geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان

October 19, 2019 0 1 min read
Prince William and Kate Middleton
Share this:

Prince William and Kate Middleton

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

گزشتہ روز برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا پاکستان پہنچنے پر ریڈ کارپٹ پرتباک استقبال کیا گیا، چترال پہنچنے پر برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وادیوں اور ہمالیہ کی برف پوش پربتوں کا نظارہ کیا، شاہی مہمان میٹھے پانی کے چشموں اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ۔ روشن آنکھیں، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی ٹوپی، کاندھے پر روایتی گرم شال، چمڑے کی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی نظر آئیں، جبکہ شہزادہ ولیم بھی سفید چغے میں ملبوس تھے ۔ شاہی جوڑے نے مقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ بھی کیا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لیتے رہے۔ صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اورغربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کو سراہا۔ اس دوران شہزادی نے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا جو پاکستان کے پرچم میں موجود رنگوں کی عکاسی کرتا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، معزز مہمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہزادی کیٹ مڈلٹن مسکراتے ہوئے گاڑی سے اتریں اور وزیر اعظم عمران خان سے ہاتھ ملایا، شہزادہ ولیم بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سفید شلوار قمیض اور سیاہ واسکٹ میں ملبوس وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شاہی مہمانوں کے چہرے خوشی سے تمتما رہے تھے۔

برطانوی شاہی خاندان کے افراد ماضی میں بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں، لیکن ان کے بارے میں جاننا دلچسپی سے خالی نہیں۔ برطانیہ کی بادشاہت تاش کے پتوں جیسی بے اختیار ضرور ہے مگر ہر فیصلے میں نام اسی کا ہی استعمال ہوتا ہے ۔ برطانوی ملکہ الزبتھ طویل، تجربے کی بھٹی سے کندن بن کر نکلی ہیں ، منجھی ہوئی سفارت کار ہیں ، حال ہی میں وہ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی سمجھاتی دکھائی دیں ،پروٹوکول کیا ہیں اورمہمان صدر کوملکہ کے ساتھ کیسے چلنا ہے ۔ ملکہ برطانیہ بے شمار عالمی تبدیلیوں کی گواہ ہیں۔ برطانوی نوآبادیاتی نظام ان کے دور میں ہی عروج پر پہنچ کر سمٹ گیا ۔ درجنوں چھوٹی بڑی جنگوں کی عینی شاہد ہیں، اورپاکستان کے اعلان آزادی کی دستاویزات پر بھی ان کے ہی دستخط ثبت ہیں۔ بکنگھم پیلس میں کورنش بجا ئے بغیربرطانوی وزیراعظم 10ڈائوننگ سٹریٹ کا حکمران نہیں بن سکتا۔ہر برطانوی وزیر اعظم نے تاش کے پتوں جیسے اختیارات کی حامل ملکہ کے محل میں حاضری پہلے دی پھر کوئی اور کام کیا۔ملکہ امریکہ میں صدارتی تبدیلیوںکی گواہ ہیں۔

دنیا بھر میںاعلیٰ ترین تبدیلیوں کے ماحول میںبھی بادشاہت اور اس کی نشانیاں اپنی جگہ قائم و دائم ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم دو مرتبہ پاکستان آ چکی ہیں،1961ء میں وہ پہلے 16 روزہ دورے پر پاکستان آئی تھیں۔وہ یکم فروری سے16 فروری 1961ء تک یہیں رہیں۔پورا پاکستان گھو م پھر کر دیکھا،شاید کوئی ایسی اہم شخصیت نہ ہو گی جسے شرف ملاقات نہ بخشا ہو۔انہوںنے 1997ء میں دوسرا دورہ کیا۔ لاہورمیں شیش محل کے دورے کے وقت سنہری لباس میںملبوس گڑیا جیسی ملکہ سونے کی ڈلی لگ رہی تھیں۔اسلامی عقائد کے عین مطابق سفید سکارف میں ملبوس ملکہ نے بادشاہی مسجد میں اللہ کی عبادت کے مناظر دیکھے ،وہ اس وقت سر سے پائوں تک اسلام کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھیں۔

کراچی اور مری میں بھی قدم رنجا فرمایا،مری انگریز دور میں گرمائی صدر مقام بھی ہوا کرتا تھا۔یہ وہی جگہ ہے جہاں نوآبادیاتی دور کے حکمران دہلی کی گرمی سے گھبرا کر آرام کیا کرتے تھے ۔ملکہ اور ان کے شوہر فلپ نے وائسرائے کے کمرے بھی دیکھے ۔ ملکہ نے پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا ، لاہور میں چرچ آف لاہوران کی آخری منزل تھا،انہوں نے دو مرتبہ پاکستان آنے پر شہزادی ڈیانا کو خراج تحسین پیش کیا ،ملکہ نے دکھی دل کے ساتھ اپنی آنجہانی شہزادی اور پاکستان سے محبت کو خراج تحسین پیش کیا۔وہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں ، انہوں نے کئی مرتبہ آنجہانی شہزادی کا ذکر کر کے دلی لگائو اورد ائمی محبت کا ثبوت دیا۔ 1991ء میں شہزادی ڈیانا بھی پاکستان کے دورے پر آ چکی ہیں۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Kashmir Issue
Previous Post کشمیر: مورخ تمھارے متعلق کیا لکھے گا؟
Next Post چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو افسران کیجانب سے یوسی 10 اور 24 میں ہونے والے کاموں کے حوالے سے بریفنگ
DMC EAST Metting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.