geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کینیڈا: مظاہروں کے سبب دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ

February 7, 2022 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

اوٹاوا (اصل میڈیا ڈیسک) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف اواخر ہفتہ احتجاج کے لیے ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے۔ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ صورتحال ‘پوری طرح قابو سے باہر ہے۔’

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ انیس کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظر شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے ہی جاری ہے تاہم اس اواخر ہفتہ اوٹاوا میں ہزاروں مزید مظاہرین اس میں شامل ہوئے۔

حکومتی فرمان کے مطابق امریکا اور کینیڈا کی سرحد عبور کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو کووڈ انیس کے خلاف ویکسین لگوانی لازمی ہوگا اور ان مظاہروں کی ابتدا انہیں بندشوں کے خلاف شروع ہوئی تھی۔ تاہم بعد میں یہ احتجاجی مظاہرے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے خلاف ایک وسیع تر احتجاج میں بدل گئے۔ گزشتہ ہفتے، کراؤڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ، ‘گو فنڈ می’ نے اس احتجاج کے لیے چندہ جمع کرنا شروع کیا تھا۔
اوٹاوا کے میئر کا کیا کہنا ہے؟

دارالحکومت اوٹاوا کے میئر جم واٹسن نے کہا ایمرجنسی کے اعلان کا فیصلہ دیگر محکموں اور حکومتی اداروں سے حمایت کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ اعلان شہری انتظامیہ کو ضروری اشیا کے حصول اور خدمات فراہم کرنے کے بارے میں اضافی اختیارات دیتا ہے۔ اس کے تحت شہر کے فرنٹ لائن ورکرز کی جانب سے ضرورت مندوں تک درکار سامان اور امداد کی رسائی کے لیے ساز و سامان خود ہی خریدنے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس سے قبل واٹسن نے شہر کی صورت حال کو، ”قطعی طور پر بے قابو بتایا تھا۔” ایک مقامی ریڈیو سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ” واضح طور پر، تعداد کے اعتبار سے ہم بہت کم ہیں، اور ہم یہ جنگ ہار رہے ہیں۔”

واٹسن نے مظاہرہ کرنے والے ٹرکوں کے گروپ پر یہ کہتے ہوئے شدید نکتہ چینی بھی کی وہ اس حوالے سے پیدا ہونے والے شور و ہنگامے کے تئیں، ”غیر حساس” ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے، ”ہارن، سائرن اور آتش بازی کا ایک سلسلہ جاری کر رکھا ہے، اور اسے ایک جشن میں تبدیل کر دیا ہے۔”

اس دوران پولیس نے بھی لوگوں کو مظاہرین کی مدد سے روکنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اوٹاوا کی پولیس فورس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”مظاہرین کے لیے مادی امداد (گیس وغیرہ) لانے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔”

پولیس نے یہ بھی کہا کہ اس نے ان مظاہروں سے متعلق ہونے والی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں سنیچر سے اب تک 450 سے زیادہ چالان جاری کیا ہے۔
‘ملک گیر بغاوت’

اسی طرح کے مظاہرے ہفتے کے روز ٹورنٹو، کیوبیک سٹی اور ونی پیگ میں بھی ہوئے۔ کیوبیک سٹی میں پولیس نے کہا کہ تقریباً 30 بڑے ٹرک ایک بڑے راستے کو روک رکھا ہے۔ حکام نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر جلد ہی انہیں نہ ہٹایا گیا، تو انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سٹی کونسل کے ایک رکن ڈیانے ڈینز نے کہا کہ اب یہ احتجاج، ”صرف اوٹاوا کے ایک شہر کا مسئلہ نہیں، بلکہ اس سے بڑا ہے، یہ ایک ملک گیر بغاوت ہے۔”

ہفتے کے روز اوٹاوا پولیس کے سربراہ پیٹر سلوی نے ان مظاہروں کو ایک ”محاصرہ” قرار دیتے ہوئے مزید فورسز کو طلب کیا۔ ادھر وفاقی کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس 250 افسران پر مشتمل ایک ٹیم ا وٹاوا بھیجنے والی ہے۔
امریکی ریپبلکن کی مظاہروں کو حمایت

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی ریپبلکن پارٹی کے بعض دیگر اراکین نے ٹرک ڈرائیوروں کے ان احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی ہے۔ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو، ”بائیں باوز کا سخت گیر پاگل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کووڈ انیس سے، ”متعلق قوانین نافذ کر کے کینیڈا کو تباہ کر دیا ہے۔”

تاہم اتوار کو کینیڈا کے سابق امریکی سفیر نے ایسے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے پڑوسیوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔ ہیمین نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”کینیڈا امریکا تعلقات بنیادی طور پر تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہوتے تھے۔”

انہوں نے مزید کہا، ”بد قسمتی سے آج کینیڈا امریکی بنیاد پرست سیاست دانوں کا سامنا کر رہا ہے، جو خود کو کینیڈا کے گھریلو مسائل میں شامل کر رہے ہیں۔ ٹرمپ اور ان کے پیروکار نہ صرف امریکا بلکہ تمام جمہوریتوں کے لیے خطرہ ہیں۔”

Share this:
Muhammad Ali Jinnah
Previous Post دولت یقین کا ثمر
Next Post اپوزیشن کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Opposition

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.