geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر امریکی تشویش

July 2, 2021 1 1 min read
Nuclear Weapons
Share this:

Nuclear Weapons

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے چین کے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) کے پروگرام میں تیزی سے ہونے والی توسیع کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں بیجنگ اپنی عسکری صلاحیتوں کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔

معروف امریکی اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ میں بدھ کے روز ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ چین شمال مغربی شہر یومین کے پاس ایک صحرا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البر اعظمی میزائلوں کو محفوظ طریقے سے رکھنے کے لیے سو سے بھی زیادہ سیلوس (زیر زمین گودام یا گڈھے) تعمیر کر رہا ہے۔

یہ مضمون ایک سیٹلائٹ سے حاصل شدہ تصاویر سے اخذ کیے گئے مواد پر مبنی ہے۔ کیلیفورنیا کے مونٹیرے میں جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ادارے ‘جیمز مارٹن سینٹر فار نان پرولیفریشن اسٹڈیز’ کے تجزیہ کاروں نے یہ تصاویر حاصل کی ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعرات کے روز میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا، یہ تعمیرات کافی تشویشناک ہیں۔ اس سے چینی حکومت کی نیت پر بھی سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ اور جہاں تک ہم سمجھتے ہیں، اس سے جوہری خطرات کو کم کرنے کے لیے ہمارے عملی اقدامات کی اہمیت کو تقویت ملتی ہے۔”

امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سے ہتھیاروں کو بہت تیزی تیار کرنے کے پروگرام کو، ”خفیہ رکھنا اب اور زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔”

عالمی امن پر تحقیق کرنے والے معروف ادارے سپری نے گزشتہ ماہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ چین کے پاس رواں برس کے اوائل میں 350 محفوظ جوہری ہتھیار تھے اور اس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین بہت تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کی توسیع اور تجدید کاری میں بھی مصروف ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب کے دوران چینی صدر کے خطاب پر بھی بات کی اور کہا بائیڈن انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا ہے تاہم اس موقع پر، ”ہم اس پر کچھ بھی تبصرہ کرنے سے گریز کریں گے۔”

گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا تھا، ”وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔ اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔”

چینی صدر کا کہنا تھا کہ چینی عوام اب کسی بیرونی طاقت کو ڈرانے دھمکانے، دبانے یا پھر غلام بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب امریکا ایغور مسلمانوں کے ساتھ سلوک اور ہانگ کے حوالے سے اس کی پایسیوں پر نکتہ چینی کرتا رہا ہے۔

Share this:
Corona Vaccination
Previous Post کرونا کی تبدیل شدہ شکل 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے خطرناک ہے: وزارت صحت
Next Post ارباب غلام رحیم نے تحریک انصاف میں شمولیت کی تصدیق کردی
Arbab Ghulam Rahim

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.