geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

October 15, 2019October 15, 2019 0 1 min read
Prince William - Kate Middleton
Share this:

Prince William - Kate Middleton

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے چار روزہ دورے پر آئے برطانوی شاہی جوڑے نے آج صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن ایونِ صدر پہنچے تو صدر مملکت عارف علوی اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا۔

صدر عارف علوی سے ملاقات کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اورغربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو سراہا۔

بعدازاں شاہی جوڑے نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں نے وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی۔

اس دوران شہزادی نے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جو پاکستان کے پرچم میں موجود رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے یونیورسٹی کالونی اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا اور وہاں طالبات سے ملاقات کی جب کہ کالج انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو پاکستان میں تعلیمی نظام سے آگاہ بھی کیا۔

اس دوران شاہی جوڑے نے کالج کے مختلف حصے دیکھے اور ریاضی کی کلاس کا جائزہ بھی لیا۔

گرلز کالج کے دورے پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مشرقی لباس کا انتخاب کیا اور نیلے رنگ کی خوبصورت قمیض شلوار اور دوپٹہ زیب تن کیا جو مقامی ڈیزائنر ماہین خان نے ترتیب دیا۔

نیلے رنگ کے مشرقی لباس میں شہزادی انتہائی دلکش دکھائی دیں اور ان کا لباس سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

بعدازاں شاہی جوڑا مارگلہ ہلز پہنچا اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوا۔

شاہی جوڑے کی پاکستان آمد سے متعلق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ برٹش ائیر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان آمد نئے، روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا، پاکستان سیاحوں کے لیے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

برٹش ایئر ویز کی بحالی کے بعد شاہی جوڑے کی پاکستان آمد نئے ،روشن اور پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے۔یہ دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دنیا بھر میں ملک کے حقیقی اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا۔پاکستان سیاحوں کیلئے حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچا تھا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گے جہاں وہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے اور ایک ایس او ایس ویلج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے بھی سجایا گیا ہے۔

برطانوی شاہی مہمان 17 اکتوبر ایک دن چترال میں گزاریں گے جہاں سے واپسی پر 18 اکتوبر کی دوپہر ڈیڑھ بجے وہ برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔

Share this:
Syrian Army
Previous Post شامی فوج ترکی کے ساتھ سرحد پر، نیٹو کے ملوث ہو جانے کا خدشہ
Next Post امریکی فوجیوں کا شمالی شام سے انخلا ایک مثبت پیش رفت ہے: صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.