geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بے حسی

July 25, 2020July 25, 2020 1 1 min read
Parents
Share this:

Parents

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ماں باپ بچے کی پیدائش سے لے کر اس کی تعلیم و تربیت اور معاشرے میں زندہ رہنے کے قابل بننے تک اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ بچے کی قدم قدم پر رہنمائی کرتے ہیں، اسے زمانے کے ہر سردوگرم سے بچاتے ہیں، بولنا ، چلنا دوڑنا اور سنبھلنا سکھاتے ہیں۔ بچے کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور اس بیماری میں ٹوٹ کر رہ جاتے ہیں۔ بچے کے سائبان بننے کی خاطر خود سارا سارا دن کڑی دھوپ میں جلتے ہیں ، مشقتیں اٹھاتے ہیں۔ گویا اس کے لیے اپنی زندگیوں کو وقف کردیتے ہیں، لیکن صد افسوس کہ جب وہی بچے بڑے ہوجاتے ہیں تو والدین کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں ۔ حالانکہ اس وقت ان کو اولاد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ، اس وقت وہ خدمت اور سکون کے محتاج ہوتے ہیں۔ ہمارے معاشرے کی بے حسی کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جاسکتا ہے۔

ایک بار ہمارے ملک کی عظیم ہستی عبدالستارایدھی (مرحوم) سے پوچھا گیا، آپ نے ہزاروں لاوارث لاشیں دفن کی ہیں کیا کبھی کسی لاش کی بگڑی حالت یااس پرتشدد دیکھ کررونا آیاتوانہوں نے آنکھیں بندکرکے گہری سوچ میں غوطہ زن ہوتے کہا منفرد انکشاف کیا کہ ” تشدد یالاش کی بگڑی حالت تونہیں ، ہاں البتہ ایک مرتبہ میرے رضاکارایک صاف ستھری لاش لے کرآئے جوتازہ انتقال کئے بوڑھے شخص مگرکسی پڑھے لکھے اورکھاتے پیتے گھرانے کی لگ رہی تھی۔

اس کے سفیدچاندی جیسے بالوں میں تیل لگاہواتھااورسلیقے سے کنگھی کی ہوئی تھی دھوبی کے دھلے ہوئے سفیداجلے کلف لگے سوٹ میں اس کی شخصیت بڑی باوقارلگ رہی تھی مگرتھی وہ اب صرف ایک لاش۔ ایدھی صاحب پھرکچھ سوچتے ہوئے گویاہوئے، ہمارے پاس روزانہ سینکڑوں لاشیں بھی لائی جاتیں، مگرایسی لاش جو اپنے نقش چھوڑجائے کم ہی آتی ہیں اس لاش کومیں غورسے دیکھ رہاتھاکہ میرے رضاکارنے جیسے بم پھوڑدیا، اس نے کراچی کے ایک پوش ایریا کانام لے کرکہاکہ یہ لاش اس کے بنگلے کے باہرپڑی تھی ہم جونہی بنگلے کے سامنے پہنچے توایک ٹیکسی میں سوارفیملی جوہماراہی انتظارکرہی تھی اس میں سے ایک نوجوان برآمدہوااورجلدبازی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک لفافہ ہمیں تھماتے ہوئے بولایہ تدفین کے اخراجات ہیں پھروہ خودہی بڑ بڑایا یہ میرے والدہیں انکاخیال رکھنااچھی طرح غسل دے کرتدفین کردینا۔اتنے میں ٹیکسی سے آوازآئی تمہاری تقریرمیں فلائٹ نکل جائے گی جانوپلیز۔۔۔! یہ سنتے ہی نوجواں پلٹااورمزیدکوئی بات کئے، ٹیکسی میں سوارہوگیااورٹیکسی فراٹے بھرتی ہوئی آنکھوں سے اوجھل ہوگئی۔

ایدھی صاحب بولے اس لاش کے متعلق جان کرمجھے بہت دکھ ہوااورمیں ایک بارپھراس بدقسمت شخص کی جانب دیکھنے لگاتومجھے ایسے لگاجیسے وہ بازو واکئے مجھ سے درخواست کررہاہوکہ ایدھی صاحب ساری لاوارث لاشوں کے وارث آپ ہوتے ہیں مجھ بدقسمت کے وارث بھی آپ بن جائیں۔ میں نے فورن فیصلہ کیاکہ اس لاش کوغسل بھی میں خود دونگااورتدفین بھی خود کرونگاپھرجونہی غسل دینے لگاتواس اجلے جسم کودیکھ کرمیں سوچ میں پڑگیاجوشخص اپنی زندگی میں اس قدرمعتبراورحساس ہوگا کہ اس نے اپنی اولادکی پرورش میں کیا کیا نازونعم نہ اٹھائے ہونگے مگربیٹے کے پاس تدفین کاوقت بھی نہ تھااسے باپ کوقبرمیں اتارنے سے زیادہ فلائٹ نکل جانے کی فکرتھی۔

یوں اس لاش کوغسل دیتے ہوئے میرے آنسوچھلک پڑے پھروہ اپنے کندھے پررکھے کپڑے سے آنسوپونچھتے ہوئے بولے اس دن ایدھی انسانیت کی ڈوبتی اقدار پر ، اور بڑھتی معاشرتی بے حسی پر روپڑا تھا”۔ آج کے معاشرے میں دیکھا گیا ہے کہ بہت سی جگہوں پر اولاد والدین کے معاملہ میں بڑا سخت رویہ رکھتی ہے ، ماں باپ اگر نصیحت کریں تو قطعاً نہیں مانا جاتا۔ ایسے نافرمانوں کو اپنی پیدائش کے مراحل کو یاد کرنا چاہیے اور یہ بھی کہ والدین نے کس طرح اسے چلنا سکھایا، بولنا سکھایا، اس کی پرورش کی اور والدین کی عظیم خدمات کی بدولت آج اسے یہ مقام و مرتبہ ملا ہے ۔انسان کے لیے سب زیادہ مخلص اس کے والدین ہوتے ہیں جو کہ خود سارے دکھ اور پریشانیاں جھیلتے ہوئے نہ صرف اولاد کی پرورش کرتے ہیں بلکہ اسے ترقی کی اعلیٰ منازل پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ آج ہمیں اپنی ٹھاٹھ کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت اور انجام کو بھی یاد رکھنا چاہیے ، بلاشبہ آج جو ہم بوئیں گے کل وہی کاٹنا ہے، وہ نفرتیں ہوں یا محبتیں، احساس ہو یا بے حسی …!
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Zia-ur-Rehman
Previous Post ایم کیو ایم پاکستان کے فضل الرحمان کے بھائی کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر تحفظات
Next Post الخدمت فاوَنڈیشن، ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے مستحق اور نادار بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ محمد عبدالشکور
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.