geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانیہ: وزیر اعظم بورس جانسن کے چار معاونین یکے بعد دیگر مستعفی

February 4, 2022 5 1 min read
Boris Johnson
Share this:

 Boris Johnson

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) بورس جانسن کے معاونین کے استعفے کا سلسلہ ایسے وقت شروع ہوا ہے جب برطانوی وزیر اعظم کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران غیر قانونی تقریبات منعقد کرنے کے الزامات میں گھر گئے ہیں اور اپنا عہدہ بچانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔

میڈیا کی خبروں کے مطابق جمعرات کے روز برطانوی وزیر اعظم کے چار معاونین نے اپنے اپنے استعفے بورس جانسن کو سونپ دیے۔ استعفی دینے والوں میں وزیر اعظم بورس جانسن کی پالیسی چیف منیرہ مرزا، چیف آف اسٹاف ڈین روزن فیلڈ، پرنسپل پرائیوٹ سکریٹری مارٹن رینالڈز اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیک ڈوائل شامل ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا، “جانسن نے (روزن فیلڈ اور رینالڈز کا) حکومت اور 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے نمایاں تعاون بشمول کووڈ وبا سے نمٹنے اور معیشت کی بحالی میں تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔”

استعفی ناموں کا یہ سلسلہ ان رپورٹوں کے انکشاف کے بعد شروع ہوا جن میں کہا گیا ہے کہ جب پورا ملک کورونا وائرس کی وجہ سے سخت لاک ڈاون میں تھا اس دوران بھی بورس جانسن نے اپنی رہائش گاہوں پر متعدد تقریبات منعقد کی تھیں۔ ان رپورٹوں کے بعد بورس جانسن پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے دباو بڑھ گیا ہے۔
بورس جانسن کی پالیسی چیف منیرہ مرزا سمیت چار معاونین اب تک استعفی دے چکے ہیں

بورس جانسن کی پالیسی چیف منیرہ مرزا سمیت چار معاونین اب تک استعفی دے چکے ہیں
جانسن دباو میں

جانسن کی کنزرویٹیو پارٹی کے متعدد اراکین بھی ان رپورٹوں کے انکشاف کے بعد پہلے ہی وزیر اعظم سے استعفی دینے کی اپیل کرچکے ہیں۔

برطانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے بی بی سی نے جمعرات کے روز بتایا کہ اسے کنزرویٹیو پارٹی کے ایسے 17 اراکین پارلیمان کا علم ہے جنہوں نے ایک خط کے ذریعہ بورس جانسن سے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی میں قیادت تبدیل کرنے کے لیے اس طرح کے مجموعی طور پر 54 اراکین کے خطوط کی ضرورت ہوتی ہے۔

منیرہ مرزا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمرکے حوالے سے بورس جانسن کا بیان ان کے استعفی کی وجہ ہے۔ بورس جانسن نے لیبر پارٹی کے رہنما کے متعلق یہ جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اسٹارمر جب پبلک پرازیکیوشن ڈائریکٹر تھے تو وہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے بدنام زمانہ مجرم جمی سوائل کو سزا دلانے میں ناکام رہے۔
ڈین روزن فیلڈ

جانسن کے اس بیان سے ہنگامہ برپا ہوگیا تھا اور حتی کہ ان کے وزیر خزانہ رشی سوناک نے بھی خود کو اس بیان سے الگ کر لیا تھا۔

سوناک کا کہنا تھا، “ایمانداری کی بات تو یہ ہے کہ میں ایسا نہیں کہہ سکتا اور مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔”

دراصل اس بیان کی بڑے پیمانے پر مذمت کے بعد وزیر اعظم جانسن بدھ کے روز اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئے۔

سوائل کا سن 2011 میں انتقال ہوگیا۔ وہ بچوں کے پسندیدہ اور مقبول اداکار تھے۔ لیکن ان کی موت کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ انہوں نے سینکڑوں بچوں کا جنسی استحصال کیا تھا اور قانون کی گرفت سے بچ گئے۔

چیف آف اسٹاف روزن فیلڈ نے اپنی تقرری کے صرف ایک برس بعد استعفی دے دیا۔ ڈوائل اور رینالڈز دونوں مبینہ طور پر “پارٹی گیٹ” اسکینڈل میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

جس وقت برطانیہ سمیت پوری دنیا میں کورونا وائر س کی وجہ سے سخت لاک ڈاون نافذ تھا اس وقت رینالڈز نے مئی 2020 میں اپنے رفقائے کار کو ایک ای میل بھیجا تھا اور ان سے جشن منانے کے لیے اپنے ساتھ شراب لے کر آنے کے لیے کہا تھا۔

ڈوائل پر بورس جانسن کی طرف سے منعقدہ ایسی تقریبات میں سے کم از کم ایک میں شریک ہونے کا الزام ہے۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Share this:
killed ISIS leader
Previous Post داعش کا سربراہ شام میں امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک، بائیڈن
Next Post ترکی: صدر ایردوان یوکرائن پہنچ گئے، صدر زلنسکی کی طرف سے پُر تپاک استقبال
President Erdogan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.