geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین نے ایغور مسلمانوں کی غالباً ’نسل کشی‘ کی ہے، امریکی کمیشن

January 16, 2021 0 1 min read
Hongkong Protest
Share this:

Hongkong Protest

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی کانگریس کے ایک کمیشن کا کہنا ہے کہ چین نے سنکیانگ صوبے میں ‘نسل کشی‘ کی ہے۔ یہ رپورٹ ایغور اور دیگر اقلیتوں کے تئیں بیجنگ کے سلوک کے حوالے سے تازہ ترین الزام ہے۔

امریکی کانگریس کی ایک کل جماعتی کمیشن نے جمعرات کے روز پیش کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین نے اپنے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں اور دیگر نسلی اقلیتوں کی غالباً نسل کشی کی ہے۔

چین سے متعلق خصوصی کمیشن (سی ای سی سی) کا کہنا ہے کہ ”جو نئے شواہد سامنے آئے ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ سنکیانگ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور غالباً نسل کشی ہوئی ہے۔”

رپورٹ میں کہا گیا ہے، ”ایغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ہاں بچوں کی پیدائش پر روک لگانے کے لیے ایک پالیسی کے تحت منظم انداز میں عورتوں کو جبراً بانجھ بنانے کے اقدامات کے پریشان کن نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔”

رپورٹ میں اس سلسلے میں سن 2017 کی ایک پالیسی دستاویز کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اس خطے میں ابتدائی اور مڈل اسکول کی عمر کے بچوں کو ان کے خاندان سے زبردستی الگ کردینے کی بات کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”ان رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ چینی حکومت ایغور اور دیگر اقلیتوں کے کنبوں، ثقافت اور مذہبی روایات کو تباہ کرنے کے لیے قصداً کام کر رہی ہے۔ اس کے ان اقدامات کو یہ طے کرنے کے لیے مدنظر رکھا جانا چاہیے کہ آیا چینی حکومت ایغور، قزاق اور دیگر ترک نسل کے لوگوں اور بالخصوص چین میں نسلی مسلم اقلیتوں کے خلاف جرائم بشمول نسل کشی کے لیے ذمہ دار ہے یا نہیں۔”

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے نسل کشی کے امکان کو ”افواہ” قرار دیا۔

چینی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا کہ چین سے متعلق کانگریس کی خصوصی کمیٹی (سی ای سی سی) کو ”چین کو بدنام کرنے کے لیے ہر طرح کے جھوٹے دعوے کرنے کا شوق ہے۔ مبینہ ‘نسل کشی‘ محض افواہ ہے جو بعض چین مخالف طاقتوں نے اڑائی ہے اور اس کا مقصد چین کو بد نام کرنا ہے۔”

عالمی برداری سنکیانگ کے متعلق چین کی پالیسیوں کی وجہ سے بیجنگ کی نکتہ چینی کرتی رہی ہے۔ حقوق انسانی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ دس لاکھ سے زیادہ ایغور، جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، حراستی کیمپوں میں رکھے گئے ہیں۔ تاہم بیجنگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ان کیمپوں میں تعلیم اور تکنیکی تربیت کے لیے رکھا جاتا ہے اور ‘تعلیم حاصل کرلینے‘ کے بعد انہیں واپس گھر بھیج دیا جا تا ہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں اپیل کی ہے امریکا ”باضابطہ اس بات کا تعین کرے کہ سنکیانگ میں زیادتیوں کا ارتکاب ہو رہا ہے یا نہیں۔”

ٹرمپ انتظامیہ مبینہ طور پر پہلے ہی اس سلسلے میں غور کر رہی ہے اور اگر وہ اس کا باضابطہ تعین کردیتی ہے تو اس سے بیجنگ کی بین الاقوامی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی۔

امریکا کی جانب سے باضابطہ تعین کا مطلب یہ ہوگا کہ دیگر ممالک سنکیانگ کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے اپنے ملک کی کمپنیوں کو اجازت دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں گی۔ اس سے دیگر امریکی پابندیو ں کے لیے بھی دباو بڑھ جائے گا۔ سنکیانگ میں دنیا کا بیس فیصد سے زیادہ کپاس پیدا ہوتا ہے۔

سی ای سی سی کے شریک چیئرمین اور ڈیموکریٹ نمائندہ جیمس میک گورن نے نو منتخب صدر جو بائیڈن انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس رپورٹ کو بیجنگ کو قصوروار ٹھہرانے کے لیے استعمال کرے۔

میک گورن نے کہا ”امریکا کو چین کے عوام کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا چاہیے اور چینی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں کو روکنے کے لیے ایک متحد اور مربو ط عالمی اقدام میں دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔”

Share this:
Planes
Previous Post ایردوآن کا جو بائیڈن انتطامیہ سے’ایف 35′ طیارے ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ
Next Post جرمن انٹیلیجس ایجنسی کے خلاف اسٹراس برگ میں شکایت درج
German Intelligence Agency

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.