geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیپیٹل ہل کو محفوظ قرار دے دیا گیا

January 7, 2021 0 1 min read
Protesters
Share this:

Protesters

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی عمارت کو مظاہرین سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب یہ عمارت بالکل محفوظ ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیپیٹل ہل پر دھاوے کے دوران عمارت کے اندر جس خاتون کو گولی ماری گئی تھی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہے۔ دوسری جانب حکام نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت میں داخل ہونے والے مظاہرین کو باہر نکال کی بلڈنگ کو محفوظ قرار دے دیا ہے۔ اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے اپنے حامیوں سے گھر واپس چلے جانے کے لیے کہا تھا۔ ٹرمپ نے ان افراد کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے باوجود ان کے اس مشن کی پذیرائی بھی کی۔ یہ افراد ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں شکست پر احتجاج کر رہے تھے۔

ٹرمپ نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے اپنے الزامات کو واپس نہ لیتے ہوئے کیپیٹل ہل کے گرد اکھٹے ہونے والے اپنے حامیوں کو ‘انتہائی خاص‘ قرار دیا، ” مجھے آپ کے درد کا علم ہے۔ مجھے اندازہ ہے کہ آپ تکلیف میں ہیں۔ مگر آپ کو ابھی گھر جانا ہو گا۔ ہم ان افراد کے ہاتھوں میں نہیں کھیل سکتے۔ تو آپ گھر جائیے۔ ہمیں آپ سے پیار ہے، آپ بہت ہی خاص ہیں۔‘‘

ٹویٹر نے ٹرمپ کا یہ ویڈیو پیغام ایک ایسے وقت پر جاری کیا، جب انتظامیہ کیپیٹل ہل کی عمارت پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

کیپیٹل ہل پر دھاوا ایک ایسے وقت پر بولا گیا، جب وہاں دونوں ایوانوں کا ایک مشترکہ اجلاس جاری تھا، جس کی صدارت ٹرمپ کے نائب صدر مائیک پینس کر رہے تھے۔ اس اجلاس میں الیکٹورل کے نتائج اور جو بائیڈن کی فتح کی تصدیق کرنا تھی۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی پارلیمان کی عمارت کیپیٹل ہل پر دھاوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ” یہ حملہ اس مقدس امریکی عمارت پر ہے، جو عوام کے لیے کام کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ بغاوت ہے۔

جو بائیڈن کے بقول دنیا یہ منظر دیکھ رہی تھی، ”دیگر امریکی شہریوں کی طرح میں بھی حقیقتاﹰ حیرت زدہ رہ گیا اور افسوس کی بات ہے کہ ایک طویل عرصے تک امید کی کرن اور جمہوریت کی علامت سمجھے جانے والی ہماری قوم کس تاریک لمحے پر آ گئی ہے۔‘‘

مغربی دفاعی اتحد نیٹو کے جنرل سیکرٹری ژینس سٹولٹن برگ نے واشنگٹن میں رونما ہونے والے واقعات کو حیران کن قرار دیا ہے، ” یہ واشنگٹن کے حیرت انگیز مناظر ہیں، جمہوری انتخابات کے نتائج کا احترام لازماﹰ کیا جانا چاہیے۔‘‘

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب نکالے جانی والی ایک ریلی کے شرکاء سے کیپیٹل ہل کی جانب مارچ کرنے کا کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ایک موقع پر وہ بھی کیپیٹل ہل میں ان کے ساتھ شریک ہو جائیں گے۔ اس موقع پر ان کے الفاظ اور انداز انتہائی اشتعال انگیز تھا۔

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے واضح کیا ہے کہ صورت حال بہتر ہونے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع کیا جائے گا اور سارا تصدیقی عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس کا امکان ہے کہ کانگریس کا مشترکہ اجلاس امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے شروع ہو سکتا ہے۔ اس دوران ڈیموکریٹس کو امریکی سینیٹ میں بھی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جارجیا میں چھ دسمبر کو سینیٹ کی دو نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔

Share this:
Germany Lockdown
Previous Post میرکل حکومت کا ملک گیر لاک ڈاؤن میں جنوری کے آخر تک توسیع کا فیصلہ
Next Post ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورنا وائرس سے 191 افراد جان بحق
Turkey Cornavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.