geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی : حکام کی آنکھوں تلے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی

June 17, 2020June 17, 2020 0 1 min read
Child
Share this:

Child

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینٹلر پراجیکٹ نامی ایک منصوبے کے تحت ماضی میں بے گھر بچوں کو پرورش اور دیکھ بھال کے لیے پیڈوفائلز یا بچے بازوں کے حوالے کیا جاتا رہا اور یہ عمل کئی دہائیوں تک جاری رہا۔

محض تجربے کے طور پر شروع ہونے والا یہ سلسلہ کئی دہائیوں تک جاری رہا۔ برلن میں منظر عام پر آنے والی ایک مطالعاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک مغربی برلن میں بھی پایا جاتا تھا۔ یہ مطالعہ برلن اسٹیٹ کی طرف سے جرمن صوبے لوئر سکسنی کے شہر ہلڈشہائم کی یونیورسٹی کو تحقیق کے لیے دیے گئے ایک پروجیکٹ کے تحت کرایا گیا۔ اس مطالعے کی حتمی رپورٹ سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ہیلموٹ کینٹلر معروف جرمن ماہر نفسیات و جنسی امور ہونے کے ساتھ ساتھ ہنوور یونیورسٹی کے معاشرتی تعلیم کے پروفیسر بھی تھے۔ 1928 میں شہر کولون میں پیدا ہونے والے کینٹلر کا انتقال 2008 میں ہنوور میں ہوا۔ ہیلموٹ کینٹلر کے نظریات کو پیڈوسیکسوالٹی کے تناظر میں انتہائی متنازعہ قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بچوں کی پرورش کے لیے انہیں بچے بازوں کے حوالے کرنے کے عمل کی حمایت کی بلکہ ان کی تحقیق میں بچے بازی کے عمل کو غیر نقصان دہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی۔

برلن کی سینیٹ نے اس متنازعہ محقق کے کاموں کے معاشرے پر اثرات، خاص طور سے 1960 کی دہائی کے آخری سالوں میں بچوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی خدمات انجام دینے والے اداروں میں پائے جانے والے اثرات اور اس کے نتائج کا مطالعہ کرایا۔

تازہ مطالعہ کے مطابق سابقہ مغربی برلن میں بچوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی ایجنسی رضاعی بچوں کے ساتھ سرکاری جگہوں پر ہونے والی جنسی زیادتی کے معاملات میں ثالثی کی ذمہ دار تھی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1970 کے عشرے میں انتظامیہ میں نوجوانوں کے لیے ذمہ دار اور انفرادی طور پر برلن کے ضلعی یوتھ فلاحی دفاتر میں ایک نیٹ ورک موجود تھا، جس میں پیڈوفائلز یا بچے بازوں کو باقاعدہ عہدوں رکھا گیا تھا۔ ان میں ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ریسرچ، فری یونیورسٹی اور پیڈیگوجیکل سیمینار گوٹینگن کا تذکرہ شامل ہے۔ برلن کے پیڈگوجیکل سینٹر، جہاں کنٹلر نے کام کیا تھا، اور صوبے ہیسے میں واقع اوڈن والڈ اسکول کے مابین رابطوں کی واضح نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اوڈن والڈ اسکول، بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد 2015 میں بند کر دیا گیا تھا۔

کینٹلر تجربے کے ایک حصے کے طور پر نوعمروں کو جان بوجھ کر پیڈوفائل مردوں کے حوالے کیا جاتا تھا۔ کینٹلر نے اس منصوبے کا جواز یہ پیش کیا کہ نوجوان مردوں کے اثر و رسوخ میں پروان چڑھنے والے بچے معاشرتی طور پر مستحکم بن سکتے ہیں۔ گزشتہ سال کی ایک عبوری رپورٹ کے مطابق یہ سلسلہ 1960 کی دہائی کے آخر میں شروع ہوا تھا اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں ختم ہوا۔ رپورٹ کے مطابق فوسٹر ہومز میں بعض اوقات سائنسی، تحقیقی اداروں اور دیگر تعلیمی پس منظر والے طاقت ور حضرات بھی شامل تھے، جو بچے بازی کے فعل کی وکالت کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ نوجوانوں کے بہبود کے دفاتر اور سینیٹ انتظامیہ کے چند ملازمین بھی اس نیٹ ورک کا حصہ تھے اور مردوں اور بچوں کی بچے بازوں تک رسائی کا ذریعہ بنتے تھے۔

متاثرین میں سے دو اب برلن کے ضلعے ٹیمپل ہوف شونیبرگ کی انتظامیہ سے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے مقدمات سالوں سے چل رہے ہیں۔

Share this:
Saudi Arabia - Coronavirus
Previous Post سعودی عرب : کرونا وائرس کے 4267 نئے کیس ریکارڈ ،41 مریضوں کی وفات
Next Post شمالی کوریا نے سرحدی رابطہ دفتر دھماکے سے اڑا دیا
Kim Jong Un

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.