geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

درپیش چیلنجز کا مقابلہ

May 17, 2020 0 1 min read
Coronavirus - Pakistan
Share this:

Coronavirus - Pakistan

تحریر : قادر خان یوسف زئی

پاکستان کو اس وقت بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ کرونا وائرس نے ملک کے اقتصادی نظام کو بُری طرح زِک پہنچائی۔ مملکت پہلے ہی معاشی بحرانوں سے نکل نہیں پائی تھی کہ کرونا وَبا نے پاکستان کے اقتصادی نظام کو مزیدمفلوج کرکے رکھ دیا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے معاشی پالیسیوں کو مربوط انداز میں مرتب کرکے،انہیں مستقل خطوط پراستوارکرنے لئے کئی تجربات کئے جاچکے، لیکن حکومتی معاشی ٹیم کو طویل عرصے سے درپیش مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔کرونا وَبا نے اقتصادی طور پر مضبوط حکومتوں کی بھی بنیادیں ہلا دی لیکن ترقی پذیر ممالک کے لئے کرونا کئی زیادہ بھیانک ثابت ہوئی۔ جیسے جیسے کرونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا، مسائل میں اُسی قدر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گو کہ کرونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دوسروں ملکوں کی با نسبت کم ہیں، لیکن49دنوں کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکی معیشت کو بُری طرح نقصان پہنچا۔ معاشی پہیہ بند ہونے، نقل و حمل پر پابندی کی بنا پر ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ نوے لاکھ افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو چکے۔

حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت 144ارب روپے مختص کئے گئے جو اس خطے میں کسی بھی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا ریلیف پیکج ہے، 9 اپریل سے 12مئی تک 93,6515 ارب روپے، 7,682,472 افراد میں تقسیم کئے جاچکے۔سکیم کے حوالے سے جو ضوابط طے کئے گئے، اس میں کئی خامیاں سامنے آنے کے باعث ہزاروں خاندان فوری ریلیف سے محروم ہوئے۔ پروگرام کی تین میں سے دو کیٹگری میں اب تک 80فیصد سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی،بہرحال یہ معاشی مسئلے کا مستقل حل نہیں، تاہم یہ متحسن اقدام ضرور قرار دیا جاسکتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستانی کی معاشی ترقی کی شرح کے حوالے سے جو اعداد وشمار پیش کئے ہیں وہ باعث تشویش ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2019میں پاکستان کی معاشی شرح ترقی3.3فی صد تھی جو 2020میں کم ہو کر 2.6فیصد ہوچکی۔ لاک ڈاؤن میں معاشی صنعت و تجارتی سرگرمیوں کے مفلوج ہونے کی باعث ملکی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کو طویل مدت تک برقرار رکھا جاتا تو بائیس کروڑ عوام اس کی متحمل نہیں ہوسکتی تھی اور مملکت کو مزید اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑتا۔ اسٹیٹ بنک نے بھی معاشی اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق ماہ فروری0 202تک وفاقی حکومت کے اندرونی و بیرونی قرضوں کامجموعی حجم 33کھرب اور421ارب کی بلند ترین سطح پر تھا، کرونا وبا نے تو اقتصادی طور پر مضبوط مملکتوں کے معاشی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جس سے باہر آنے کے لئے انہیں طویل وقت درکار ہوگا، سعودی عرب جیسا ملک جو تیل و قدرتی معدنی خزانوں سے مالا مال ہے، اس حد تک متاثر ہوا کہ اُس نے کئی مراعات واپس لے لیں اور60ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا اعلان کردیا، تاکہ حکومتی معاملات کو چلایا جاسکے، سعودی حکومت تیل بحران کا شکار ہوئی، اس کے ساتھ ہی حکومت کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ عمرہ و حج سیزن، جو رمضان المبارک سے عروج پر رہتا ہے، کرونا وبا کی وجہ سے زائرین کی آمد پر پابندی لگ گئی اور حج کے حوالے سے بھی کوئی یقین دہانی سامنے نہیں۔

پاکستان کے حالات کا اگر ان ممالک سے موازنہ کیا جائے تو یقینی طور پر ہوش الربا نتائج سامنے آئیں گے۔ اسٹیٹ بنک نے شرح سود کو11 سے9 فیصد تک محدود کیا، جب کہ جرمنی، اسپین، سوئیڈن اور فرانس و دیگر ممالک نے شرح سود کو صفر کردیا۔ یہ ترقی یافتہ ممالک کا انتہائی اقدام تھا کیونکہ اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہوجاتا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب معاشی دشواریوں پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم پاکستان میں شرح سود کو اتنا کم نہیں کیا جاسکا جس سے عوام تک مثبت اثرات پہنچ پاتے۔
ایک جانب قدرتی وبا کی حشر سامانیوں نے مملکت کے معاشی مسائل میں اضافہ کیا تو دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وطن عزیز کو خوراک کے بحران کا سامنا بھی ہے۔ گندم کی فصلوں کو بے موسم بارشوں سے نقصان کے باعث پیدوار میں کمی کا سامنا ہے، دو برس سے بے موسمی برسات کی وجہ سے کاشت کاروں کو نقصان کا سامنا ہے اور اس کے اثرات بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئے، گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث، عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے۔واضح رہے کہ پنجاب میں فی ایکڑپیداوار50سے60من ہوا کرتی تھی جو اب 30سے33من فی ایکڑ رہ گئی۔ شاید حکومت گندم کی خریداری کا ہدف بھی پورا نہ کرسکے۔

حکومت کی ترجیحات میں اس وقت قرضوں کی ادائیگی کے شیڈول کو تبدیل کرانا ہے تاکہ دسمبر تک جو ادائیگیاں پاکستان نے کرنی ہے اس میں ریلیف مل سکے۔وزیراعظم نے جی 20 سمیت عرب ممالک، ایشیا ترقیاتی بنک و عالمی بنک سے قرضوں میں مزید مہلت کی درخواست کی، توقع ہے کہ کرونا وبا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مالیاتی ادارے قرضے معاف تو نہیں، لیکن ری شیڈول ضرور کردیں گے، اس سے حکومت کو ایک موقع میسر آئے گا کہ وہ اپنے بجٹ خسارے و دیگر مالیاتی معاملات و ترقیاتی فنڈز کا درست استعمال کرسکے۔ وزرات خزانہ و اسٹیٹ بنک اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے کے لئے پالیساں ترتیب دے سکتے ہیں۔حکومت کو ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے چیلنج کا سامنا رہے گا کیونکہ بیرون ملک اوررسیز پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہونے کے بعد زر مبادلہ میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اگر مملکت نے برآمدات و درآمدات میں توازن برقرار نہ رکھا تومالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، جس کے اثرات سے عوام براہ راست متاثرہوں گے۔ ضرورت اس اَمر کی ہے کہ مملکت کو زرمبادلہ میں اضافے کے لئے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی تیاری شروع کردے۔ مالیاتی اداروں سے قرضوں کی ری شیڈولنگ اور تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ اٹھاکر مستقبل میں درپیش دشواریوں کو کم کیا جاسکتاہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
India Minorities
Previous Post ہندوستان کی، اقلیتوں کے خلاف جارحانہ پالیسی
Next Post کورونا وائرس کے مریض: برازیل اٹلی اور اسپین سے بھی آگے نکل گیا
Brazil Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.