geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین انسانی حقوق ایلچی کے’قابلِ اعتماد‘دورے کی اجازت دے: یو این سیکریٹری جنرل کا مطالبہ

February 7, 2022 1 1 min read
Antonio Guterres
Share this:

Antonio Guterres

چین (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیرس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ چینی قائدین عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باشلیٹ کو سنکیانگ سمیت ملک کا ’’قابل اعتماد دورہ‘‘کرنے کی اجازت دیں گے۔

انتونیوگوٹیرس نے بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے افتتاح کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اوروزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ہےاور ان سے مس باشلیٹ کو سنکیانگ تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مس باشلیٹ طویل عرصے سے یغورنسل کے خلاف بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سنکیانگ تک رسائی کی کوشش کررہی ہیں۔سنکیانگ میں انسانی حقوق کے معاملے نے بیجنگ اور مغرب کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے۔امریکا نے چین پریغوروں کی نسل کشی کے الزامات عاید کیے ہیں اوراس کی قیادت میں بعض ممالک نے بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اس توقع کا اظہارکیا کہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنرکے دفتر اورچینی حکام کے درمیان روابط سے سنکیانگ سمیت چین میں ہائی کمشنرکے قابل اعتماد دورے کی اجازت ملے گی۔جنیوا میں باشیلیٹ کے دفتر نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ سال کی پہلی ششماہی میں شمال مغربی چین کے علاقے کے ممکنہ دورے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

انسانی حقوق کے علمبردار گروپ چین پریغوروں اور دیگر اقلیتی گروہوں سے وسیع پیمانے پر نارواسلوک اور زیادتیوں کے الزامات عاید کرتے ہیں۔ان میں تشدد، جبری مشقت اور10 لاکھ افراد کو حراستی کیمپوں میں رکھنے کے الزامات شامل ہے۔چین ان کیمپوں کو دوبارہ تعلیم اور تربیت کی سہولیات قراردیتا ہے، وہ سنکیانگ میں مسلم اکثریتی یغورنسل کے ساتھ زیادتیوں کے الزامات کی بھی تردید کرتا ہے۔اس کا یہ موقف ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

انتونیو گوٹیرس نے صدر شی اور وانگ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران میں افغانستان کی صورت حال اورماحولیاتی تبدیلیوں کے علاوہ دیگر امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کی اہم کوششوں کو تسلیم کیا لیکن کاربن کے اخراج کے فرق کو ختم کرنے کے لیے گرین اکانومی میں منتقلی کا عمل تیزکرنے کے لیے اضافی کوششوں کی اپیل کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جمعہ کو سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ کا سفر کیا تھا۔اس تقریب کا اختتام دو نوجوان چینی اولمپئنوں کی طرف سے اولمپک مشعل کو روشن کرنے کے ساتھ ہوا۔ان میں سے ایک کا تعلق چین کی یغوراقلیت سے تھا۔

Share this:
Qais Saeed
Previous Post تُونس: صدر قیس سعید کا سپریم عدالتی کونسل کو تحلیل کرنے کا فیصلہ
Next Post یوکرین نے روس کیجانب سے جلد حملہ کیے جانے کا امریکی حکام کا دعویٰ مسترد کر دیا
Soldiers

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.