geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین، نئی ممکنہ جرمن وزیر خارجہ کی درآمدات روکنے کی دھمکی پر ناخوش

December 5, 2021 0 1 min read
China and Germany
Share this:

China and Germany

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی نئی ممکنہ وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے بیجنگ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ اس پر برلن میں چینی سفارت خانے کا ردعمل، ’’دنیا کو دیواریں بنانے والوں کے بجائے، پل تعمیر کرنے والوں کی ضرورت ہے۔‘‘

جرمنی کی گرین پارٹی کی مشترکہ سربراہ اور ممکنہ طور پر نئی مخلوط حکومت میں وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے والی انالینا بیئربوک نے جرمن روزنامہ ‘دی ٹاگیس سائٹنگ‘ کو دیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیجنگ کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آمرانہ نظام کے تحت کام کرنے والی ریاستوں، جیسے کہ ایشیا کی بڑی طاقتوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔ انالینا بیئربوک نے کہا کہ درآمدی پابندیوں کو یورپی سطح پر فائدہ اٹھانے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، جو بیجنگ کے لیے ایک ‘بڑا مسئلہ‘ ہوگا۔

انالینا بیئربوک کے اس موقف نے جرمنی کی نئی مخلوط حکومت کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کی جانب اشارہ دیا ہے۔ بیئربوک کے مطابق چین کے ساتھ جرمنی کی شکایات کو واضح طور پر دور کیا جانا چاہیے۔ ان کے بقول، ”میرے لیے اقدار پر مبنی خارجہ پالیسی ہمیشہ بات چیت اور سختی کا باہمی عمل ہے۔‘‘

تاہم آنے والی جرمن وزیر خارجہ نے جلد سبکدوش ہونے والی چانسلر میرکل کی چین سے متعلق پالیسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت بین الاقوامی سیاست کا ایک مرکزی جز ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اہم موضوعات پر ٹال مٹول کر کے بات کی جائے یا پھر خاموش رہا جائے۔

بیئربوک نے یہ بات چین پر عائد انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کے زمرے میں کہی، جس میں چین کے شمال مشرقی صوبے سنکیانگ کے علاقے میں تقریباً 10 لاکھ ایغور مسلمانوں کو حراست میں لینا بھی شامل ہے۔

نٹرویو کے دوران بیئربوک نے تجویز پیش کی کہ یورپی یونین کی طرف سے نافذ کردہ درآمدی پابندیوں کو بیجنگ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے، ”چین جیسے برآمد کرنے والے ملک کے لیے یہ ایک بڑا مسئلہ ہو گا۔‘‘

جرمن روزنامہ کے ساتھ انٹرویو میں دیے گئے اس انتباہی بیان پر برلن میں قائم چینی ایمبیسی نے شدید خفگی ظاہر کی ہے۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انفرادی جرمن سیاستدانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ‘چین جرمن تعلقات کو غیرجانبدار اور جامع انداز میں دیکھیں‘ اور ‘اپنی توانائی کو دونوں فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے‘ کے لیے وقف کریں۔

اس کے علاوہ بیان میں ‘دیوار کھڑی کرنے والوں کے بجائے پل تعمیر کرنے والوں‘ کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ چینی سفارت خانے نے بیان میں مزید کہا، ”چین جرمنی کی نئی وفاقی حکومت کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہے، باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر اپنے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے، تاکہ تعلقات کو اچھی اور مستحکم راہ پر گامزن کیا جا سکے۔‘‘

عالمی سطح پر اقتصادی اور عسکری اثرورسوخ بڑھانے کی دوڑ کے پیش نظر امریکا نے (سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں) چین کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کر دی تھی۔ تاہم اس دوران جرمنی نے اس مسابقت سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی۔

سبکدوش ہونے والی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی انتظامیہ پر اس حوالے سے بھی تنقید کی جاتی ہے کہ وہ بیجنگ کے ساتھ کاروباری تعلقات کو ترجیح دیتی ہیں اور اس کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ اس حکمت عملی سے چین کو جرمنی کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بننے میں مدد ملی ہے۔

دوسری طرف جرمنی کی کاروباری برادری کئی دہائیوں سے امید کر رہی ہے کہ چین بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے اپنی مارکیٹ کھولے گا۔ تاہم صدر شی جن پنگ کی پالیسیاں ملک کو مخالف سمت میں گامزن کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن، سنکیانگ کے حراستی کیمپس اور تائیوان کے خلاف بیجنگ کی فوجی دھمکیوں نے جرمنی میں چین کی بڑھتی ہوئی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف زیادہ سخت ردعمل اختیار کرنے کو تقویت دی ہے۔

Share this:
Tayyip Erdoan
Previous Post زوال پذیر معیشت کے باوجود اردوان کا شرح سود کم رکھنے کا فیصلہ
Next Post چانسلر میرکل کی جرمن شہریوں سے آخری اپیل: ’وائرس کو سنجیدہ لیں‘
Angela Merkel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.