geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جوابدہ کون؟

July 13, 2019 0 1 min read
Shabbar Zaidi
Share this:

Shabbar Zaidi

تحریر : امتیاز علی شاکر

چیئرمین ایف بی آر، شبر زیدی نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے پر ٹیکس نہیں لگایا پھر بھی روٹی کی قیمت بڑھی تو میں جوابدہ نہیں، اشیا خوردونوش پر ٹیکس نہیں لگا، چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم شروع کرنا چاہتے ہیں” دوسری جانب لاہور نان روٹی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،اطلاعات کے مطابق جی ایس ٹی کے نفاذ سے 80 کلو آٹے کی بوری پر 550 روپے تک اضافے کا امکان ہے،نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 3 روز تک آٹے کی بوری پر سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پیر سے قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا اور نرخ بڑھائے جانے سے سادہ روٹی 15 اور نان 20 روپے میں کاہوجائے گا،نان روٹی کی قیمت میں ڈبل سے بھی زائد اضافے کا مطلب یہ ہواکہ اب غریب عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ بھی چھین لیاجائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق آٹے اوردیگر اشیا خوردونوش پر ٹیکس نہیں لگاپھربھی بجلی، گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے جس کے اثرات پورے معاشرے کومتاثرکررہے ہیں،روٹی ،نان صرف آٹے سے نہیں بن جاتے ایندھن بھی درکارہوتاہے،آٹے سے روٹی بنانے والی لیبرکی بھی ضروریات ہیں،حکومت نے آٹے پرکوئی ٹیکس لگایایانہیں لگایاروٹی،نان کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کوکنٹرول کرناحکومت کی ہی ذمہ داری ہے،بقول چیئرمین ایف بی آر،آٹے سمیت اشیا خوردونوش پر ٹیکس نہیں لگاتو پھر دالوں، صابن، چائے کی پتی،گھی،نمک مرچ،ہلدی،آئل سمیت تمام گھریلوں استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں بیس سے سو روپے فی کلوہونے والے اضافے کاذمہ دارکون ہے؟

چیئرمین ایف بی آرنے توکہہ دیاکہ وہ جوابدہ نہیں ہیں جبکہ عوام بھی نئے پاکستان میں صرف وزیراعظم عمران خان کی جانب حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں،عوام بھی فقط وزیراعظم پاکستان سے جواب مانگ رہے ہیں اورمانگیں گے،عمران خان کب اورکیسے غریب عوام کوریلیف دیں گے یہ کوئی نہیں جانتا،اصل سوال یہ ہے کہ عمران خان غریب عوام کوکسی قسم کاریلیف دیناچاہتے ہیں توپھران کی زندگی میں دیں گے یاانصاف کی طرح مرنے کے بعد دیں گے؟ گزشتہ روز صبح سویرے افسوس ناک خبرملی کہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس صادق آباد میں ولہار سٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی،آخری خبریںآنے تک اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں22 افراد جان سے گئے جبکہ 105 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں معصوم بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں، انتظامیہ نے جاں بحق افراد کی نعشیں صادق آباد ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میںمنتقل کر دیں۔

حادثہ اس قدر شدید تھاکہ کئی افراد کی نعشیں ڈبوں کو کاٹ کر نکالی گئیں جبکہ بچ جانے والے اور زخمی افراد کو بھی ڈبے کاٹ کر نکالا گیا،خبر کے مطابق اس حادثے میں پاک آرمی کے دو جوانوں کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں،یہ خبرتوآپ نے بھی دیکھ اورسن لی ہوگی اوریہ بھی آپ کومعلوم ہے کہ صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان ،وزیرریلوے اوردیگرتمام سیاستدانوں نے حادثے کے متاثرین کے ساتھ اظہارہمدردی ،مذمت اورذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے بیانات جاری کئے۔

جبکہ ہمارے لئے ان بیانات میں کوئی نئی بات نہیں،ماضی قریب میں بھی کئی خوفناک حادثات میں درجنوں شہری جان بحق ہوچکے ہیں جن کے ذمہ داران کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ ہوناانتہائی پریشان کن ہے تودوسری جانب سوال کرنے پروزیرریلوے اور دیگر انتظامیہ کاصحافیوں پربرہم ہوجانااس بات کی دلیل ہے کہ یاتوانتظامیہ بے بس،نااہل ہے یاپھرانہیں لوگوں کی زندگیوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں،وزیرریلوے یادیگرانتظامیہ سے توعوام کاکوئی مطالبہ نہیں البتہ نئے پاکستان کے وزیراعظم جناب عمران خان نے کہاتھاکہ جب تک سزاوجزاکانظام نہیں قائم ہوتاتب تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتاہے توآج عوام وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ٹرین حادثوں اورمہنگائی کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرکے انہیں عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے تاکہ جان بحق اورزخمی ہونے والوں کے لواحقین کے دلوں کوکچھ تسکین ملے اورساتھ ہی آئندہ حادثات کاباعث بننے والی غفلت سے محفوظ رہاجاسکے۔آج یہاں ایک اورضروری بات وزیراعظم کے نوٹس میں لاناچاہتاہوں کہ جب بجلی،گیس اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپرجاتی ہیں توعام آدمی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com.
03134237099

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس اپیل 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
Next Post شہداء پاکستان SSB باسکٹ بال ٹورنامنٹ : بحریہ کلب اور فالکن کلب کی جیت
Basketball Tournament

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.