geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی حکومت اور 2 ارکان کی اپوزیشن کو دینے پر غور

December 16, 2019 0 1 min read
Election Commission
Share this:

Election Commission

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جلد معاملہ طے پانے کی امید ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی معاملے کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں معاملہ طے پانے کے امکانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور سندھ و بلوچستان کے ارکان کی تعیناتی کے لیے ’کچھ لو، کچھ دو‘ پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی حکومت جبکہ 2 ارکان کی اپوزیشن کو دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ‘لو دو نہیں کر رہے، جو بہترین ہوگا اس کا انتخاب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ناموں پر اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرائیں گے جہاں اس معاملے کی سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے دیے گئے بابر یعقوب کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان مدت ملازمت 6 دسمبر کو پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں اور اب پنجاب کے سینیئر ممبر جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز میں ہونا ضروری ہے تاہم حکومت اور متحدہ اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو ارکان کے معاملے پر ڈیڈلاک ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جبکہ 5 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ارکان کی تقرری کے لیے 10 روز کی مہلت دی تھی۔

Share this:
Polio Campaign
Previous Post آج انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
Next Post مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش تک
Sakoot e Dhaka

Related Posts

Zelensky and Trump to Discuss Peace at G7 Summit in Evian

ایویاں میں جی 7 سربراہی اجلاس: زیلنسکی اور ٹرمپ کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کا امکان

June 14, 2026
JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairs

پونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال

June 14, 2026
TF1 Reporter Fumbles Math on Air, Anchor Steps In

ٹی ایف 1 کے رپورٹر کا ریاضی کا امتحان: 15 فیصد نکالنے میں ناکام، اینکر نے ٹی وی پر ہی ٹوک دیا

June 14, 2026
Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Case

لیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب

June 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.