geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چینی صدر کا ’تاریخی‘ دورہ تبت، بھارت کے لیے پیغام

July 24, 2021 1 1 min read
Xi Jinping
Share this:

Xi Jinping

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے خود مختار علاقے تبت کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ شی نے بطور صدر پہلی مرتبہ تبتی علاقے کا دورہ کیا ہے اور اس کا مقصد اس علاقے کی اہمیت کو واضح کرنا تھا۔

شی جن پنگ نے منصبِ صدارت پندرہ نومبر سن 2012 کو سنبھالا تھا اور اپنے ملک کے لیڈر کی حیثیت سے یہ ان کا تبت کا پہلا دورہ تھا۔ شی جن پنگ تبت کا دورہ پہلے بھی دو مرتبہ کر چکے ہیں لیکن اس وقت جب وہ ملک کے صدر نہیں تھے۔

پہلی مرتبہ وہ تبت کے دورے پر سن 1998 میں گئے تھے، اس وقت وہ فوجیان صوبے میں کمیونسٹ پارٹی کے صوبائی سربراہ تھے۔ دوسری مرتبہ وہ سن 2011 میں اس علاقے کے دورے پر گئے تھے اور تب وہ ملک کے نائب صدر تھے۔

چین نے تبت پر اپنی قدیمی جغرافیائی حاکمیت کے تناظر میں سن 1950 میں فوج کشی کی تھی۔ اس علاقے کے کچھ حصے خود مختار قرار دیے گئے ہیں اور بقیہ کو مرکزی سرزمین میں ضم کر دیا گیا تھا۔ سن 1950 سے لے کر سن 1959 تک دلائی لامہ تبتی شہر لہاسہ ہی میں رہے اور اب وہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

دلائی لامہ کو بیجنگ حکومت ایک خطرناک علیحدگی پسند لیڈر قرار دیتی ہے۔ تبت بھارت کی سرحد پر ہے اور یہ ایک اسٹریٹیجک نوعیت کا مقام ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر کے دورے سے اس علاقے کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

تبت کے حوالے سے بھارت اور چین کے مابین سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ چینی صدر کا یہ دورہ بھارت کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ وہ دلائی لامہ کی حمایت ترک کر دے اور اس خطے میں ‘مداخلت‘ نہ کرے۔

چینی صدر بدھ اکیس جولائی کو نیئنگچی شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ چینی میڈیا کے فوٹیج میں دکھایا گیا کہ صدر کا استقبال ایک ہجوم نے کیا اور وہ ملکی اور استقبالہ جھنڈیاں لہرا رہے تھے۔ چین کے میڈیا پر یہ رپورٹ کیا گیا کہ صدر کا تبت پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا اور اس میں تمام مقامی نسلی گروپ شامل تھے۔

اس دورے میں شی کے ہمراہ چینی ملٹری کمیشن کے نائب چئیرمین اور پیپلز لبریشن آرمی کے ایک سینیئر جنرل بھی تھے۔ اس دورے کے دوران شی تبت کے سب سے اہم اور ثقافتی مرکز لہاسہ بھی گئے، یہی شہر کبھی جلاوطن تبتی رہنما دلائی لامہ کا آبائی ٹھکانا بھی تھا۔

تبتی بدھ مت کے اہم مرکز اور تبت علاقے کا سب سے گنجان آباد شہر لہاسہ ہے اور اس کو دیوتاؤں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ چینی صدر اس شہر کے دورے کے دوران دلائی لامہ کے آبائی مکان پوٹالا پیلس کے سامنے ایک چوک تک بھی گئے۔

پوٹالا پیلس ہی دلائی لامہ کا روایتی گھر ہوتا ہے۔ اس کے مکین موجودہ دلائی لامہ سن 1959 میں چین کے خلاف مظاہرے شروع ہونے پر بھارت جلاوطنی اختیار کر گئے تھے۔ اس دورے کے دوران چینی صدر نے ایک بدھ مت خانقاہ کا بھی دورہ کیا تا کہ وہ جان سکیں کہ تبتی ثقافت کو ہر ممکن طریقے سے محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this:
Sohail Shaheen
Previous Post ہماری حکومت میں خواتین حجاب کیساتھ کام اور تعلیم حاصل کرسکیں گی، طالبان
Next Post جرمنی میں سیلابی تباہی کے بعد نئی بحث
Germany Floods

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.