geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برکینا فاسو: شدت پسندوں کے حملے میں پینتیس عام شہری ہلاک

December 25, 2019 0 1 min read
Burkina Faso Military
Share this:

Burkina Faso Military

برکینا فاسو (اصل میڈیا ڈیسک) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک فوجی اڈے پر مشتبہ شدت پسندوں کے حملے میں اکتیس خواتین سمیت 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت نے دو روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شدت پسندوں نے سوم صوبے کے شمالی اربندہ میں ایک فوجی اڈے اور شہری علاقے کو نشانہ بنایا تھا جسے فوج نے شدید لڑائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس میں سات فوجی اور اسّی کے قریب شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک زوردار حملہ تھا جس پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔ “شدت پسندوں کے ایک بڑے گروپ نے اربندہ میں فوجی اڈے اور شہری آبادی کو بیک وقت نشانہ بنایا۔‘‘

اس حملے سے متعلق ملک کے صدر روش مارک کریسچن کبورے نے اپنی ایک ٹویٹ میں فوج کی صلاحیت اور شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا،’’اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں 35 عام شہری ہلاک ہوئے جس میں سے بیشتر خواتین ہیں۔ صدرروک مارک کریسٹیاں کبورے نے ان ہلاکتوں کے لیے قومی سطح پر دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ابھی تک ان حملوں کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت اس طرح کے حملوں کے لیے شدت پسند تنظیم القائدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ شدت پسندوں کو ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہے۔ حکومت کے ایک ترجمان ریمس دنڈجینو نے خبر رساں ادارے اے ایف کو بتایا ’’دہشتگردوں نے اپنی لڑائی میں بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکتیس خواتین سمیت 35 عام شہریوں کا قتل کیا اور چھ افراد کو زخمی کر دیا۔‘‘

اسی ماہ کے اوائل میں ملک کے مشرقی علاقے میں ایک بندوق بردار کی چرچ میں فائرنگ سے کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سن دو ہزار بارہ میں پڑوسی ملک مالی میں اسلامی شدت پسند تنظیموں کی بغاوت کے بعد سے ہی نائجر اور برکینا فاسو میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ سن 2015 سے برکینا فاسو میں خاص طور پر شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب تک ان حملوں میں سات سو سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

24 دسمبر منگل کو ہونے والے اس حملے سے قبل فوج نے کہا تھا کہ نومبر سے اب تک اس نے ملکی سطح پر سو سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس برس خاص طور پر حملوں میں مزید شدت آئی ہے۔ گزشتہ ماہ کان کنی کرنے والی کینیڈا کی ایک کمپنی کے قافلے پر حملے میں کمپنی کے 37 ملازم ہلاک ہوگئے تھے.

Share this:
German Police
Previous Post حراستی مراکز کی کمی ملک بدریوں میں بڑی رکاوٹ ہے، جرمن پولیس
Next Post اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Ashraf Rahi

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.