geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین سے پاکستانیوں کو واپس لانے پر حکومت ہچکچاہٹ کا شکار

February 1, 2020 3 1 min read
Pakistani Students China
Share this:

Pakistani Students China

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں پھنسے پاکستانی طلباء اور دیگر پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ آج پارلیمنٹ میں اس مسئلے پر دھواں دھار تقاریر میں حکومت پر سخت تنقید کی گئی۔

واضح رہے وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستانیوں کو لانے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عالمی ادارہ برائے صحت کے مشورے کی روشنی میں لیا گیا ہے۔

لیکن اراکین پارلیمنٹ بضد ہیں کہ ان تمام پاکستانیوں کو واپس لایا جانا چاہیے۔ ن لیگ کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے اس مسئلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ووہان صوبے میں چند سو طلباء ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ جو طلباء اس وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ انہیں ملک واپس لایا جائے۔ اگر واپس لانا فوری طور پر ممکن نہ ہو تو کم ازکم انہیں چین کے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جائے اور ان کے والدین سے اسکائپ یا کسی اور ذرائع سے فوری طور پر رابطہ کرایا جائے تا کہ ان کی پریشانی کم ہو سکے۔‘‘

سینیٹر پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پریشانی کا کوئی احساس نہیں۔ ”ان طلباء اور پاکستانیوں کی مدد کرنے کے لیے کتنے پیسے لگ جائیں گے۔ ہم اگر لاکھوں افغان بھائیوں کی مدد کر سکتے ہیں تو پھر کچھ پاکستانیوں کی کیوں نہیں کر سکتے۔‘‘

سینیٹر عثمان کاکڑ نے اس مسئلے پر ڈی ڈبلیو کو اپنی رائے دیتے ہوئے کہا، ”صورت حال انتہائی خطرناک ہے۔ جہاں پاکستانی رہ رہے ہیں، وہاں کرفیو نما صورت حال ہے۔ میں حکومت کی اس بات کو نہیں مانتا کہ پاکستانی افراد کو واپس نہیں لانا چاہیے۔ اگر چینی افراد روزانہ یہاں آسکتے ہیں تو پاکستانیوں کو واپس کیوں نہیں لایا جا سکتا۔‘‘

اسلام آباد میں وزارت صحت سے وابستہ ایک سینئر افسر نے صورت حال کی بہتر منظر کشی کی۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا، ”ابھی تک پاکستان میں کوئی بھی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور وزارت صحتے نے اس سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کر لیے ہیں۔‘‘

تاہم ناقدین کے خیال میں حکومت کی ہچکچاہٹ کی ایک وجہ یہ ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا بھی انتظام نہیں ہے۔ وزارت صحت کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق، ”کرونا وائرس کے پانچ اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں چار اقسام کے ٹیسٹ پاکستان میں ممکن ہیں جب کہ خطرناک ترین ‘نوول وائرس‘ کے لیے پاکستان میں کوئی لیبارٹری نہیں ہے اور اس کے لیے چار افراد کے ٹیسٹس کے نمونے ہانگ کونگ بھیجے جارہے ہیں۔‘‘

وزارت صحت کے اس افسر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان کے پاس یہ ٹیسٹ کرنے کے لیے لیبارٹری نہیں ہے۔ ”لہذا یہ بات صیح ہے کہ اگر ہمارے ہاں کوئی نوول کرونا کا کیس ہوتا ہے تو ہمیں پتہ نہیں چلے گا۔ اسی وجہ سے حکومت پریشان ہے اور پاکستانیوں کو لانا نہیں چاہتی۔ کیونکہ چین میں تو ٹیکنالوجی بہت ایڈوانس ہے اور ہمارے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘

Share this:
Palestinian
Previous Post فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ “اوسلو معاہدہ” منسوخ کر دیا
Next Post ٹرمپ کے لیے مواخذے سے بچنے کی راہ ہموار
President Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.