geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سینچری ڈیل ایک خوفناک سازش

February 6, 2020 0 1 min read
Donald Trump - Benjamin Netanyahu
Share this:

Donald Trump - Benjamin Netanyahu

تحریر : ارشد قریشی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سینچری ڈیل کی رونمائی کے بعد یہ واضح ہو چکا کہ یہ صرف ایک خوفناک سازش کے علاوہ کچھ نہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے باضابطہ اپنے اس منصوبے کا اعلان کیا ہے جو فلسطین اور اسرائیل کے بیچ قیام امن کے لیے منتظر تھالیکن اس منصوبے کو فلسطینیوں کے ملک اور اور حقوق چھیننے اور پامال کرنے والے منصوبے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

سینچری ڈیل منصوبے کے تحت بیت المقدس جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول واقع ہے وہ اسرائیل کے حوالے کردیا جائے گا، دیگر ملکوں میں مقیم فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا حق تک نہیں ہوگا جبکہ غزہ پٹی اور غربِ اردن کا باقی ماندہ علاقہ ہی فلسطین کی ملکیت ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت بس اتنی ہی چھوٹی سے غیر خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ کیا گیا ہے جس کے پاس نہ تو فوج ہوگی اور نہ ہی وہ کسی ملک سے تعلقات قائم کرنے میں خودمختار ہوگا اور فلسطین اپنی بری، بحری اور فضائی حدود کی حفاظت بھی نہیں کر پائے گا۔ بیت المقدّس پر مکمّل اسرائیلی کنٹرول ہوگا جارڈن سےبیت المقدّس کا کنٹرول جو برائےنام تھا چھین لیا جائے گا اور فلسطینیوں کو مشروط مقاماتِ مقدّسا تک رسائی کا حق دیا جائے گا۔

اس طرح کے خیالی اور سازشی منصوبوں سے مسئلہ فلسطین کو ذہنوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا اور یقینا ًً فلسطینی قوم اور تمام مسلم اقوام سینچری ڈیل کے مقابلے میں اب ڈٹ جائیں گی اور اسے ناکام بنا دیں گی۔فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل کے نام سے ٹرمپ کا سازشی منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور جو لوگ بیت المقدس کو یہودیوں کے حوالے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

حیران کن امر یہ بھی ہے کہ ٹرمپ اور اس کے حواری جس سینچری ڈیل کو امن کا منصوبہ قرار دے رہے ہیں اس میں فلسطینوں کو یہ دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر وہ اس منصوبے کے معاہدے کو قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں تو انہیں شدید ترین طاقت اور کڑے محاصرے کا سامنا کرنے پڑے گا اور ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں فلسطین بدر کرکے اردن بھیج دیا جائے گا ۔

ایک طرف اس شیطانی منصوبے کی رو سے مسجدِ اقصیٰ کو شہید کرکے اس کی جگہ کی ہیکل سلیمان تعمیر کیا جانا ہے تو دوسری طرف قدس شریف کو اسرائیل کا دارالحکومت بنا کر فلسطینی حکام سے بھی اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرانا ہے۔ یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے کر اردن کا بھی ایک حصہ اسرائیل کو دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔ سینچری ڈیل منصوبہ کے تحت ہونے والے معاہدے کی رو سے فلسطینی مجاہد تنظیموں کو ہر صورت غیر مسلحہ ہوپڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے معصوم لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت کئی اسلامی ممالک بھی پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ اگر اسی تناظر میں سینچری ڈیل منصوبے کو دیکھا جائے تو امت مسلمہ کے پاس سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ۔ سعودی عرب کی ایران اور ترکی سے چپقلش بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ ایک سازش کے تحت پہلے مسلم ممالک کو ایک دوسرے سے دستِ گریباں کروایا گیا اسی سازش کے تحت ایرانی جنرل کو شہید کیا گیا اور اس کے فوری بعد سینچری ڈیل منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔

افسوس کہ بعض مغربی سامراجی ممالک یہودی قوم کے خلاف اپنے مجرمانہ اقدامات کا تاوان اسلامی اور عرب ممالک کی جیب اور ان کی زمینی حق سے ادا کر رہے ہیں اور بدستور امریکہ کے ساتھ ملکر صیہونیوں کی توسیع پسندی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی حمایت کر رہے ہیں۔جب کہ چند اسلامی ممالک کا اس منصوبے پر خاموشی اختیار کرنا بھی ایک افسوس ناک عمل ہے۔ ٹرمپ اس سے پہلے بھی اس طرح کی کئی سازشیں کرچکے ہیں ماضی میں وہ سعودی عرب کو ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی سے خوب ڈرا کہ سعودی عرب کو اسلحہ کی بڑی کھیپ بیچ چکے ہیں ۔ عراق و افغانستان کو تباہ و برباد کیا ۔ صدام حسین اور کرنل قذافی کو اپنے راستے سے ہٹایا اور اب نظریں فلسطین اور ایران پر جمائے سازشوں میں مصروف ہے۔
Muhammad Arshad Qureshi

تحریر : ارشد قریشی

Share this:
Sheikh Rasheed
Previous Post ریلوے خسارہ بنام شیخ رشید
Next Post رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور
Hamza Shahbaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.