geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین میں رکنے کا فیصلہ درست تھا ووہان کے پاکستانی طلباء

April 9, 2020 2 1 min read
Pakistani Students in China
Share this:

Pakistani Students in China

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کچھ عرصے پہلے جب چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی تو وہاں اور دیگر چینی علاقوں میں مقیم پاکستانی طالب علموں نے وطن واپسی کی بھرپور مہم لائی، تاہم ووہان میں لاک ڈاؤن کے جاتمے کے بعد اب ان کی رائے بدل گئی ہے۔

واضح رہے کہ جب چینی شہر ووہان کورونا وائرس کا مرکز بنا تو نہ صرف وہاں رہنے والے طلبا پاکستان واپسی کے لیے بے چین ہوگئے بلکہ چین کے دوسرے علاقوں میں رہنے والے پاکستانی طلباء اور عام شہریوں نے اپنے ملک کا رخ کیا۔ تاہم پاکستانی حکام نے وہاں سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے سے انکار کر دیا، جس پر ان طلباء کے والدین نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹایا لیکن حکومت نے یہ موقف اپنایا کہ ان کو واپس نہیں لایا جا سکتا۔

ڈی ڈبلیو نے اس وقت ان طلباءکے تاثرات لیے تھے، جس میں سے کئی طلباء پاکستان واپس آنےکے لیے بے چین تھے لیکن اب ان کا خیال ہے کہ ان کا چین میں رہنا زیادہ بہتر ثابت ہوا اور وہ موجودہ حالات میں پاکستان واپس آنا نہیں چاہتے۔

لیہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم ندیم بھٹی، جو وہاں کی ہوزونگ یونیوسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سول انجنیئرنگ پڑھ رہے ہیں، کا ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ طالب علموں کا جذباتی فیصلہ تھا،’’میرے خیال میں ہم لوگ جذبات کے رو میں بہہ گئے تھے۔ ووہان کورونا کا عالمی مرکز بنا ہوا تھا اورہم سب پریشان تھے۔ جب کہ ہمارے والدین بھی پریشانی میں مبتلا تھے، تو ہم نے پاکستان واپس جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا وہاں رکنے کا فیصلہ صحیح تھا کیونکہ پاکستان میں تو ٹیسٹنگ کٹس بھی مناسب تعداد میں نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں کے پاس پی پی ای بھی وافر مقدار میں موجود نہیں جبکہ حکومت سماجی فاصلے سے متعلق ضوابط کو بھی سختی سے نافذ نہیں کر پا رہی۔‘‘

حالانکہ ووہان کرونا وائرس کا مرکز تھا لیکن اس کا خوف اتنا تھا کہ چین کے دوسرے علاقوں میں رہنے والے پاکستانی طلباء بھی وطن واپسی کے لیے بے چین ہو گئے تھے اور ان میں سے کئی پاکستان واپس بھی آئے۔ انہی میں ایک حنا فاطمہ بھی تھیں، جو بیجنگ ٹیکنالوجی اینڈ بزنس یونیورسٹی میں فوڈز سائنسز میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ کرونا کی وباء جب چین میں پھیلی تو انہوں پاکستان کا رخ کیا اور اب لاہور میں اپنےگھر میں لاک ڈاؤن میں وقت گزار رہی ہیں۔

حنا نے بتایا،”میرا خیال ہے کہ چین میں معاملات ہم سے بہت بہتر تھے۔ یہاں تو سننے میں آ رہا ہے کہ جس کو یہ مرض لگ جائے، اس کو گھیسٹ کر لے جاتے ہیں۔ یہ خیال ہی نہیں کیا جاتا کہ وہ انسان ہے۔ پھر ڈاکٹروں کے پاس پی پی ای نہیں ہے۔ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بہت کم ہے۔ سماجی فاصلہ بھی ایسا نہیں ہے جیسا کہ چین میں تھا۔ یہاں آکر مجھے لگتا ہے کہ ہمارا وہ فیصلہ جذباتی تھا کیونکہ چین میں بہر حال سہولیات ہیں۔‘‘

گلگت بلتستان کے علاقے نگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم امجد حسین، جوووہان کی چائنا یونیورسٹی آف جیو سائنسزمیں زیر تعلیم ہیں، کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دوستوں کو اس وقت بہت سمجھایا کہ وہ پاکستان جانے کا مطالبہ نہ کریں،”لیکن وہ اتنے جذباتی ہورہے تھے کہ کچھ سننے کے لیے تیار نہ تھے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ اب خوش ہوں گے کہ انہوں نے یہ بحران کا وقت یہاں گزارا کیونکہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے سہولیات کا فقدان ہے جبکہ یہاں چینی حکومت نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا۔‘‘

تاہم کچھ طالب علموں کا خیال ہے ان کا مطالبہ ان حالات میں درست تھا۔ ہوزونگ یونیوسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیمسٹری کے طالب علم شاہد جدون کا کہنا کہ یہ صرف جذبات کا معاملہ نہیں تھا بلکہ حالات اس وقت انتہائی پریشان کن تھے۔ انہوں نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے بتایا،”اس وقت کورونا صرف چین میں تھا اور ووہان اس کا مرکز تھا تو لازمی بات ہے کہ ہمیں خوف تھا اور ہم سمجھتے تھے کہ پاکستان ہمارے لیے محفوظ ہے لیکن اب پاکستان سمیت پوری دنیا میں یہ وائرس پھیل چکا ہے۔ ہم نے قرنطینہ میں ستر دن سے زائد گزار لیے ہیں۔ پاکستان جا کر ہمیں دوبارہ سے بند ہونا پڑے گا اور پھر وہاں سہولیات کا بھی فقدان ہے۔ تو اب ہم ووہان میں ہی رکنا چاہیں گے گو کہ یہاں ابھی زندگی پوری طرح معمول پر نہیں آئی ہے۔‘‘

Share this:
Bahria Town
Previous Post بحریہ ٹاؤن میں کورونا وائرس، رہائشیوں میں خوف
Next Post پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
Pakistan Army shoots down Indian Quadcopter

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.