geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چینی جاسوس نے منحرف ہو کر بہت سے اہم ملکی راز اگل دیے

November 23, 2019 0 1 min read
China - Australia
Share this:

China - Australia

چین (اصل میڈیا ڈیسک) ایک چینی جاسوس نے رواں برس مئی میں منحرف ہونے کے بعد خود کو آسٹریلیا کے انسداد جاسوسی کے ادارے کے حوالے کر دیا تھا۔ اس جاسوس نے چینی حکومت کے تائیوان اور ہانگ کانگ کے بارے میں مختلف منصوبوں کی تفصیلات بتا دی ہیں۔

آسٹريلوی ميڈيا نے دعویٰ کيا ہے کہ ايک چينی جاسوس نے کئی اہم راز افشا کر ديے ہيں۔ آسٹریلین میڈیا کے نيٹ ورک نائن کے ایک اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی ہفتہ تیئیس نومبر کی اشاعت میں اس جاسوس کے منحرف ہو جانے سے متعلق تفصیلات جاری کیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس جاسوس نے بيرونی ممالک ميں جاسوسی سے متعلق چينی کارروائیوں اور ہانگ کانگ ميں سينئر فوجی افسران کی شناخت کے بارے ميں حساس معلومات آسٹريلوی ايجنسی کو فراہم کيں۔

يہ ایسا پہلا چينی جاسوس ہے، جس نے اپنی شناخت ظاہر کر کے ملکی راز افشا کيے ہيں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس منحرف جاسوس کا نام وانگ لیچیانگ ہے اور اس کی عرفیت ولیم ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ چین کس طرح تائیوان کے سیاسی حکومتی نظام میں مداخلت کر کے اس پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔

وانگ لیچیانگ سیاحتی ویزے پر اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ آسٹریلیا گیا ہوا تھا اور وہاں اُس نے خود کو آسٹریلیا کی انسداد جاسوسی کی ایجنسی کے حوالے کر دیا تھا۔ وہ اس وقت سڈنی میں ہے۔ اس نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی ہے۔ اسے ڈر ہے کہ واپس چین جانے کے بعد بیجنگ میں حکام اسے تحویل میں لے لیں گے اور مبینہ حکومتی راز افشا کرنے کے الزام میں اسے موت کی سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔

اس منحرف چینی خفیہ اہلکار نے آسٹریلوی حکام کو بتایا کہ وہ خود بھی جاسوسی کی کئی کارروائیوں میں شریک رہ چکا ہے۔ چینل نائن کو انٹرویو دیتے ہوئے وانگ لیچیانک نے واضح طور پر کہا کہ اگر وہ چین واپس چلا گیا تو اُسے یقینی طور پر مار دیا جائے گا۔ لیچیانگ نے ہانگ کانگ میں اُس چینی سرمایہ کاری کمپنی میں ملازمت کی تھی جو اس خصوصی انتظامی علاقے میں بنیادی طور پر جاسوسی کے لیے قائم کی گئی تھی۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ جوش فریڈن برگ نے اس چینی جاسوس کے انکشافات کو ‘پریشان کن‘ قرار دیا ہے۔ جوش فریڈن برگ نے یہ بھی واضح کیا کہ چینی جاسوس کی سیاسی پناہ کی درخواست منظور کیے جانے کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

فی الحال بيجنگ حکومت نے اس پيش رفت پر اپنی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر نہيں کيا۔

Share this:
Exercise
Previous Post کیا آج کل کے نوجوان جسمانی طور پر سست ہو گئے ہیں؟
Next Post جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کراچی منتقل کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
Asif Ali Zardari - Faryal Talpur

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.