geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چینی جرمن سفارتی کشیدگی: بیجنگ نے جرمن وفد کا دورہ روک دیا

August 4, 2019 0 1 min read
Chinese German Diplomatic Tensions
Share this:

Chinese German Diplomatic Tensions

جرمن (جیوڈیسک) جرمنی کی گرین پارٹی کے مطابق بیجنگ نے جرمن پارلیمانی وفد کو اس لیے چین جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا کیوں کہ وفد کی ایک رکن چینی ایغور مسلمانوں کے حقوق کے لیے کھل کر بولتی ہیں۔

وفاقی جرمن پارلیمان کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق کمیٹی کے ارکان اگست کے آخر میں شنگھائی اور بیجنگ کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم بیجنگ حکومت نے اس کمیٹی میں شامل ایک خاتون رکن پارلیمان مارگاریٹے باؤزے کو چین آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ باؤزے کا تعلق جرمنی کی گرین پارٹی سے ہے۔

باؤزے چین کے اقلیتی ایغور مسلمانوں کے حقوق کے لیے کافی عرصے سے سرگرم ہیں اور وہ اس ضمن میں بیجنگ پر کھل کر تنقید کرتی ہیں۔ انہوں نے جرمن پارلیمانی کمیٹی کے عارضی رکن کے طور پر چین جانا تھا۔

اس حوالے سے نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے باؤزے نے کہا، ”چین کا یہ پیغام کہ جب تک میرا نام لسٹ میں شامل ہے، وفد چین نہیں جا سکتا، بالکل ناقابل قبول ہے۔ یہ ایسے ارکان پارلیمان کو خاموش کرنے کی ایک کوشش ہے جو انسانی حقوق کے لیے واضح انداز میں اور کھل کر بولتے ہیں۔‘‘

گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن پارلیمان کی رکن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ بہرصورت اس دورے کا حصہ رہنا چاہتی ہیں۔ بعد ازاں اپنی ایک ٹوئیٹ میں باؤزے نے لکھا کہ اس اقدام سے ان کا انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔

چانسلر میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کے انسانی حقوق سے متعلق پارلیمانی گروپ کے ترجمان مشائیل برانڈ کے مطابق چین نے جرمن پارلیمان کی انسانی حقوق سے متعلق کمیٹی کو بھی اپنے ہاں آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

چین کی قدیم شاہراہِ ریشم پر واقع شہر کاشغر میں دن میں تین بار الارم بجتا ہے اور دکاندار حکومت کی طرف سے دیے گئے لکڑی کے ڈنڈے تھامے فوراً اپنی دکانوں سے باہر نکل آتے ہیں۔ پولیس کی نگرانی میں منظم کی جانے والی ان انسدادِ دہشت گردی مشقوں کے دوران یہ دکاندار چاقو لہرانے والے فرضی حملہ آوروں کے خلاف لڑتے ہیں۔

اس کمیٹی نے چین کی مذہبی اقلیتوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور کمیٹی آئندہ ماہ بیجنگ، تبت اور چین کے سکنیانگ صوبے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔

اقوام متحدہ کے لیے چینی سفیر نے جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ کسی کو بھی اپنے ‘داخلی معاملات خاص طور پر سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ سے متعلقہ موضوعات میں دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔‘‘

جرمن گرین پارٹی کے پارلیمانی گروپ کی سربراہ بریٹا ہازلمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ چین کے ساتھ اور چین کے بارے میں کام کرنے والوں کو چین میں انسانی حقوق کے معاملات پر بات کرنا چاہیے۔

Share this:
Snooker Championship
Previous Post 11 واں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ
Next Post ادلب میں مشروط جنگ بندی، امریکا کی طرف سے خیر مقدم
Idlib Ceasefire

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.