geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کینیڈا: مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی نافذ

February 15, 2022 1 1 min read
Justin Trudeau
Share this:

Justin Trudeau

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی قانون نافذ کردیا۔ کووڈ اقدامات کے خلاف جاری مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے خلاف گزشتہ ماہ کے اواخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی تقریبا ً مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

مظاہرین کورونا وبا کے حوالے سے نافذ تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے مطالبات پر زور دینے کے لیے انہوں نے اوٹاوا شہر کے مرکز سمیت کئی اہم بین صوبائی شاہراہوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

اس صورت حال کے مدنظر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں کے ساتھ پیر کے روز میٹنگ کی۔ بعد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کے مفاد میں ایمرجنسی قانون نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رکاوٹوں اور دھرنوں کو ختم کرنے کے مقصد سے ایمرجنسی قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ اقدامات محدود وقت کے لیے ہیں۔ مخصوص علاقوں کے لیے ہیں اور جن خطرات سے نمٹنے کے لیے انہیں اٹھایا گیا ہے، یہ ان کے لیے متوازن اور معقول ہیں۔ یہ کینیڈا کے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیں۔”

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا، ” ان رکاوٹوں کی وجہ سے ہماری معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور عوام کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ہم اس طرح کی غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔”

کینیڈا کے آئین میں موجود ایمرجنسی ایکٹ وفاقی حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں صوبوں کے اختیارات حذف کرتے ہوئے حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی لیکن محدود وقتی اقدامات کر سکتی ہے۔

یہ ایمرجنسی قانون سن 1988میں بنایا گیا تھا اور اسے صرف غیر معمولی حالات میں اس وقت نافذ کیا جاسکتا ہے، جب دیگر قوانین اور ضابطے صورت حال پر قابو پانے میں مؤثر ثابت نہ ہو سکیں۔

یہ قانون پولیس کو زیادہ اختیارات دیتا ہے اور وہ غیر قانونی احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے زیادہ وسائل کا استعمال کر سکتی ہے۔ گو کہ اس قانون کے اعلان کے بعد یہ پورے ملک کا احاطہ کرتا ہے تاہم اسے صرف ان علاقوں میں نافذ کیا جائے گا جہاں اس کی ضرورت ہو گی۔

جب ٹروڈو سے پوچھا گیا کہ کیا حالات پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی شامل کیا جائے گا، تو انہوں نے کہا کہ وہ قیاس آرائی پر مبنی اس طرح کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے۔

وزیر اعظم نے تاہم اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام کا مقصد مسئلے کا حل تلاش کرنے میں فوج کو کسی بھی صورت میں شامل کرنا نہیں ہے۔ اس کا مقصد صرف “قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو زیادہ اختیارات” دینا ہے۔

ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ دارالحکومت میں ٹرکوں کے نام نہاد ” قافلہ آزادی” کا ہجوم اکھٹا ہوجانے کے بعد کیا گیا، جس کی ابتدا کووڈ انیس کے ضابطوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے ہوئی تھی۔ ٹرکوں کے مظاہروں کی وجہ سے انٹاریو کو امریکی شہر ڈیٹرائٹ سے جوڑنے والا امبیسڈر پل ایک ہفتے تک بند رہا اور اتوار کے روز کھل سکا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ سات روز کے اندر وزیراعظم کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کرے گی اور اسے یہ اختیار بھی ہے کہ وہ ایمرجنسی کے نفاذ کو رد بھی کر دے۔

کینیڈا کی حکومت اب بینکوں کو یہ اختیار دے گی کہ وہ دھرنوں کی حمایت کرنے والے مشتبہ افراد کے بینک کھاتے عارضی طور پر منجمد کر دیں۔ اضافی طور پر دھرنوں میں شریک ٹرکوں کی انشورنس بھی ختم کی جا سکتی ہے۔

Share this:
Vienna Negotiations
Previous Post ویانا مذاکرات کے نتائج کا انحصار مغرب کے فیصلوں پر، ایران
Next Post افغانستان سے تین گروپ پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں، عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.