیگ کا قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ
Next Post طلال صاحب!یہ انداز گفتگو کیا ہے؟
Talal Chaudhary

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.