geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کردار شخصیت کا آئینہ دار

December 1, 2021 0 1 min read
Character
Share this:

Character

تحریر : شیخ توصیف حسین

آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اعلی خون میں جفا نہیں جبکہ گندے خون میں وفا نہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اعلی خون کے سپوت کو اگر آپ بُرے وقت میں پانی کا ایک گلاس پلا دو گے تو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا اور اگر آپ گندے خون کے سپوت کو اپنا خون بھی دے دو گے تو وہ بھول جائے گا اگر آج آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو آج کے اس پر آ شوب معاشرے میں اعلی خون کے سپوت پردہ سکرین سے آ ئوٹ ہو کر تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ گندے خون کے سپوت حرام کی کمائی کے حصول کی خا طر عدل و انصاف کے ساتھ ساتھ انسانیت کی تذلیل کر کے اپنے آپ کو ہلاکو خان اور چنگیز خان سمجھتے ہوئے مظلوم اور بے بس افراد کے ساتھ ایسا رویہ اپنائے ہوئے ہیں جیسے ہندو بر ہمن قوم اچھوتوں کے ساتھ در حقیقت تو یہ ہے کہ آج ملک و قوم جس قدر پریشانی سے دوچار ہے یہ صرف اور صرف ان ناسوروں کے بد کردار ہونے کا نتیجہ ہے جو نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں۔

یہی کافی نہیں یہ وہ ناسور ہیں جو اپنے ماتھے پر ایمانداری کا ٹکہ سجا کر ہر ادارے میں خواہ وہ صو بائی ہے یا پھر وفاقی رشوت خوری کے نظام کو فروغ دینے میں دن بدن مصروف عمل ہو کر قانون اور عدل و انصاف کی دھجیاں اُڑانے میں کوشاں ہیں جن کے اس گھنائو نے اقدام کو دیکھ کر انسانیت کا سر بھی شرم سے جھک جاتا ہے تو یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا ہوا یوں میں گزشتہ روز اپنے دفتر میں بیٹھا اپنے صحافتی فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل تھا کہ اسی دوران بلدیہ جھنگ کے چند ایک خاکروب جن کے ہونٹ مر جھائے ہوئے پتوں کی طرح خشک آ نکھوں میں آ نسو موسلا دھار بارش کی طرح پھٹے پرانے کپڑے جبکہ سر کے بال آ وارہ بادلوں کی طرح بکھڑے ہوئے میرے دفتر میں داخل ہو کر بڑی بے بسی کے عالم میں کہنے لگے کہ ہم جائیں تو جائیں کہا ہمیں انصاف کو ن دے گا ہم فریاد بھی کرے تو کس سے کرے اس پر آ شوب معاشرے میں جو نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے میں ہماری فر یاد پر عمل کون کرے گا۔

اُن کی ان باتوں میں ایک درد تھا بے بسی و لا چارگی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اُن سے بڑی اپنائیت کے ساتھ پو چھا کہ تمھارے ساتھ کس نے ظلم و ناانصافی کی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہر دور میں یہاں کے سیاست دانوں اور بلدیہ انتظامیہ نے ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کی ہے ان کا ہمیشہ لب و لہجہ ہمارے ساتھ ایسا رہا ہے کہ جیسے ہم ان کے زر خرید غلام ہیں حالانکہ ہم دن رات صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنا نے میں کو شاں رہتے ہیں اس کے باوجود بلدیہ انتظامیہ جھنگ ہمیں بر وقت تنخواہ دینے سے قاصر رہی ہے اور تو اور اس دوران ہمارا کوئی ساتھی موت کی آ غوش میں پہنچ جاتا ہے تو بلدیہ انتظامیہ جھنگ رشوت وصول کیے بغیر پنشن دینا بھی گناہ کبیرہ سمجھتی ہے اور تو اور ہمارے سینٹری انسپکٹر جو جعلی اسناد کے ذریعے تعنیات ہوئے ہیں ہم سے ماہانہ بھتہ وصول کر نے میں مصروف عمل ہیں اور اگر ہم ان کے اس گھنائو نے کردار پر احتجاج کرتے ہیں تو یہ ناسور ہمیں ہراساں کر نے کیلئے ہماری دہاڑیاں کاٹ دیتے ہیں۔

یہی کافی نہیں یہ وہ ناسور ہیں جو صفائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے آ لات کی رقوم بھی از خود ہڑپ کر جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں ہم اپنی تنخواہ سے جھاڑو وغیرہ بھی خریدتے ہیں افسوس ناک پہلو تو یہ ہے کہ ہم اپنی باقی ماندہ تنخواہ سے دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتے بعض اوقات تو ہم بھو کے پیاسے سو جاتے ہیں اور اگر ہمارا کوئی عزیز و اقارب و فات پا جائے یا پھر ہم اپنی جواں سالہ بیٹیوں کی شادیاں کریں تو ہماری تنخواہیں سود کی نظر ہو جاتی ہیں جس کیلئے بلدیہ انتظامیہ جھنگ نے شو کت نامی شخص جو کہ بلدیہ انتظامیہ جھنگ کا کمائو پتر ہے کے ذریعے ہمارے چیکوں کے ذریعے ہماری تنخواہیں سود سمیت نکلوا کر بلدیہ انتظامیہ جھنگ کو حصہ بحثیت جسہ دے دیتا ہے جس کے نتیجہ میں شو کت نامی شخص جو در حقیقت ایک خاکروب ہے آج کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کا مالک ہے جس کی اگر کوئی اس ملک کا صادق و امین آفیسر تحقیقات کرے تو انشاء اللہ تعالی دودھ کا دودھ اور پانی کا پا نی ہو جائے گا افسوس کہ ہم خاکروب ہیں اس لیے ہماری کوئی فریاد سنتا نہیں یہاں تعجب خیز بات تو یہ ہے کہ یہاں پر کمائو پتروں کی ہر آ فیسر خیال و عزت کرتا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ یہاں کے آڈٹ آ فیسر عمیس ذیشان نے ایک کمائو پتر اکرم چوہدری جو درحقیقت چو کیدار بھرتی ہے کو اپنے مد مقابل میز اور کرسی لگوا کر پورے دفتر کی دیکھ بھال کیلئے تعنیات کر رکھا ہے اور وہ بھی غیر قانو نی طور پر جس کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہاں پر جنگل کا قانون رائج ہے۔۔۔جاری ہے
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:
Justice Athar Minallah
Previous Post لاپتہ صحافی کا کیس: ’ہماری آدھی زندگی غیر جمہوری حکومتوں میں گزری، یہ انہی کا کیا کرایا ہے‘
Next Post اردو تعلیم اور ڈھنگ کی نوکری
Urdu

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.