geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین میں مزدوری کے روزانہ دورانیے میں کمی کا مطالبہ

January 6, 2021 0 1 min read
China Labor
Share this:

China Labor

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چینی فیکٹریوں میں ’اوور ٹائم‘ مزدوری کرنا ایک عام سی بات بن چکی ہے۔ اسی وجہ سے گزشتہ ہفتے ایک بائیس سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی تھی۔ صحت پر شدید اثرات کی وجہ سے اب مزدوری کا روزانہ دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک نوجوان لڑکی کی موت کے بعد چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شِنہوا نے ٹیکنالوجی سیکٹر میں کام کے اوقات کم کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس نیوز ایجنسی نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ اس نوجوان لڑکی کی موت نے ملک میں پائے جانے والے ‘اوور ٹائم کے غیر معمولی کلچر کے درد‘ کو مزید عیاں کر دیا ہے۔

اس اداریے میں ملکی کمپنیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، ”جدوجہد کے ذریعے خوابوں کا تعاقب کرنا چاہیے، لیکن کارکنوں کے جائز حقوق اور مفادات کی قربانی نہیں دی جانا چاہیے اور ممکن ہے کہ آجر اوور ٹائم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کارکنوں کی صحت سے متعلق ملکی قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہوں۔‘‘

ملکی کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے، ”کارکنوں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہو گا، اپنے خوابوں کا پیچھا کرنے والوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرتے ہوئے انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔ یہی اصلاحات اس وقت درکار ہیں۔‘‘

یہ اداریہ اُس بائیس سالہ لڑکی کی ہلاکت کے بعد لکھا گیا ہے، جو انتیس دسمبر کو رات ڈیڑھ بجے کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ہلاک ہو گئی تھی۔ سرکاری سطح پر اس کی موت کی ابھی کم ہی تفصیلات ظاہر کی گئی ہیں۔ بظاہر دیر تک کام کرنے کی وجہ سے لڑکی کے پیٹ میں درد ہو رہا تھا۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس کیس کو زیادہ دیر تک کام کرنے کے صحت پر منفی اثرات کے حوالے سے بطور مثال پیش کیا ہے۔

چینی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں روزانہ بہت ہی دیر تک کام کرتے رہنا معمول کی بات ہے۔ اس ماڈل کو چینی کاروباری ٹائیکون اور علی بابا جیسے ادارے کے مالک جیک ما کی حمایت بھی حاصل ہے۔

جیک ما کو سن دو ہزار انیس میں اس وقت بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب انہوں نے 996 ویک نامی ورکنگ منصوبے کی حمایت کی تھی۔ اس منصوبے میں تجویز دی گئی تھی کہ کارکنوں کے لیے کام کا دورانیہ پیر سے ہفتے تک صبح نو بجے سے رات نو بجے تک ہونا چاہیے۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ اس طرح نوجوان نہ تو شادی اور نہ ہی بچے پیدا کرنے کا سوچیں گے۔

چین میں حکمران کمیونسٹ پارٹی کے پرچم بردار اخبار پیپلز ڈیلی نے بھی اپنا جھکاؤ ملازمین کی طرف ظاہر کیا۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ مینیجرز کی جانب سے ضرورت سے زیادہ اوور ٹائم کا مطالبہ آمرانہ اور غیرمنصفانہ سلوک ہے۔

چینی لیبر قانون کے مطابق ہر ہفتے میں پانچ دن کام کرنا لازمی ہے۔ یہ دورانیہ زیادہ سے زیادہ چوالیس گھنٹے فی ہفتہ ہونا چاہیے۔ لیکن زیادہ تر چینی باشندے ریاستی شعبے کے اداروں سے باہر ملازمتیں کرتے ہیں اور ایسے اداروں میں قوانین کا خیال نہ ہونے کے برابر رکھا جاتا ہے۔

چین نے اپنے ہاں آزاد مزدور یونینون پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صرف ایک تنظیم ‘آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز‘ کو کام کرنے کی اجازت ہے اور یہ تنظیم بھی انتہائی حد تک چینی کمیونسٹ پارٹی کے کنٹرول میں ہے۔

Share this:
Muhammad bin Salman
Previous Post جی سی سی کے رکن ممالک ایران سے لاحق خطرات کے مقابلے میں متحد ہو جائیں: سعودی ولی عہد
Next Post سپریم کورٹ کا فیصلہ: مختلف حلقوں کا خیرمقدم
Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.